PTI Islamabad Club

PTI Islamabad Club

Share

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (پاکستان تحريک انصاف) Pakistan Movement for Justice) is a political party in Pakistan.

PTI is headed by former Pakistani cricket captain Imran Khan..

22/04/2026

تحریک انصاف کا 2 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے 2 مئی کو مینارِ پاکستان (گریٹر اقبال پارک) میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان نے جلسے کے انعقاد اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جلسے کی اجازت دی جائے تاکہ پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکے، ذرائع کے مطابق جلسے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل افریدی بھی خطاب کریں گے۔

Photos from Haramain Sharifain Info's post 22/04/2026
22/04/2026

🥰💐…….🕋🤲⏰




Day and night view of the Royal Clock Tower 🌙

22/04/2026

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 16 اکتوبر 2025 سے مسلسل تنہائی کی (قی/د) میں رکھا گیا ہے، جسے وہ انسانی حقوق اور (قید/یو/ں) کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتی ہیں،ان کے مطابق 2025 کے دوران عمران خان کو اپنے بیٹوں سے صرف دو مرتبہ بات کرنے کی اجازت دی گئی، جبکہ فروری 2026 میں عدالتی احکامات کے بعد ایک بار مزید رابطہ ممکن ہوا، مطالعے کے لیے کتابوں تک بھی مناسب رسائی نہیں دی گئی، درجن بھر کتابوں میں سے صرف تین اڈیالہ( ج/ی-ل) پہنچ سکیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ مکمل طور پر صحت مند عمران خان کی آنکھ میں اچانک( خو/ن) کا( لو-تھڑ-ا) بن گیا، تاہم انہیں فوری طبی امداد فراہم نہیں کی گئی، دو ہفتوں تک وہ (ج/ی-ل) انتظامیہ کو بینائی متاثر ہونے کی شکایت کرتے رہے مگر کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ( جی/ل) سپرنٹنڈنٹ نے ماہر ڈاکٹر کو بلانے میں تین ماہ کی تاخیر کی، جس سے ان کی آنکھ کو مستقل نقصان پہنچا، اب شدید خدشہ ہے کہ بروقت اور مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں دوسری آنکھ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں بشریٰ بی بی بھی آنکھ کے عارضے میں مبتلا ہوئیں اور ان کا آپریشن کیا گیا، ان کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے تاکہ مکمل طبی معائنہ اور علاج ممکن ہو سکے۔

22/04/2026

میرے والد(عمران خان) دباؤ کو سنبھالنے میں سب سے بہترین انسان ہیں جنہیں میں جانتا ہوں — وہ واقعی اس میں کمال رکھتے ہیں۔ وہ ایک بہت تسلی دینے والے اور حوصلہ بڑھانے والے والد ہیں۔ میں ان کے ساتھ ہائیکنگ پر جانا پسند کروں گا۔ سلیمان خان

خبر کا سورس لنک پہلے کمنٹ میں ۔۔

16/04/2026
16/04/2026

‏اڈیالہ جیل سے آنے والی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

‏اڈیالہ جیل اس وقت ریاستی انتقام کا مرکز بن چکی ہے جہاں بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے آنے والی اطلاعات انتہائی ہولناک ہیں۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے طبی معائنے کو "معمول کی کارروائی" قرار دینا حقائق کو مسخ کرنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک غیر سیاسی خاتون کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھ کر بدترین طبی غفلت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو سراسر فسطائیت ہے۔

‏یہ وہی مجرمانہ حکمت عملی ہے جو عمران خان کے خلاف استعمال کی گئی۔ انہیں جان بوجھ کر طبی امداد سے محروم رکھا گیا، جس کے سنگین نتائج ان کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی صورت میں سامنے آئے۔ اب یہی طریقہ کار بشریٰ بی بی پر دہرایا جا رہا ہے۔ ماضی میں انہیں کھانے میں ہارپک جیسی کوئی چیز ملا کر دی جا رہی تھی اور بارہا اسرار کے بعد بھی میڈیکل چیک اپ میں دانستہ ہفتوں تاخیر کی گئی اور اب بگڑتی ہوئی علامات کو دانستہ نظر انداز کرنا اس فاشسٹ حکومت کے عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔

‏اس تمام بربریت کا واحد مقصد عمران خان کے عزم کو متزلزل کرنا ہے، اور اس کے لیے یہ حکومت کسی بھی حد تک گرنے کو تیار ہے۔ "ڈسپیچز رجیم" کے یہ ہتھکنڈے اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔ یاد رہے کہ اگر ان کی صحت کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری جیل حکام اور موجودہ کٹھ پتلی حکومت پر ہوگی جو عاصم منیر کے تابع ہیں۔

‏⁦‪ ‬⁩

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Police's post 16/04/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Islamabad
Islamabad
44000