09/05/2026
السلام وعلیکم امید ہے کہ آپ سب خیریت و عافیت سے ہوں گے۔
پی ایس ایف IIUI نے 12 مئی 2026 کو سپورٹس گالا کا انعقاد کیا ہے۔ ہم آپ سب کو جوائن کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
جو دلچسپی لیتے ہیں وہ اس نمبر پر رابطہ کریں۔
0349 1082161
عتیق سپورٹس سیکرٹری
زیر نگرانی صدر سیاب کامریڈ
Siyab Comrade Asif Ali Zardari Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Raja Pervez Ashraf PSF IIUI Official
07/05/2026
پی ایس ایف آئی آئی یو آئی یونٹ نے حال ہی میں اناج کیفے میں ایک نہایت بصیرت افروز اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا، جس کا محور ابھرتے ہوئے وکلا کی پیشہ ورانہ راہنمائی تھا۔ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ محترم ملک ظہیر ارشد صاحب، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راولپنڈی، نے بطور معزز مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔
محترم ملک ظہیر ارشد صاحب نے اٹارنی بننے کے سفر کے حوالے سے نہایت قیمتی رہنمائی فراہم کی اور قانونی شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اہم پیشہ ورانہ نکات اور تجربات طلبہ کے ساتھ شیئر کیے۔ یہ نشست انتہائی انٹرایکٹو رہی، جہاں طلبہ کو قانونی شعبے کی ایک تجربہ کار شخصیت سے براہِ راست سیکھنے اور سوالات کرنے کا موقع ملا۔
ہم ایک ایسے تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں جو طلبہ کی علمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارے۔ ان شاء اللہ، پی ایس ایف آئی آئی یو آئی یونٹ مستقبل میں بھی طلبہ کے لیے مفید اسٹڈی سرکلز اور سیشنز کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ ان کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کو مزید بہتر بنایا جا سکے
صدر سیاب کامریڈ، جنرل سیکریٹری عبدالمعیز، سینئر وائس پریزیڈنٹ شاہ زیب خان ، طاہر امین مروت ، اور کوآرڈینیٹر راجہ وقار کی قیادت میں یہ سیشن منعقد کیا گیا، جس میں پی ایس ایف کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ یہ دن تمام شرکاء کے لیے نہایت مفید، تعمیری اور انٹرایکٹو ثابت ہوا۔ ان شاء اللہ، آئندہ بھی طلبہ کے مفاد سے جڑے مزید اہم موضوعات پر سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا
05/05/2026
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن (IIUI) کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی مطالعہ حلقہ یعنی Study Circle منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں معزز مہمانِ خصوصی ملک ظہیر ارشد صاحب (اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راولپنڈی) شرکت کریں گے۔
یہ نشست طلبہ کے لیے ایک بہترین موقع ہے، جہاں وہ علمی و فکری گفتگو سے مستفید ہو سکتے ہیں اور قومی و قانونی امور پر رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
🗓 دن: جمعرات
⏰ وقت: دوپہر 1:30 بجے
📍 مقام: ٹیچر کیفے
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت ہوگی۔
لہٰذا بروقت تشریف لا کر اس علمی نشست کا حصہ بنیں۔
صدر سیاب کامریڈ
Siyab Comrade Raja Pervez Ashraf Asif Ali Zardari Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari
09/04/2026
آج ہے وہ سیاہ دن جب شہر کراچی پر قبضہ جمانے کی کوشش کرنے والے غاضبوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونے والے طلبہ رہنما اور پی ایس ایف کے صدر سید نجیب احمد شہید اور اُن کے ساتھیوں پر قاتلوں کے ٹولے نے نارتح ناظم آباد کے علاقے میں گھات لگا کر حملہ کیا اور اُنہیں شہید کر دیا گیا لیکن انکے نظریات اور جدوجہد آج بھی زندہ ہے۔
پی ایس ایف ہر مشکل گھڑی میں ملک و قوم کے لیے قربانی دی ہے اور انشاللہ یہ قربانی کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ہمارا فرض اور مقصد ہے ۔
سلام شہید نجیب احمد
صدر پی ایس ایف IIUI سیاب کامریڈ Siyab Comrade Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Asif Ali Zardari Raja Pervez Ashraf
04/04/2026
ہم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے 47 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرتے ہیں کہ ان کے نظریات پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کا تحفظ جاری رکھیں گے۔
سیاب کامریڈ پریزیڈنٹ پی ایس ایف اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد
21/03/2026
عیدالفطر مبارک
اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے۔ یہ بابرکت دن آپ کے لیے نئی امیدیں، نئی خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے۔
رمضان المبارک کی عبادات کو قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ نیکی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔
اپنے پیاروں کے ساتھ یہ خوشی بانٹیں، دلوں کو جوڑیں اور محبت کو عام کریں۔
عیدالفطر آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو بہت بہت مبارک ہو۔
جئے بھٹو
جئو کامریڈز
صدر سیاب کامریڈ
Siyab Comrade Bilawal Bhutto Zardari Asif Ali Zardari Aseefa Bhutto Zardari Raja Pervez Ashraf International Islamic University, Islamabad (IIUI) Babar Ali Behan Salamat Ali Syed Wajahat Hussain International Islamic University, Islamabad - IIUI Tahir Amin IIUI Explorers "Exploring The New Horizons" Mustajab Hassan @
10/03/2026
شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر ناتاشہ سلطانہ کے ہمراہ پی ایس ایف انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے کابینہ گروپ فوٹو
صدر سیاب کامریڈ
جنرل سیکرٹری سردار معز
سینئر نائب صدر شاہ زیب
غلام مصطفیٰ
طاہر خان مروت
محمد دانیال
09/03/2026
شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن محترمہ زینب قریشی کے ہمراہ پی ایس ایف انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے جوانوں کا گروپ فوٹو
جئے بھٹو
جیو کامریڈز
صدر سیاب کامریڈ
21/02/2026
پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن پنجاب یونیورسٹی کے نو منتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت طلبہ کے حقوق کے تحفظ، جمہوری اقدار کے فروغ اور تعلیمی ماحول کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ طلبہ سیاست ہمیشہ شعور، اتحاد اور خدمت کا نام رہی ہے، اور امید ہے کہ نئی قیادت اسی جذبے کے ساتھ طلبہ کی آواز بن کر مثبت تبدیلی لائے گی۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی پی ایس ایف دعاگو ہے کہ آپ کی یہ نئی ذمہ داریاں کامیابیوں، اتحاد اور طلبہ کی فلاح کے روشن سفر کا آغاز ثابت ہوں۔ ہم مستقبل میں باہمی تعاون اور نظریاتی ہم آہنگی کے ساتھ طلبہ کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔
جیو کامریڈز
جیے بھٹو
صدر سیاب کامریڈ
Siyab Comrade Raja Pervez Ashraf Asif Ali Zardari Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari International Islamic University, Islamabad (IIUI) Babar Ali Behan Syed Wajahat Hussain Salamat Ali International Islamic University, Islamabad - IIUI Tahir Amin IIUI Explorers "Exploring The New Horizons" Mustajab Hassan