27/11/2025
27/11/2025
جناب ڈپٹی کمشنر باغ کے احکامات کی روشنی میں تعلیمی اداروں کے قریب نشہ آور اشیاء کی فروخت کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جناب ڈپٹی کمشنر باغ کی جانب سے نکوٹین پاوچز (Velo) پر عائد پابندی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ریڑہ نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نکوٹین پاوچز کی کھلی ضبطی عمل میں لائی۔
25/11/2025
25/11/2025
جناب ڈپٹی کمشنر باغ کے احکامات پر غیر معیاری اشیائے خورد و نوش کی مضافات میں فراہمی اور فروخت کے خلاف کاروائی کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر ریڑہ بمعہ فوڈ انسپکٹر ریڑہ نے کاروائی کرتے ہوئے دیسی گھی کے نام پر فروخت ہونے والا 25 کلو غیر معیاری گھی ضبط کر لیا،
جو عوام کو 2000 سے 2500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ ایسے فراڈ سے بچیں اور کسی بھی مشکوک یا غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی فوری اطلاع انتظامیہ کو دیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ریڑہ
27/10/2025
27/10/2025
27اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر سب ڈویژن ریڑہ میں احتجاجی ریلی و تقریب
17/09/2025
17/09/2025
As per the directions of the worthy Deputy Commissioner Bagh, the Assistant Commissioner Rera convened meetings with local body representatives, traders, petrol pump owners, and wholesale distributors. The agenda focused on ensuring the quality of food items, maintaining sufficient stocks, and upholding peace and order in the current scenario.(SDM Rera)
12/09/2025
باغ: 12 ستمبر 2025
جناب ڈپٹی کمشنر باغ کی ہدایات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
کارروائی کے دوران کم عمر بائیکرز، اور لوڈنگ گاڑیاں، غیر قانونی ترمیم شدہ موٹر سائیکلیں، ایل ای ڈی لائٹس، پریشر ہارن اور غیر معیاری سائلنسر ضبط کر لیے گئے۔ متعدد گاڑیوں کو موقع پر ہی ضبط کیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔
(SDM rera)
09/09/2025
مورخہ: 09-09-2025
حسبِ احکامات جناب ڈپٹی کمشنر باغ، ٹریفک کی روانی بالخصوص رش اور چھٹی کے اوقات کار میں بہتری کے لیے کیے گئے فیصلہ جات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
1. شفٹ کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مخصوص جگہ متعین کر دی گئی ہے اور پارکنگ کے نظام پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
2. قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے گوشت کی دکانوں اور بیکرز کا معائنہ کیا گیا۔
3. مقررہ نرخنامہ کی خلاف ورزی، کم وزن اشیاء کی فروخت اور پیمانہ میں کمی پائے جانے پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے اور ضابطہ جاتی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر ریڑہ
06/09/2025
تاریخ: 06/09/2025
مقام: سب ریڑہ کی حدود
تفصیلات:
عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سب ریڑہ کی حدود میں منعقد ہونے والے دونوں جلوس — ایک ریڑہ سے اور دوسرا ڈھلی بازار سے — بحفاظت اپنے اختتام کو پہنچ چکے ہیں۔ دونوں جلوس اپنی اپنی مساجد میں پہنچ گئے ہیں۔
مزید یہ کہ، جلوسوں کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مجسٹریٹ صاحبان اور پولیس اہلکار موجود رہے۔
(SDM rera)
04/09/2025
04/09/2025
سوانج نالہ میں پھنسنے والی گاڑی کو ٹیم ایڈمنسٹریشن ریڑہ نے ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے ریسکیو کر لیا۔ موجودہ موسمی صورت حال اور نالوں میں طغیانی کے باعث عوام الناس کے جان و مال۔کے تحفظ کے لیے ندی نالوں میں گھسنے پر جناب ڈپٹی کمشنر باغ کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔ خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جایے گی۔
(اسسٹنٹ کمشنر ریڑہ)
01/09/2025
لسڈنہ تولی پیر روڈ بوجہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئی ہے لہذا تمام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں
31/08/2025
سنی کس موسم کی خرابی اور نالے میں طغیانی کی وجہ سے راستہ بند کر دیا گیا ہے تمام گاڑیاں متبادل راستہ اختیار کریں