Shahbaz Bhatti Workers Movement

Shahbaz Bhatti Workers Movement THE BRAVE MAN IS NOT HE WHO DOES NOT FEEL AFRAID, BUT HE WHO CONQUERS THAT FEAR.

I LEARNED THAT COURAGE WAS NOT THE ABSENCE OF FEAR, BUT THE TRIUMPH OVER IT.I FELT FEAR MY SELF MORE TIMES THEN I CAN REMEMBER, BUT I HID IT BEHIND A MASK OF BOLDNESS.

08/09/2026
شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کی یومِ تاسیس اور یومِ اقلیت کے حوالے سے حیدرآباد اور جامشورو میں تقریباتحیدرآباد/جامشور...
13/08/2026

شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کی یومِ تاسیس اور یومِ اقلیت کے حوالے سے حیدرآباد اور جامشورو میں تقریبات

حیدرآباد/جامشورو: شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام پارٹی کے یومِ تاسیس اور 11 اگست یومِ اقلیت کے حوالے سے حیدرآباد اور ضلع جامشورو میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے صوبائی و مرکزی عہدیداران، کارکنان اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں صوبائی صدر جاوید منور کی جانب سے بشپ صاحبان و سسٹر صاحبات ، فادر صاحبان ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد، میئر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ڈی آئی جی حیدر آباد کو بھی مدعو کیا گیا۔ تقریب میں شہباز بھٹی کے مشن، اقلیتوں کے حقوق اور پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
ضلع جامشورو میں منعقدہ تقریب میں صوبائی صدر جاوید منور ، سینٹرل سینئر نائب صدر سہیل کھوکھر، جنرل سیکرٹری شاون فیصل اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان اپنے منشور اور شہباز بھٹی شہید کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے چیئرمین بشارت کھوکھر کی قیادت میں مزید مضبوط اور منظم انداز میں آگے بڑھے گی۔
مقررین نے کہا کہ شہباز بھٹی شہید نے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی مساوات کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر آواز بلند کی۔ شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان اسی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک، مذہبی انتہا پسندی، مذہب کے نام پر ہونے والے جرائم، توہینِ مذہب کے قوانین کے غلط استعمال اور جبری تبدیلیٔ مذہب جیسے حساس معاملات کے حل کے لیے آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو بلاامتیاز مذہب، عقیدہ اور مسلک برابر کے حقوق حاصل ہونے چاہئیں اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں کو تحفظ، انصاف اور مساوی مواقع فراہم کرے۔
تقریب کے اختتام پر شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے مختلف عہدیداران میں تنظیمی نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے اور نئے عہدیداران سے حلف لیا گیا کہ وہ پارٹی کے منشور، شہباز بھٹی شہید کے مشن اور چیئرمین بشارت کھوکھر کی قیادت میں تنظیم کو مضبوط بنانے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان میں امن، انصاف اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے ادا کریں گے۔
ISPR@

11 اگست — مساوی پاکستان کے عہد کا دنقائداعظم کا وژن، شہباز بھٹی شہید کا مشنچیئرمین شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان بشارت...
10/08/2026

11 اگست — مساوی پاکستان کے عہد کا دن
قائداعظم کا وژن، شہباز بھٹی شہید کا مشن
چیئرمین شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان بشارت کھوکھر نے یومِ اقلیت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 11 اگست محض ایک دن یا رسمی تقریب کا نام نہیں، بلکہ یہ قائداعظم محمد علی جناح کے اس پاکستان کے عہد کی تجدید کا دن ہے جہاں مذہب، مسلک، ذات اور عقیدے سے بالاتر ہو کر ہر شہری برابر ہو۔
انہوں نے کہا کہ 11 اگست 1947ء کا قائداعظم کا تاریخی خطاب پاکستان میں مساوی شہریت کی بنیاد تھا۔ اسی جدوجہد میں دیوان بہادر ایس پی سنگھا جیسے مسیحی رہنماؤں نے بھی قائداعظم کا ساتھ دیا اور ایک مضبوط، متحد اور سب کے برابر پاکستان کے قیام میں تاریخی کردار ادا کیا۔
بشارت کھوکھر نے کہا کہ شہباز بھٹی شہید نے اسی قومی نظریے کو 2009ء میں عملی اور قومی شکل دینے میں تاریخی کردار ادا کیا، جب 11 اگست کو قومی یومِ اقلیت کے طور پر منانے کا فیصلہ ہوا۔ انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کو صرف تقریروں کا موضوع نہیں بنایا بلکہ روزگار، مذہبی آزادی، بین المذاہب ہم آہنگی اور انصاف کے لیے عملی جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز بھٹی شہید جانتے تھے کہ اقلیتوں کے حقوق دراصل پاکستان کے آئین، جمہوریت اور انسانی وقار کے حقوق ہیں۔ اسی اصول پر کھڑے رہتے ہوئے انہوں نے مذہبی قوانین کے غلط استعمال اور بے گناہ شہریوں کے خلاف ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور بالآخر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
بشارت کھوکھر نے کہا کہ 11 اگست صرف تقریبات، بیانات اور پھولوں کے ہار پہنانے کا دن نہیں؛ یہ حکومت، پارلیمنٹ اور ریاستی اداروں سے جواب مانگنے کا دن ہے کہ کیا پاکستان میں ہر شہری واقعی برابر ہے؟
انہوں نے واضح کیا کہ شہباز بھٹی شہید کو خراجِ عقیدت کا بہترین طریقہ ان کے مشن کو زندہ رکھنا ہے—مذہبی آزادی، مساوی حقوق، انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے بلاخوف آواز اٹھانا۔
قائداعظم کا پاکستان کسی ایک مذہب کا پاکستان نہیں؛ یہ ہر پاکستانی کا پاکستان ہے۔
11 اگست — یومِ اقلیت نہیں، مساوی پاکستان کے عہد کا دن ہے۔
شہباز بھٹی شہید کا مشن زندہ رہے گا۔
مساوات، انصاف اور مذہبی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

بشارت کھوکھر، چیئرمین شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر گہری تشویش کا اظہار کرت...
02/08/2026

بشارت کھوکھر، چیئرمین شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش بے شمار مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ بے قابو آبادی میں اضافہ اور محدود وسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، جبکہ وسائل، روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات آبادی کی رفتار کے مطابق نہیں بڑھ رہیں۔ اس کا سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ملک میں تقریباً ڈھائی کروڑ (25 ملین) بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو دنیا میں دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔
بشارت کھوکھر نے کہا کہ اگر آبادی میں اضافے کی رفتار پر قابو نہ پایا گیا تو غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور وسائل کی قلت مزید سنگین ہوتی جائے گی۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر جامع پالیسی، مؤثر خاندانی منصوبہ بندی، تعلیم میں سرمایہ کاری اور عوامی شعور بیدار کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے حکومت، پارلیمنٹ، مذہبی رہنماؤں، میڈیا اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو سیاسی نہیں بلکہ قومی بقا کا مسئلہ سمجھتے ہوئے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کریں۔ ایک تعلیم یافتہ، باشعور اور متوازن آبادی ہی پاکستان کے روشن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہے۔

Congratulations my dear
29/06/2026

Congratulations my dear

ہم محترم جناب چیئرمین شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے چیئرمین بشارت کھوکھر صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سالگرہ کی ...
10/06/2026

ہم محترم جناب چیئرمین شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے چیئرمین بشارت کھوکھر صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور خداوند سے دعاگو ہیں کہ ہمارے سروں پر ان کا سایہ ہمیشہ قائم رہے اور خداوند انکو لمبی زندگی عطا فرمائے اور ایسے ہزاروں سال انکو دیکھنا نصیب فرمائے آمین ❤️🎊🎉🎊
سالگرہ مبارک جنابِ عالی چیئرمین صاحب @71764709265611

Congratulations my dearBest wishes
06/06/2026

Congratulations my dear
Best wishes

Congratulations Best wishes
06/06/2026

Congratulations
Best wishes

Address

Office No. 6 Mujahid Plaza, Blue Area
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahbaz Bhatti Workers Movement posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share