01/07/2026
یونین کونسل نمبر35 چنڈ بھروانہ جھنگ کا مختصر دستیاب تعارف:
زیرِ نظر تصویر بظاہر تو ایک بوسیدہ عمارت ھے۔ لیکن دراصل اس دھرتی سے جڑا اثاثہ ھے ۔ اسکی بنیاد بھی یقیناً بے لوث خدمت کی ایک داستان ھے جو سادات گھرانے کے بزرگ سید اقبال حسین شاہ پسرم سید چراغ شاہ موضع حسن خان کے بلند خیال سے رقم ھے جنہوں نے قریب 1962
میں اسکا سنگِ بنیاد رکھنے کیلٸے اپنا 5 کنال 8 مرلے رقبہ بحقِ سرکار وقف کردیا جسمیں سے بارہ مرلہ اراضی پر سرکار نے یونین کونسل کھڑی کردی اور بقیہ اراضی آج بھی ضلع کونسل جھنگ کے پاس ھے مگر اکثر حصہ قابضین کی زد میں ھے۔ مقامی معتبر ذراٸع کیمطابق قریب 1964 میں یہ یونین کونسل آپریشنل ھوٸی۔ مقامی حکومتوں کے کٸی ادوار میں ان دفاتر کی بہتری پر بھی کام ھوا اور شاید اسی طرز کی گرانٹ کی مد میں نواب امان اللہ خان سیال صاحب مرحوم نے اپنے دور میں اسکی چاردیواری بنواٸی جو کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ خستہ حال بھی ھوچکی ھے۔ یونین کونسل کے ایک منفرد مزاج سیکرٹری نے اپنے ذاتی خرچ پر اسکا خوبصورت لان بھی سجایا جو آج بھی دل موہ لیتا ھے۔ اہلیانِ علاقہ کے اندراج پیداٸش، وفات، طلاق، اور نکاح اور اجرا سرٹیفیکیٹ کیلٸے یہ بڑی سہولت ھے ۔ اب تو یہاں محکمہ نادرا کی سہولیات کی فراھمی کیلٸے بھی نادرا کاٶنٹر قاٸم ھو چکا ھے جو کہ مورخہ 15 جون 2026 سے باقاعدہ کام کر رہا ھے۔
آجکل یہ یو سی 35 چنڈ بھروانہ ھے مگر ماضی میں یہ یو سی 78 حسن خان رھی۔ اور اس سے بھی شاید پہلے اس یو سی کا نمبر 45 بھی تھا۔
