Islamic Library

Islamic Library

Share

Islamic Library has aim to Spread True Knowledge of Islam... It believes on Toheed and Khatm e Naboowut....

A Group about Islamic Knowledge haseesh Quran kreen the Quran Online Courses All things About Islam

13/10/2022

روزِ محشر سب سے پہلے حضرت جبریل و حضرت میکائیل علیہما السّلام زمین پر تشریف لائیں گے۔ ابھی کوئی بھی اپنی قبُور سے باہر نہیں آیا ہو گا۔ ان کے پاس براق اور پوشاک اور تاج ہو گا جو ہمارے آقا و مولٰی حضرت محمد مُصطفٰی صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے لیے لائیں گے۔ لیکن اس دِن کی ہولناکی سے ایسے گھبرائے ہوں گے کہ انہیں معلوم نہ ہو سکے گا کہ روضہ رسولِ اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کہاں ہے۔

زمین سے پوچھیں گے تو زمین کہے گی میں خود گھبراہٹ میں ہوں مجھ سے نہ پوچھو مجھے اب یہ خبر نہیں کہ میرے اندر کیا ہے اور کون ہے اور کہاں ہے۔ جبریل علیہ السّلام مشرق و مغرب کا کونہ کونہ چھان ڈالیں گے لیکن کچھ معلوم نہ ہو سکے گا۔

اچانک دیکھیں گے کہ خواب گاہِ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم سے انوار چمک رہے ہیں۔ وہاں جبریل علیہ السّلام پہنچیں گے تو دیکھینگے کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم مزار ( مُبارک ) سے باہر رونق افروز ہیں۔ چنانچہ خود فرمایا.....

أَنَا أَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الأَرْضُ۔

'' میں پہلا وہ ہوں کہ جس سے زمین پھٹے گی۔ ''

( مشکوٰۃ شریف،جِلد ٥،حدیث:۳۴۳ )

جبریل علیہ السّلام کو دیکھ کر حضور سرورِ عالم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم فرمائیں گے '' اے جبریل ( علیہ السّلام )! میری اُمّت کا کیا حال ہے؟ ''
عرض کریں گے..... '' حضور ( صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم )! آپ زمین سے باہر ہیں اور وہ ابھی زمین میں ہیں۔آپ پوشاک پہنیے تاج سر پر زیب فرمائیے اور براق پر سوار ہوں کمرِ شفاعت باندھ کر میدانِ حشر میں تشریف لے چلیے اُمّت بھی آ جائی گی۔ ''

حضور سرورِ کونین صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم میدانِ حشر میں پہنچتے ہی سربسجود ہو جائیں گے۔اللّٰه تعالٰی کی حمد و ثناء کریں گے۔حق سے نِدا آئے گی....

'' اے حبیب ( صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم )! آج کا دِن خدمت ( یعنی عِبادت ) کا نہیں بلکہ عطاء و نعمت کا دِن ہے۔سجود کا دِن نہیں سخا و جود کا دِن ہے۔سر اُٹھا سرور ( صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ) اور شفاعت کا سہرا تیرے گلے میں ہے۔تُو کہتا جا میں چھوڑتا جاؤں۔اِس لیے کہ تُو نے دُنیا میں وہ کر دِکھلایا جو میں نے کہا،آج ہم آپ کو وہی دیں گے جو آپ چاہیں گے۔تجھے تیرا ربّ وہ دے گا کہ تُو راضی ہو جائے گا۔ ''

( تفسِیر رُوح البیان ... پارہ:۲۶،جِلد ۱۰

30/08/2020

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

🍁 نیکی اور احسان کو خوب جمع کیجئے کیونکہ انہیں نہ آگ جلائے گی نہ مٹی کھائے گی

ظرف وسیع ھو تو تعلق کو موت نیں آتی

اللہ کریم آپ کو ہمیشہ شاد و آباد و خوشحال اور صحت و سلامتی اور خیر و عافیت کے ساتھ رکهے🍁
رحم و کرم و فضل کی برسات ھو
آمین یا غفور الرحیم

20/08/2020
16/08/2020

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاء بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاء بَعْضٍ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

اے ایمان والو ! یہودیوں اور نصرانیوں کو یارومددگار نہ بناؤ۔ یہ خود ہی ایک دوسرے کے یارومددگار ہیں ۔ اور تم میں سے جو شخص ان کی دوستی کا دم بھرے گا تو پھر وہ انہی میں سے ہوگا۔ یقینا اﷲ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

16/08/2020

ایک وقت آئے گا نیک لوگ دعائیں مانگیں گے اور دعائیں قبول نہ ہوں گی اس کی وجہ ؟
جب لوگوں کا یہ حال ہوجائے کہ وہ بُرائی دیکھیں اوراُسے بدلنے کی کوشش نہ کریں ظالم کوظلم کرتے پائیں اور اُس کا ہاتھ نہ پکڑیں .اور قریب ہے کے اللہ اپنے عذاب میں سب کو لپیٹ لے۔
اللہ کی قسم تم پہ لازم ہے کہ بھلائی کا حکم دو اوربُرائی سے روکو. ورنہ اللہ تم پر ایسے لوگوں کو مسلط کر دے گا.جو تم میں سب سے بدتر ہوں گے. وہ تم کو سخت تکلیف دیں گے اور پھر تمھارے نیک لوگ دعائیں مانگیں گے مگر وہ قبول نہ ہوں گی.
(جامع ترمزی 2178 ،سنن ابوداود 4338 ).

14/08/2020

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ و رحمتہ اللہ و برکاتہ

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا ﴿النصر۔٣﴾
پس اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے.

اے پاک پروردگار
ہمیں اپنے ذکر کی توفیق عطا فرما
ہمیں اپنا شُکر گزار بنا۔
الٰہی ہماری توبہ قبول فرما اور ہم پر اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دے۔

اے مالک و ملک
سدا عافیت و خیر اور صحت و سلامتی کے ساتھ بہترین واسع حلال رزق و دلی و ذہنی سکون والی ایمان پہ زندگی و موت عطا فرمائیں

🌼آمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن🌼

02/08/2020

بسم الله الرحمن الرحيم

السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته
🌹🌼🌹🌼🌹
تعلق اور رشتے فرصت کے نہیں
بلکہ عزت کے محتاج هوتے ہیں. جتنی عزت دی جاۓ اتنے ہی گہرے ہوتے ہیں اور یہ رشتے خوبصورت آواز اونچے مرتبے اور خوبصورت چہرے سے نہیں بنتے بلکہ یہ خوبصورت دل اور نہ ٹوٹنے والے اعتماد سے بنتے ہیں..

دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ الله سبحانہ و تعالی زندگی کے ہر موڑ پر آپ کو اچهی صحت، بہت ساری خوشیاں اور ہر مقام پر کامیابی عطاء کرے. پريشانيوں ، وباؤں سے نجات دے. روزی ، مال ميں ترقى دے ، آپ كى حفاظت كرے اور آپ کی زندگی کا گلشن ہمیشہ مہکتا رہے.
آمین آمین آمین یا غفور الرحیم ❤💕❤

29/05/2020

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

مسکراھٹ سے انسان کے چہرے پہ نور آتا ھے اور مسکرانے والے شخص کو اللہ پاک بہت پسند کرتا ھے
سب کے ساتھ ھنستے اور مسکراتے رھیں تاکہ زندگی کا چھوٹا سا سفر سکون کے ساتھ گذر جاۓ
خوشیاں، عزت اور سکون انسان کی زندگی کو خوبصورت بنا دیتی ہیں
اللہ تعالی ان تینوں نعمتوں میں سے کسی ایک کی بھی کمی آپ کی زندگی میں نہ لائے ۔۔۔
صدا سلامت رہیں
آمین یا کریم

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Kharian
Islamabad
540060