14/02/2026
شکریہ اٹھارہ ہزاری پریس کلب
A Party of responsible citizen committed to accountability progress and services
14/02/2026
شکریہ اٹھارہ ہزاری پریس کلب
13/02/2026
جھنگ کے مسائل کے لئیے تمام تحصیلوں کو یکجا ہونا ہوگا۔ عمیر الغزالی
اٹھارہ ہزاری ۔جھنگ ڈویژن۔ بناو تحریک کی مرکزی قیادت مولانا حافظ عمیر الغزالی ،محمد عمران شاہد اور مولانا عرفان نجمی نے تقریب تقسیم نوٹیفکیشن کے بعد میڈیا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ کا اصل مسئلہ اتفاق کی دعوت اور ترغیب کی کمی ہے ۔لوگ سیاسی وفاداریوں کی بنیاد پر اس قدر متشر ہو چکے ہیں کہ انکو ایک جگہ پر ان کے اپنے ضلع اور گھر کے لئیے بھی جمع کرنا آسان نہین تھا مگر ہماری تحریک کے ذمہ داران نے اسکا بیڑہ اٹھایا اور کر دیکھایا ہے۔اج ہماری تحصیل اٹھارہ ہزاری میں آٹھ زونز کا افتتاح ہے جوکہ بالترتیب اٹھارہ ہزاری کمیٹی،رشید پور زون،روڈوسلطان ،کوٹ شاکر ،بھریڑی زون ،ماڑی شاہ صغیرہ اور واصو آستانہ میں کام۔کرین گے
آج ہم حکومت پنجاب سے درج ذیل مطالبے کرتے ہیں۔
اٹھارہ ہزاری شہر کو سیوریج سسٹم دیا جائے
ماڑی شاہ صغیرہ مین دریائے جہلم پر پل تعمیر کیا جائے تاکہ سرگودھا ڈویژن سے ملحق اضلاع سے لوگوں کی آمدورفت ممکن ہوجائے
اٹھارہ ہزاری حصیل جوڈیشیل بلاک تعمیر کیا جائے اور فنکشنل کیا جائے۔بینکنگ کورٹ کا جھنگ سے خاتمہ اور ٹوبہ منتقلی افسوس ناک ہے اس پر سیاستدانوں کی خاموشی شرمناک ہے
روڈو سلطان میونسپل کمیٹی کو بحال کیا جائے
گورنمنت ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اٹھارہ ہزاری میں ڈگری کلاسسز کا اغاز کیا جائے
اٹھارہ ہزاری میں ہیوی ٹریفک کے لئیے بائی پاس تعمیر کجا جائے
تحصیل کو مکمل فنکشنل کیا جائے
جھنگ کو ڈویژن بنایا جائے ،میڈیکل کالج کی منظوری کاباقاعدہ اعلان کیا جائے،تحصیلوں کو ملانے والے تمام روڈز کو ون وے کیا جائے ۔
جھنگ کی عوام کا تحریک سے بڑھتا پیار اور محبت جھنگ کے مستقبل کی طرف واضح اشارہ ہے کہ جھنگ کی عوام اب فرقہ واریت ،قومیت ،لسانیت اور وڈیرہ شاہی سے نکل کر اپنے حقوق کا حصول چاہتی ہے
28/01/2026
سرپرست اعلی جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک مولانا پیر ذوالفقار علی نقشبندی تحصیل جھنگ کے یونٹس کے ذمہ داران میں نوٹیفکیشن تقسیم کرتے ہوئے ۔
اللہ تعالی تمام ذمہ داران کو اپنی ذمہ داری دیانتداری کے ساتھ پوری کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جھنگ کی خیر خواہی اور فلاح کے لیے ہم سب کو قبول فرمایا امین
23/01/2026
*اپڈیٹس*
*جھنگ کی ترقی اور ڈویژن کا اسٹیٹس ہمارا بنیادی حق ہے*
*عمیرالغزالی*
آج یوسف مارکی جھنگ میں *جھنگ ڈویژن بناو تحریک* کے زیر اہتمام تحصیل کے یونٹس کی تقریب نوٹیفکیشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں *حافظ محمد عمیر الغزالی ،ملک محمد عدیل جالندھری ،عمران شاہد، ،مولانا عرفان نجمی ،مولانا عبد الواحد صدیقی ،عبدالقیوم انصاری ،ڈاکٹر اکرم سیالوی،نزاکت خان ،سرفراز عمران انصاری، مہر ممتاز سندرانہ، مولانا نورالدین، ڈاکٹر ضیغم، چوہدری منظور، رانا افضال، جواد انصاری، ذوالقرنین سندارانہ* اور دیگر نے شرکت کی ۔
اس تقریب میں پندرہ یونٹس کے پچاس سے اوپر ذمہ داران کو نوٹیفکیشن دئیے گئے اور جھنگ کی ترقی ،فلاح اور خیر خواہی کے لئیے جدوجہد کرنے کا حلف لیا گیا اس تقریب سے *مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی* نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ کے لئیے ہم ایک دہائی سے محنت کر رہے ہیں مگر جھنگ میں موجود اشرافیہ اور ان کی معاونت سے مسلط سیاستدانوں نے اج تک جھنگ کے لئیے تعاون تو درکنار کبھی جھوٹی تسلی دینے کی بھی زحمت کرنا گوارا نہیں کی ہےجھنگ کے سیاستدان اس تحریک کو اپنے لئیے شدید خطرہ محسوس کر رہے ہین اسکا سبب واضح ہے لوگوں کا جوق در جوق تحریک کے بیانیہ کو قبول کرنا اور شمولیت کرنا ہے جس سے انکو اپنا مستقبل خطرے مین نظر ا رہا ہے.
ہم ڈویژن کے اسٹیٹس کے لئیے، *میڈیکل کالج* ،تمام تحصیلوں کو ملوانے والے *روڈز کو ون وے* کرنے کے لئیے، *منڈی شاہ جیونہ تحصیل* کے جلد عملی قیام، *ریلوے کی بحالی*، *لاہور وویمن کیمپس کی بحالی* اور *سیوریج کے نظام* کی مستقل بحالی کے لئیےجدوجہد کرتے رہین گے ۔ہمارے مطالبے یا تو پورے ہونے کے قریب ہیں یا پھر انکا آغاز ہوتا نظر آرہاہے اگر جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے یہ ابابیل اپنی جدوجہد اتفاق اور خلوص نیت کے ساتھ خیر خواہی کے جذبے سے جاری رکھین گے تو ہم انشاء اللہ اپنی منزل کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
*شعبہ نشریات*
*جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک*
وزیراعلی پنجاب جھنگ کو ڈویژن بنانے کے عمل کو مکمل کریں عمیر الغزالی
جھنگ۔وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے جھنگ انے اور کیتھ لیب کے افتتاح اور مویشی منڈی کے افتتاح پر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک خراج تحسین پیش کرتی ہے
اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شریک چیئرمین جھنگ ڈوین بناؤ تحریک مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی نے کہا کہ وزیراعلی کو فیصل اباد روڈ کو ون وے کرنے کا باضابطہ اعلان کرنا چاہیے گزشتہ دنوں خبریں چل رہی تھیں کہ یہ منظوری کی خبر جھوٹی اور فیک ہے اس بات کو بھی کلیئر کر دینا چاہیے اس کے علاوہ گزشتہ دور حکومت میں پنجاب اسمبلی میں پاس ہونے والی قرارداد اور اس پر ہونے والے کام کو اگے بڑھانا ہوگا تاکہ جنگ کا دل نہ مطالبہ جو ڈویژن بنانے کا مطالبہ ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے
ہم یہ امید کرتے ہیں کہ وزیراعلی اگر جھنگ کے ان مطالبات پر غور کرتی ہیں تو انے والے دنوں میں جھنگ بھی ان کو مایوس نہیں کرے گا
رشید چوک زون۔ بستی دیوان ایم ڈی واسا سید صولت رضا کی خصوصی توجہ سے کچی بستی دیوان کا مسئلہ اخر کار حل ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے ہم ایم ڈی واسا سید صولت رضا اور اپنی ٹیم بالخصوص زون ترجمان چوہدری عامر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انشاءاللہ پورے جنگ سے سیوریج کا مسئلہ حل ہوگا
کھیوہ زون جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے وفد کی ستیانہ آمد مہر خدا بخش بھروانہ اور مہر نواز بھروانہ ایم پی اے سے مہر کریم بخش بھروانہ کی وفات پر تعزیت کی اللہ مرحوم کی مغفرت کرے آمین
حافظ محمد عمیر الغزالی صاحب کی چوہدری منظور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے
کزن کی وفات پر نماز جنازہ میں شرکت اللہ مرحوم کی مغفرت کرے آمین
کرنسی نوٹوں کی تبدیلی۔اگر اس عمل کو سنجیدگی کے ساتھ کیا جائے اور عمل درامد کو یقینی بنایا جائے تو فائدہ یہ ہوگا کہ جتنی بھی بلیک منی لوگوں نے گھروں میں محفوظ کر رکھی ہے وہ باہر نکالنے پر مجبور ہو جائیں گے یا اس کو اگ لگانا پڑے گی لیکن پرانے نوٹوں کو بالکل بند کرنا ہوگا اس سے قبل انڈیا نے ایسا کیا تھا جس سے ان کی معیشت کو بہت زیادہ فائدہ ہوا تھا اور بلیک منی مارکیٹ میں اب ہم کو لانی ضروری ہو گی تھی
جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے مرکزی وائس چیئرمین ملک محمد عدیل کے والد کی وفات پر مولانا حافظ عمیر الغزالی کی نماز جنازہ میں شرکت اور تدفین میں شرکت اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے امین
جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے مرکزی وائس چیئرمین ملک محمد عدیل کے والد کی دعائے مغفرت کی تقریب میں مرکزی سرپرست اعلی پیر طریقت حضرت مولانا پیر ذوالفقار علی نقشبندی کا خطاب اور خصوصی دعا اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے امین
12/01/2026
کھیوہ زون۔جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے وفد کی مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی کی قیادت میں ستیانہ آمد۔مہر خدا بخش بھروانہ اور مہر نواز بھروانہ ایم پی اے سے مہر کریم بخش بھروانہ کی وفات پر تعزیت کی اللہ مرحوم کی مغفرت کرے آمینy