FIA Islamabad Zone ICT

FIA Islamabad Zone ICT

Share

Official account of the Federal Investigation Agency – Islamabad Zone. Combating white-collar crimes.

14/04/2026

انسانی سمگلرز بیرون ملک آئی ٹی اور کال سینٹر جاب کا جھانسہ دے کر وزٹ ویزے پر مختلف ممالک بھجواتے ہیں اور بعد ازاں ان سے غیر قانونی کام کرواتے ہیں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسے عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں۔

ایسے عناصر کی نشاندہی کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کریں:

📧 [email protected]
📞 Helpline: 1991

14/04/2026

مورخہ 13-04-2026 کو ایک ملزم، اویس احمد ولد محمد بنارس، کو غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔ ملزم کے قبضے سے تقریباً 1000 ملین ایرانی ریال برآمد ہوئے۔ واقعہ کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ۔

13/04/2026
Photos from FIA Islamabad Zone ICT's post 13/04/2026

اسلام آباد میں ایف آئی اے کے افسران کی خصوصی کانفرنس ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مہمان خصوصی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف آئی اے کے نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انسپکٹرز اور اسلام آباد تعینات افسران سے ملاقات، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو

وزیر داخلہ محسن نقوی نے خود مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی

آپ کے نئے ڈی جی آ چکے ہیں، ان کی متحرک قیادت میں ایف آئی اے کو فعال ادارہ بنائیں گے، محسن نقوی

31 دسمبر 2026 تک ایف آئی اے کو جدید، متحرک اور مؤثر ادارہ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ محسن نقوی

خامیوں کو دور کرنا اور نظام بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

ایف آئی اے کے سٹاف کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا

پروموشن ہر ملازم کا حق ہے، سروس سٹرکچر کو بہتر بنائیں گے، محسن نقوی

افسران کی پروموشنز کو یقینی بنانا ہے، وزیر داخلہ

ایف آئی اے کے تمام شہداء کے خاندانوں کو پلاٹس دینے کا اعلان

ویلفیئر کا جامع پلان مرتب کیا جا رہا ہے، تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات شامل ہوں گی، محسن نقوی

تمام وسائل فراہم کرنے کے بعد زیرو کرپشن پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا، وزیر داخلہ

کرپشن میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت یا نرم گوشہ نہیں ہوگا، محسن نقوی

ایمانداری سے کام کرنے والے افسران کو مکمل پروٹیکشن اور جاب سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، وزیر داخلہ

اگر آپ سچ اور حق پر ہیں تو حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی، محسن نقوی

ایف آئی اے کی افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے گا، وزیر داخلہ

2008 کی نفری کے ساتھ موجودہ چیلنجز سے نمٹنا مشکل ہے، محسن نقوی

“ہارڈننگ دی سٹیٹ” پالیسی میں ایف آئی اے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے، محسن نقوی

ایف آئی اے واحد وفاقی ادارہ ہے جو پورے ملک میں وفاقی حکومت کی مؤثر رِٹ قائم کر سکتا ہے، محسن نقوی

ایف آئی اے کو مضبوط ترین اور قابلِ اعتماد ادارہ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے

12/04/2026

FIA ZONAL OFFICES

Photos from FIA Islamabad Zone ICT's post 02/04/2026

ایف آئی اےاسلام آباد زون کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن۔

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون کے افسران نے اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں 16 ٹارگٹڈ چھاپے مارے۔

کارروائی کے اہم نتائج:
• 25 ہزار لیٹر پیٹرولیم مصنوعات برآمد
• 16 غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور تقسیم کے مراکز کی نشاندہی کے بعد سیل کر دیا گیا

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی بھی فرد یا گروہ پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کر کے منافع خوری یا اوور پرائسنگ میں ملوث نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ٹیمیں اپنی سسٹر ایجنسیز، اوگرا، مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن بھر میں مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہیں تاکہ ذخیرہ اندوزی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

ایف آئی اے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور سپلائی کا نظام متاثر نہ ہو۔

25/03/2026

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم ناصر خان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کو FIR نمبر 503/25 کے تحت گرفتار کیا گیا، جو انکوائری نمبر RE-781/2025 کی تکمیل کے بعد درج کی گئی۔ ملزم نے اپنے ساتھی عبدالرؤف کے ساتھ مل کر شہریوں کو پرتگال کا ورک ویزا دلوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم ہتھیائیں۔

متاثرین حسن اختر اور عمر زمان سے مجموعی طور پر 10,42,500 روپے وصول کیے گئے، تاہم نہ انہیں بیرون ملک بھجوایا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔

ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے اور اسے کل معزز عدالت میں پیش کیا جائے گا..

25/03/2026

سانی اسمگلرز اور ویزا فراڈ ایجنٹس کے خلاف کارروائی

ایف آئی اے AHTC اسلام آباد نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے FIR نمبر 402/2025 (مورخہ 15.10.2025) درج کی۔ انکوائری نمبر 592/25 مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تھے اور شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کے نام پر دھوکہ دے رہے تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ۔۔۔

25/03/2026

انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزمہ کی گرفتاری

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایک اشتہاری ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، ملزمہ نُزہت طاہرہ زوجہ قمر زمان چٹھہ، سکنہ سرگودھا، کو 24 مارچ 2026 کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پاکستان آمد کے موقع پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ ایف آئی اے کے مقدمہ نمبر 53/2015، مورخہ 05.02.2015 میں نامزد تھی اور گزشتہ 11 سال سے اشتہاری (Proclaimed Offender) کے طور پر مفرور تھی۔

تحقیقات کے مطابق ملزمہ نے برطانیہ کے ویزا کے حصول کے لیے اپنے بائیو ڈیٹا پیج میں رد و بدل کیا، جس کی نشاندہی برٹش ہائی کمیشن کی جانب سے کی گئی تھی۔

کارروائی انسپکٹرحمیرا ارباب کی سربراہی میں کی گئی، جن کے ہمراہ ہیڈ کانسٹیبل زین بھی شامل تھے۔ ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد معزز جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

25/03/2026

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں حال ہی میں ترقی پانے والے افسران اور اہلکاروں کے اعزاز میں رینک پننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر اسلام آباد زون، سید شہزاد ندیم بخاری نے ترقی پانے والے افسران کو نئے عہدوں کے رینکس لگائے۔

اس موقع پر انہوں نے افسران کو مبارکباد دی اور انہیں تلقین کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، لگن اور عزم کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افسران اپنے حوصلے بلند رکھیں اور سخت محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے ایف آئی اے کے وقار کو مزید بلند کریں۔

یہ ترقی نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ ملک و قوم کی خدمت دیانت اور بہترین کارکردگی کے ساتھ کرنے کی ایک نئی ذمہ داری بھی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے اسلام آباد۔

23/03/2026

FIA Islamabad Immigration celebrated Pakistan Day on 23rd March with great zeal and enthusiasm. The Federal Investigation Agency (FIA) Immigration (IIAP) remains committed to providing efficient & transparent service, strengthening community bonds, and projecting a positive image of Pakistan at both national and international levels.
FIA Immigration (IIAP) continues to serve the people with dedication, professionalism, and unwavering commitment.
Pakistan Zindabad, FIA Paindabad.

Spokesperson FIA Islamabad Zone, Islamabad.

Photos from FIA Islamabad Zone ICT's post 22/03/2026

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ٹیم نے اپنے معزز شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے عید مبارک پیش کی اور محبت کے چھوٹے چھوٹے تحائف بھی پیش کیے۔
یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ ہم ان عظیم قربانیوں کے وارثوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شہداء کے اہلِ خانہ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں، اور ان کی خدمت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Building Ramna 20, Near GPO Melody G/6 Islamabad
Islamabad
44000