07/10/2026
اسلام آباد فوادخالد کوایس ایچ او تھانہ سنبل تعینات ہونے پر مبارکباد
عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد ۔ شہریوں، تاجروں ،عوامی حلقوں کرسچن کمیونٹی قائدین نے فواد خالد کو ایس ایچ او تھانہ سنبل تعینات ہونے پرمبارک باد دی ہے اور ان کےلیے نیک تمناوں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ فواد خالد جو اچھی ساکھ کے حامل آفیسرہیں تھانہ سنبل کی حدود میں بڑھتے جرائم کی روک تھام اور تدارک کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔ شہریوں اور عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد خالد جیسے کہنہ مشق آفیسر کی بطور ایس ایچ او تعیناتی شہریوں کیلئے حوصلے اور تقویت کا باعث ہے۔فواد خالد نے جس طرح محنت اور لگن سے محکمے میں اپنا نام بنایاہے قابل ستائش ہے فواد خالد اپنے فرض شناس اور ایماندار آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں یہ ترقی آپ کی محنت، دیانت داری،پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہترین کارکردگی کا ثمر ہے شہریوں کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا گیاہے اور مختلف حلقوں نے امید ظاہر کی ہے یہ آفیسر اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل کے حل،امن وامان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنا کردار مزید موثر انداز میں ادا کریں گے۔ اور امید ہے کہ فواد خالد تھانہ سنبل کی حدود سے منشیات فروشوں اور سماجی جرائم میں ملوث مجرموں کاصفایہ کریں گے۔