09/05/2026
وہ لمحہ پاکستانی عوام کبھی نہیں بھولے گی جب غیر قانونی طور پر پاکستان اور پوری دنیا کے عظیم لیڈر عمران خان کو گرفتار کیا تھا ۔
Official Page Insaf Youth Wing Islamabad
09/05/2026
وہ لمحہ پاکستانی عوام کبھی نہیں بھولے گی جب غیر قانونی طور پر پاکستان اور پوری دنیا کے عظیم لیڈر عمران خان کو گرفتار کیا تھا ۔
پشاور ؛ مرکزی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان مبشر عباسی کی قیادت میں یوتھ ونگ کے ریجنل صدور و جنرل سیکٹریز کی احمد خان نیازی سے ملاقات
عمران خان کی رہائی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
پشاور ؛ مرکزی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان مبشر عباسی اور مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کاشف کمال کی انصاف یوتھ ونگ خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے ریجنل صدور اور جنرل سیکٹریز سے میٹنگ ۔ میٹنگ میں عمران خان کی رہائی کی تحریک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ۔ انشاءاللہ انصاف یوتھ ونگ عمران خان کی رہائی کے لیئے کی جانے والی کسی بھی کوشش میں صفِ اول کا کردار ادا کرے گی
25/04/2026
پاکستان تحریک انصاف کی تیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اور موقع پر یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ صدر اسلام آباد ریجن سید مراد بخاری، جنرل سیکرٹری ژوب ریجن یوتھ ونگ ایڈوکیٹ احسن ایاز کھیتران ،یوتھ ونگ صدر حلقہ این اے 47 مراد عباسی ۔ جنرل سیکٹری حلقہ این۔ اے 47 چوہدری اظہر جاوید گجر ۔ راجہ لطیف سینئیر نائب صدر اسلام آباد اور دیگر نے شرکت کی
24/04/2026
انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے ملک بھر اور بیرون ملک بسنے والے تمام تحریکِ انصاف کے تحریکی ساتھیوں کو پارٹی کا تیسواں یومِ تاسیس مبارک ھو ۔
ملک میں جاری جبر اور فسطائیت کے باوجود جو کارکنان ڈٹ کر پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ان سب کو سلام ۔ اس تحریک میں درجنوں کارکنان شہید ھوئے سینکڑوں پہ جعلی پرچے اور تشدد ھوا لیکن پھر بھی آج بھی جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت ھے ۔ ہمارا لیڈر عمران خان تین سال سے ناحق قید میں ھے لیکن اس نے جابر اور غاصب حکمرانوں کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا ھے ۔ ہماری تمام جدوجہد بہتر پاکستان اور عام عوام کے لیئے قانون کی حکمرانی کی لیئے ۔ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب ہمارا لیڈر دوبارا اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالے گا اور اس ملک کو ترقی کے راستے پہ گامزن کرے گا
21/04/2026
انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر اور فارم 45 کے کوئٹہ شہر سے عوامی ایم پی اے سردار دودا خان شاہوانی کو آج دوپہر تقریباً 2 بجے اپنے باغ واقع دہشت گمبیلا ضلع مستونگ سے بی ایل اے نے اغواء کر لیا ہے۔
اس افسوسناک واقعے میں ان کے ساتھ ان کے بھائی ماسٹر محمد اعظم اور بہنوئی حافظ شاہوانی بھی شامل ہیں انکو بھی اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سردار دودا خان شاہوانی ہمیشہ مظلوم طبقے، بلوچ قوم کے حقوق، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور محکوم اقوام کی آواز بلند کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔
ہم اغوا کاروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ سردار دودا ہمیشہ مظلوم بلوچوں کی آواز بنے ان کو رہا کیا جائے
مغویان کی جلد اور بحفاظت بازیابی ممکن بنائی جائے۔
20/04/2026
عمران خان ایک سوچ کا نام ہے کرپشن کے خلاف ہونا ، خودداری کی بات کرنا، نوجوانوں کو شعور دینا ،یہی اس کا جرم ہے تو جرم ہمیں قبول ہے جیل کی دیواروں نظریے کو قید نہیں کر سکتیں، وقت گواہ ہے تاریخ فیصلہ کرے گی۔ قوم اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ریجنل صدر انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد: سید مراد حسین بخآری
ریجنل صدر انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد سید مراد حسین بخآری اور ریجنل صدر انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب راجہ ثاقب علی چاکرہ کی مردان جلسے میں شرکت ۔
عمران خان کی پکار! مردان کی للکار
مردان دل سے آپ کا شکریہ
ریجنل صدر انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد سید مراد حسین بخآری. اور ریجنل صدر انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب راجہ ثاقب علی چاکرہ کی قیادت میں یوتھ ونگ کے نوجوان مردان جلسے میں شرکت کے لیے روانہ۔
19/04/2026
مرکزی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان مبشر عباسی اور مرکزی صدر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن امجد علی شاہ کا بشری بی بی اور عمران خان کی صحت کے حوالے سے ویڈیو پیغام