Pakistan Rah E Haq Party official

Pakistan Rah E Haq Party official

Share

The main media page of the Pakistan Rah Haq Party, operated from the central secretariat.

13/08/2025

یوم آزادی
مملکت خداد داد پاکستان
پوری قوم کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں
اللہ پاک پاکستان کو خوشحالی ، ترقی ، استحکام اور بالخصوص نظام مصطفیٰ کی بالادستی نصیب فرمائے
۔
پاکستان راہ حق پارٹی

20/06/2025

متحدہ نصاب کی آڑ میں تضادات کا نصاب بنادیا گیا۔
حکومت پنجاب فوری متنازعہ مواد خارج کرے۔
Govt of Punjab Rana Sikandar Hayat
Ministry of Federal Education and Professional Training Pakistan

28/05/2025


19/05/2025

19/05/2025

پاکستان راہ حق پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ، امیدوار قومی اسمبلی جناب سکندر شاہ صاحب ( ٹنڈوالہیار) سے ایک متحرک و فعال شخصیت ہیں۔
اسلام و پاکستان سمیت عالم اسلام کےلیے سندھ کے اندرون حصہ میں ایک مضبوط آواز بلند کررکھی ہے ۔
حالیہ ایام میں پاکستان کے حق میں ، پاکستان کی دفاعی فورسز کے حق میں جس انداز کے ساتھ انہوں نے ایک سرگرم کردار ادا کیا وہ نہایت قابل تحسین ہے ۔
گزشتہ دو روز سے پاکستان مخالف قوتیں اور وطن دشمن عناصر بیرون ممالک کے خفیہ ادارے پاکستان کی محب وطن قوتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔
سکندر شاہ صاحب کو سیکورٹی تھریٹ جاری ہوئے جس کےبعد انتظامیہ نے انتہائی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی سیکورٹی کا انتظام کیا جو مناسب اقدام ہے۔
۔
پاکستان راہ حق پارٹی سے وابستہ افراد پر ملک دشمن قوتوں کی نظر اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان راہ حق پارٹی وطن عزیز کی سلامتی و سالمیت پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے اور پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی تشخص پر کسی قسم کی مذموم کوشش کو برداشت نہیں کرےگی۔
۔
مرکزی سیکرٹریٹ
پاکستان راہ حق پارٹی

18/05/2025

Pakistan Rah E Haq Party KPK.

18/05/2025

پاکستان راہ حق پارٹی کے سربراہ سابق ایم پی اے پیرمحمدابراہیم قاسمی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک طارق اعوان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے موجود.

16/05/2025


10/05/2025

پاکستان 🇵🇰 زندہ باد ✊

10/05/2025

*10-05-25*
۔
*بھارتی جارحیت اور پاکستان کا کامیاب دفاع*
۔
پہلگام میں ہونے والے دہشت گردی کے بے بنیاد واقعہ کی آڑ میں پاکستان پر آںی و عسکری جنگ مسلط کرنا بھارت کی جانب سے جارحیت کی ابتداء تھی۔
۔
*پاکستان* کی سرحدی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنا ، عبادت گاہوں ، معصوم شہریوں ، بچوں ، عورتوں کو نشانہ بنانا بھارتی کی بدترین دہشتگردی تھی۔
۔
*پاکستان* پر اسرائیل و ہندوستان کا مشترکہ ڈرون اٹیک پاکستان کی سالمیت کے خلاف مزید شرانگیز اقدام تھا۔
۔
*پاکستان* کی جانب سے جس صبروتحمل و حکمت کا مظاہرہ کیا گیا وہ اس خطے کو جنگ اور اس سے پیدا ہونے والے نقصانات سے محفوظ رکھنا تھا۔
۔
*پاکستان* نے اپنے دفاع کا انتہائی اقدام اٹھایا جو پاکستان کا جائز و ضروری حق تھا۔
*پاکستان* نے دشمن کو منہ توڑ جواب ہی نہیں دیا بلکہ دو قدم آگے بڑھ کر خطے میں اپنی دفاعی صلاحیت کا لوہا بھی منوایا۔
۔
*پاکستان راہ حق پارٹی* کامیاب دفاع اور *آپریشن بنیان مرصوص* کی شاندار کامیابی پر بری ، بحری اور فضائی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
۔
*پاکستان راہ حق پارٹی* نے اس موقع پر افواج پاکستان کے سنہری کردار کو سراہتے ہوئے *سلام ہیروز* کانام دیا ہے۔
۔
*پاکستان راہ حق پارٹی* اس موقع پر پوری قوم سے اپیل کرتی ہے کہ تمام قسم کے اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد ، یکجہتی ، اخوت و وحدت کا مظاہرہ کیا جائے
۔
*پاکستان راہ حق پارٹی* واضح نصب العین رکھتی ہے کہ مستحکم پاکستان کےلیے متحد پاکستان اولین ضرورت ہے ۔
۔
*مرکزی سیکریٹریٹ*
*پاکستان راہ حق پارٹی*

10/05/2025

پاکستان 🇵🇰 زندہ باد

10/05/2025

سلام ہیروز
🇵🇰

متحد پاکستان ، مستحکم پاکستان.

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Islamabad
38000