Syed Nayyer Hussain Bukhari

Syed Nayyer Hussain Bukhari

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Nayyer Hussain Bukhari, Political Party, Central secretariat, Islamabad.

Secretary General Pakistan Peopels Party Parliamentarian 🇱🇾
Former Chairman Senate of Pakistan 🇵🇰
Former President Asian Parliamentary Assembly
Former Member National Assembly of Pakistan🇵🇰

14/05/2026

پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے
کارکن ہمارا اثاثہ ہیں
پارٹی کارکنوں کی ہمارے ہاں بڑی اہمیت ہے
پیپلز پارٹی نے ٹکٹ مشاورت سے دیئے ہیں
ٹکٹوں کا فیصلے کرنے کیلئے آسلام آباد میں اجلاس منعقد کئے گئے
یہاں پر بھی پارٹی عہدیداران اور پارثی امیدواروں سے
مشاورت کی۔گئئ

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں۔
اکثریتی پارلیمانی جماعت ہوگی
پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں۔ حکومت بنانے جا رہی ہے

Photos from Syed Nayyer Hussain Bukhari's post 14/05/2026

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخآری مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم۔افضل۔چن صوبائی وزیر سندھ سعید غنی اور مرتضی ستی کے درمیان پارٹی امور مجموعی سیاسی صورت حال پر گفتگو

09/05/2026

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ گلگت بلتستان

پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری کا اہم بیان

گلگت بلتستان میں 7 جون کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں،

انتخابات سے قبل وزیراعظم کا دورہ اسکیموں کا اعلان اور لیپ ٹاپ کی تقسیم انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے،

وزیراعظم کا دورہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی ہے،

منعقدہ تقریب میں وزیراعظم کے ساتھ ساتھ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بھی شرکت کی،

وزیراعطم کو اپنا دورہ انتخابات ہوجانے تک موخر کردینا چاہئے تھا،

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان وزیراعظم کے دورے کا نوٹس لے،

06/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخآری
گلگت بلتستان کے انتخابات سات جون کو منعقد ہورہے ہیں
نیر بخآری

سات مئی 2026کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف گلگت بلتستان قراقرم یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے پروگرام میں شرکت کے لیے جارہے ہیں

نیر بخآری

وزیراعظم شہباز شریف کی جماعت مسلم لیگ ن انتخابات میں حصہ لے رہی ہے
نیر بخآری

وزیراعظم کا لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام صاف و شفاف انتخابات کے منافی ہے
نیر بخآری

ا پاکستان کا آئین و انتخابی قوانین اس طرح کی تقریبات کی اجازت نہیں دیتا جو انتخابی عمل غیر شفاف بنا دے
سید نئیر حسین بخآری

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جو این او سی دی ہے اس میں بھی آئین و قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا
نیر بخآری
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون پر یقین رکھتی ہے
نیر بخآری

الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے کہ وہ غیر جانبدار صاف شفاف انتخابات کروائے
نیر بخآری
وزیراعظم و وزراء کا دورہ آئین قانون و کوڈ آف کنڈکٹ کے خلاف ہے

نیر بخآری

وزیراعظم قراقرم یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام مؤخر کریں اور الیکشن کے بعد دورہ کریں اور پروگرام رکھیں

نیر بخآری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخآری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات سات جون کو منعقد ہورہے ہیں مورخہ سات مئی 2026کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف گلگت بلتستان قراقرم یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے پروگرام میں شرکت کے لیے جارہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی جماعت مسلم لیگ ن انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اس موقع پر وزیراعظم کا لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام صاف و شفاف انتخابات کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین و انتخابی قوانین اس طرح کی تقریبات کی اجازت نہیں دیتا جو انتخابی عمل غیر شفاف بنا دے سید نئیر حسین بخآری نے کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جو این او سی دی ہے اس میں بھی آئین و قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون پر یقین رکھا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے کہ وہ غیر جانبدار صاف شفاف انتخابات کروائے وزیراعظم و وزراء کا دورہ آئین قانون و کوڈ آف کنڈکٹ کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قراقرم یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام مؤخر کریں اور الیکشن کے بعد دورہ کریں اور پروگرام رکھیں

02/05/2026

پیپلز پارٹی ہائبرڈ نظام نہیں پارلیمان کی منتخب کردہ جمہوری حکومت پر یقین رکھتی ہے،

ججز تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کو افتخار چوہدری غیر موثر نہ کرتا تواج یہ حالات نہ ہوتے
نیئر حسین بخاری

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہائبرڈ نظام نہیں پارلیمان کی منتخب کردہ جمہوری حکومت پر یقین رکھتی ہے ن لیگ کی حکومت پیپلز پارٹی کی حمایت سے قائم ہےحکومت میں شامل نہ ہونا سی ای سی کا فیصلہ تھا، چیرمین۔بلاول بھٹو کی بحیثیت وزیر خارجہ کارکردگی بین الاقومی اور ملکی سطح پر تسلیم شدہ ہے،اسحق ڈار نے خارجہ محاذ پر انتھک محنت کی، کارکردگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہماری معیشت پر شدید متاثر ہوئی ہے،معیشت کو درست سمت میں لانے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے ہونگے، ن لیگ کو اتحادی جماعتوں کی قیادت سے معاشی بہتری کیلئے مشاورت کرنی چاہیے، نیئر حسین بخاری نے مزید کہا ہے کہ آج کسان کاشتکار سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں، حکومت کو زرعی شعبے کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہئے، سولر بجلی کیلئے حکومت سہولیات دے نہ کہ مشکلات پیدا کی جائیں، نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان سے ٹیکس وصولیاں یقینی بنائی جائیں صرف اسلام آباد میں 5000 بڑے کاروبار کی دکانوں سے خزانے میں کتنا ٹیکس جمع ہوتا ہےرات جلد کاروبار بندش اچھا فیصلہ، ون ڈش پر پابندی بھی بہت اچھا اقدام ہے، نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام کا بڑا نقصان افغانیوں کا اپنا ہو گا، افغان حکومت کو ٹی ٹی پی کے خلاف کاروائیوں کے پاکستانی مطالبے کو سننا چاہئے،سرزمین وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو بھرپور جواب دیا جاتا رہے گا۔ نیئر حسین بخاری
نے کہا ہے کہ ججز تبادلے معمول کی کارروائی ہے۔ ماضی میں عدلیہ کا کردار سوالیہ نشان ہے ججز تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کو افتخار چوہدری غیر موثر نہ کرتا تواج یہ حالات نہ ہوتے ڈسٹرکٹ کورٹس میں مقدمات کی بھرمار ہائی کورٹس کردار ادا کریں

30/04/2026
29/04/2026

اسلام آباد: پی ٹی آئی وومن ونگ کی سابق سیکرٹری اطلاعات شکیلہ وحید کا بڑا سیاسی فیصلہ

اسلام آباد: شکیلہ وحید کی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت

اسلام آباد: شکیلہ وحید کا پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا شکیلہ وحید کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید
اسلام آباد: پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کی علامت ہے، شکیلہ وحید

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی واحد امید ہے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد: باصلاحیت افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے: نیئر حسین بخاری

اسلام آباد: شکیلہ وحید کی شمولیت سے خواتین ونگ مزید مضبوط ہوگا، نیئر حسین بخاری

پیپلز پارٹی کے دروازے جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لیے کھلے ہیں، نیئر حسین بخاری

24/04/2026

*پریس ریلیز پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان*

گلگت/اسلام آباد: گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔
اس سلسلے میں صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید نیر حسین بخاری، مرکزی جنرل سیکریٹری ہمایوں خان، مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور سابق گورنر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پارٹی قیادت نے نذیر احمد ایڈووکیٹ کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس شمولیت سے گلگت بلتستان میں پارٹی مزید مستحکم ہوگی اور آنے والے انتخابات میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

اجلاس کے دوران ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال، گلگت بلتستان کے اہم مسائل اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل، جمہوریت کے استحکام اور خطے کی ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Central Secretariat
Islamabad