District Traffic Police Jhelum

Website

District Traffic Police Jhelum DISTRICT TRAFFIC POLICE JHELUM PAGE

14/11/2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’محفوظ پنجاب‘‘، ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے احکامات، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات ...
14/11/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’محفوظ پنجاب‘‘، ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے احکامات، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات اور ڈی ٹی او جہلم عدنان خان کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ جہلم کی جانب سے سکول وین ڈرائیوروں کے لیے ٹریفک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

لیکچر کے دوران ڈرائیوروں کو بچوں کی محفوظ آمدورفت، دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر، ٹریفک قوانین کی پابندی، تیز رفتاری سے اجتناب اور گاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔

مزید برآں انہیں ہدایت کی گئی کہ سکول وین میں مقررہ تعداد سے زائد بچوں کو ہرگز نہ بٹھائیں، بچوں کو گاڑی میں سوار اور اتارتے وقت خصوصی احتیاط کریں، گاڑی کے دروازوں اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں اور دورانِ سفر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ سکول وین ڈرائیوروں کی معمولی سی غفلت بھی معصوم بچوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، لہٰذا بچوں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔


14/11/2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر میں 40 لاکھ سے زائد گاڑیوں اور شاہراؤں پر رفلیکٹنگ سٹیکر اویزاں کر دیے گئے۔


Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif National Highways & Motorway Police-NHMP Punjab Safe Cities Authority

14/11/2026

پریشر ہارن کا استعمال قانونا جرم ہے۔


Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif National Highways & Motorway Police-NHMP Punjab Safe Cities Authority

پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول جہلم میں زیرِ تربیت طالبات کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی لیکچر کا انعقادوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شر...
14/11/2026

پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول جہلم میں زیرِ تربیت طالبات کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی لیکچر کا انعقاد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”محفوظ پنجاب“، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات اور ڈی ٹی او جہلم عدنان خان کی زیرِ نگرانی پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول جہلم میں زیرِ تربیت طالبات کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی آگاہی لیکچر دیا گیا۔

دورانِ لیکچر طالبات کو ٹریفک قوانین کی اہمیت، ٹریفک سائنز و سگنلز کی پہچان، دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر، سیٹ بیلٹ کے استعمال، رفتار کو کنٹرول میں رکھنے اور محفوظ ڈرائیونگ کے بنیادی اصولوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر طالبات کو تلقین کی گئی کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔

ٹریفک پولیس جہلم کا عزم: محفوظ سڑکیں، ذمہ دار شہری، محفوظ مستقبل۔


14/11/2026

موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسگ یونٹ کا شیڈول
14/11/2026

موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسگ یونٹ کا شیڈول


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے عوام دوست اقدام موبائل پولیس اسٹیشن و لائسنسنگ یونٹ (بلیو وین) کے ذریعے شہریوں ...
14/11/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے عوام دوست اقدام موبائل پولیس اسٹیشن و لائسنسنگ یونٹ (بلیو وین) کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس اور ٹریفک سے متعلق سہولیات کی فراہمی جاری،

شہری بلیو وین سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے مختلف خدمات اپنے علاقے میں ہی باآسانی حاصل کر رہے ہیں،

اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولیات کی فراہمی آسان بنانا، ان کے وقت اور سفری اخراجات کی بچت اور پولیس خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے، عوامی سہولت اور بروقت خدمات کی فراہمی جہلم پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے،


14/11/2026

الحمدللہ
پہلے سے زیادہ محفوظ پنجاب


Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Maryam Nawaz Sharif - updates Punjab Police - Central Police Office

14/11/2026

Address

Jhelum

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Traffic Police Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share