29/03/2026
آج ہمارے دادا چوہدری محمد عاشق (مرحوم) کی برسی ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ان کہ درجات بلند کریں ۔ اور ان کہ صغیرہ کبیرہ گناہ کی بخشیش فرمائیں۔ اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں ۔ آمین ۔
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PPP Youth Wing Bewal, Political Party, Islamabad.
29/03/2026
آج ہمارے دادا چوہدری محمد عاشق (مرحوم) کی برسی ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ان کہ درجات بلند کریں ۔ اور ان کہ صغیرہ کبیرہ گناہ کی بخشیش فرمائیں۔ اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں ۔ آمین ۔
27/12/2025
16/12/2025
11/11/2025
راجہ جاوید اشرف کا دیوزبری میں شاندار جلسہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ جاوید اشرف نے ایک تاریخی جلسے سے خطاب کیا۔ یہ جلسہ بیول کی پیپلز پارٹی ٹیم دیوزبری کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا، جس میں برطانیہ بھر سے کارکنان، ، بزرگ، نوجوان اور خواتین اور دوست احباب نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلسہ ایک بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ ثابت ہوا۔ ہر طرف پارٹی کے پرچم لہرا رہے تھے،
شرکاء نے بڑی گرمجوشی سے راجہ جاوید اشرف صاحب کا استقبال کیا اور اُن کی سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ راجہ صاحب نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا مقصدِ حیات بنایا ہے، خواہ وہ پاکستان میں ہوں یا بیرونِ ملک۔
اپنے پُرجوش خطاب میں راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، اور اُن کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوام کی آواز رہی ہے اور رہے گی — چاہے وہ دیس میں ہوں یا پردیس میں۔
آخر میں، راجہ جاوید اشرف صاحب نے شرکاء، تنظیمی ٹیم، اور بالخصوص بیول کی پیپلز پارٹی ٹیم اسپیشلی کامران منظورر -عرفان منظور - -چوہدری منیر -ساجد عزیز بٹ -حامد رضا صاحب-چوہدری فرید صاحب -حسنین عباس شاہ-تبارک چیمہ- جہانگیر وارثی -توقیر چیمہ -ضیا چیمہ -ضہیر عباس -ارشد بھٹی - یاسین بھٹی - -عمران علی بٹ -طارق محمود اور دیگر دوست احباب کا شکریہ ادا کیا جن کی محنت اور لگن سے یہ کامیاب پاور شو ممکن ہوا
09/11/2025
ٹیم پی پی بیول لالہ شبیر صاحب -صوبیدار ظہیر صاحب -ملک طارق صاحب-حافظ عمران منظور صاحب - مرزا خورشید صاحب -چوہدری راشد صاحب-شفیق عاطف صاحب- ملک عرفان یونس صاحب -چوہدری گلفراز-راجہ ظفر اقبال -ساجد بٹ صاحب- کامرانُ منظور صاحب-حامد رضا صاحب - اور ساتھ یوتھ بیول -ملک نعمان -چوہدری ندیم -چوہدری فیضان-حارث مغل-راجہ حمزہ و دیگر دوست احباب نے
انگلینڈ میں منعقد ہونے والی راجہ جاوید اشرف صاحب کی حالیہ سیاسی گیدرنگ اعظمُ مارکی کے اونر جناب ماسٹر اعظم صاحب اار ان کی فیملی کو کامیاب پروگرام کروانے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں
پروگرام میں مہمان راجہ جاوید اشرف صاحب نے خطاب کیا، اُنہوں نے نہایت خوبصورت انداز میں قوم، اتحاد، قیادت اور ترقی کے اہداف پر روشنی ڈالی۔
27/10/2025
امیدوار صوبائ اسمبلی راجہ خرم پرویز اور صدر یوتھ ونگ بیول چوہدری فیضان کی اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت
27/10/2025
26/10/2025
24/10/2025
صدر یوتھ ونگ یوسی بیول چوہدری فیضان اور ملک نعمان طارق نے مسہ کسوال میں ہونے والی شمولیتی تقریب کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تمام معزز دوستوں اور گروپوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ صاحب کی قیادت میں پیپلز پارٹی گوجرخان میں نئی طاقت کے ساتھ اُبھر رہی ہے۔
چوہدری فیضان اور ملک نعمان طارق نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف صاحب کی عوامی خدمت، شرافت، اور عملی سیاست نے مخالفین کی نیندیں اُڑا دی ہیں۔
آج جس طرح علاقے کی نوجوان قیادت، خصوصاً راجہ ارسلان کیانی اور اُن کے گروپ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ گوجرخان میں عوام کا اعتماد صرف اور صرف راجہ پرویز اشرف اور خرم پرویز راجہ پر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو پیپلز پارٹی کے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پیپلز پارٹی گوجرخان میں ناقابلِ شکست قوت بن چکی ہے