PERA Jhelum

Website

PERA Jhelum Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PERA Jhelum, Government Official, House No. 12-A, Bilal Town, Jhelum.

Punjab Enforcement &Regulatory Authority

Vision
“Welfare of the Citizens”

Objectives
Promoting culture of Ethical Enforcement
Upholding transparency and accountability
Improving service delivery through regulatory compliance
Promoting e-Governance

04/09/2026
پیرا جہلم دفتر میں ایس ڈی ای او شاہد ممتاز اعوان کی بطور ایس ڈی ای او خدمات کے اختتام اور راولپنڈی شہر میں تبادلے سے قبل...
04/09/2026

پیرا جہلم دفتر میں ایس ڈی ای او شاہد ممتاز اعوان کی بطور ایس ڈی ای او خدمات کے اختتام اور راولپنڈی شہر میں تبادلے سے قبل پیرا افسران و اہلکاروں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

شاہد ممتاز اعوان نے جہلم میں اپنی تعیناتی کے دوران نہایت محنت، خلوص، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیے۔ تجاوزات کے خاتمے، نرخوں کے نفاذ، انسدادِ تجاوز اور دیگر نفاذی کارروائیوں میں ان کی خدمات اور قیادت ہمیشہ قابلِ تحسین رہیں۔

ان کے دورِ تعیناتی میں پیرا افسران اور اہلکاروں کے ساتھ بہترین ٹیم ورک، مؤثر نگرانی اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے ذریعے نفاذی امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا گیا۔ ان کی محنت اور خدمات نے نہ صرف ادارے کے مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ساتھی افسران و اہلکاروں کے دلوں میں بھی ان کے لیے عزت اور احترام پیدا کیا۔

اس موقع پر ایس ڈی ای او کی جانب سے پیرا افسران اور پیرا اہلکاروں کو بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

تقریب کے دوران ساتھی افسران و اہلکاروں نے شاہد ممتاز اعوان کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے راولپنڈی میں نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ساتھیوں کی جانب سے پرتکلف چائے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

شاہد ممتاز اعوان کے لیے نئی ذمہ داریوں پر ڈھیروں نیک تمنائیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں اور عزت عطا فرمائے۔

آپ کی خدمات اور آپ کے ساتھ گزرا وقت ہمیشہ یاد رہے گا۔ @⁨Shahid Mumtaz ❤️ (SDEO) (Jhelum)⁩

بارش کے موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی مشکلات سے بچانے اور عوامی راستوں کی روانی برقرار رک...
20/08/2026

بارش کے موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی مشکلات سے بچانے اور عوامی راستوں کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ سارہ امجد کے ہمراہ ایس ڈی ای او پیرا شاہد ممتاز اعوان نے جہلم منڈی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انسدادِ تجاوزات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس امر کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی کہ بارش کے دوران شہریوں کو سڑکوں، بازاروں اور گزرگاہوں پر آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

افسران نے موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی راستوں کی روانی، شہریوں کی سہولت اور محفوظ آمدورفت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عوامی سہولت اور شہریوں کی آسان آمدورفت — ہماری اولین ترجیح۔

*تاجران اور انتظامیہ کے مابین اہم ملاقات*ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا جہلم شاہد ممتاز اعوان نے انجمن ت...
18/08/2026

*تاجران اور انتظامیہ کے مابین اہم ملاقات*

ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا جہلم شاہد ممتاز اعوان نے انجمن تاجران کے نمائندگان کو پیرا دفتر میں مدعو کیا اور ان کے ساتھ اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران تاجران کے مسائل اور تحفظات کو تفصیل سے سنا گیا، جبکہ شہر میں تجاوزات (Encroachment) کے حوالے سے موجود صورتحال، حکومتی اقدامات اور متعلقہ SOPs پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انجمن تاجران کے نمائندگان نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ SOPs اور ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

ملاقات کا مقصد انتظامیہ اور تاجر برادری کے درمیان باہمی تعاون، مؤثر رابطے اور شہری نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانا ہے۔

رات گئے تک جاری اینٹی انکروچمنٹ آپریشن، متعدد خلاف ورزیوں پر کارروائی۔ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر، اسسٹنٹ...
29/07/2026

رات گئے تک جاری اینٹی انکروچمنٹ آپریشن، متعدد خلاف ورزیوں پر کارروائی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر جہلم کی زیرِ نگرانی، ایس ڈی ای او پیرا شاہد ممتاز اعوان کی سربراہی میں انفورسمنٹ آفیسرز ملک آصف اور انفورسمنٹ آفیسر ابتسام زبیر نے پیرا فورس کے ہمراہ بازار میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں سارجنٹ مدثر، احسن سمیت دیگر اہلکار بھی شریک تھے۔

شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کے پیشِ نظر بازاروں میں تجاوزات کے باعث خواتین، بزرگوں اور دیگر شہریوں کی آمدورفت شدید متاثر ہو رہی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی ویژن اور ہدایات کے مطابق عوام کو سہولت فراہم کرنے اور بازاروں میں روانی برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔

آپریشن کے دوران تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگز جاری کی گئیں، ریموول آرڈرز دیے گئے، جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان کو سیل بھی کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اور PERA کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عوامی راستوں پر ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور شہریوں کی سہولت کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گے۔

اینٹی انکروچمنٹ آپریشن – محمدی چوک، جہلمڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات اور SDEO PERA شاہد ممتاز اعوان کی زیر نگ...
27/07/2026

اینٹی انکروچمنٹ آپریشن – محمدی چوک، جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات اور SDEO PERA شاہد ممتاز اعوان کی زیر نگرانی، انفورسمنٹ آفیسر ابتسام زبیر نے آج محمدی چوک، جہلم میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا۔

محمدی چوک میں تجاوزات کی وجہ سے پارکنگ کی جگہ انتہائی محدود ہو چکی تھی، جس کے باعث شہری اپنی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرنے پر مجبور تھے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی تھی، ٹریفک جام معمول بن چکا تھا، جبکہ حادثات کے خطرات میں بھی اضافہ ہو رہا تھا۔

شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور متعلقہ افراد کو آئندہ سرکاری جگہوں پر قبضہ نہ کرنے کی سخت ہدایت جاری کی گئی۔

PERA اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ عوامی مفاد، قانون کی بالادستی اور شہری سہولیات کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز بلا امتیاز جاری رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر کارروائیڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ غازی ...
22/07/2026

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر کارروائی

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ غازی خان اور ایس ڈی ای او پیرا شاہد ممتاز اعوان کی زیرِ نگرانی انفورسمنٹ آفیسر ابتسام زبیر نے ضلع کے مختلف پیٹرول پمپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورانِ انسپیکشن پیٹرول کی دستیابی (Availability)، مقدار (Quantity) اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر یہ بھی یقینی بنایا گیا کہ شہریوں کو پیٹرول کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری، کمی یا غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

ضلعی انتظامیہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور پیٹرول پمپس پر شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اپنی نگرانی کا عمل مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے ایسے معائنے آئندہ بھی باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔

ڈسٹرکٹ کونسل ہال جہلم میں *اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان* کی زیر صدارت پیرا فورس کے افسران و اہلکاروں کا اجلاس منعق...
15/07/2026

ڈسٹرکٹ کونسل ہال جہلم میں *اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان* کی زیر صدارت پیرا فورس کے افسران و اہلکاروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران انہوں نے *پیرا فورس کے مینڈیٹ، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور عوامی خدمت سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں۔*

*اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کی امیدیں پیرا فورس سے وابستہ ہیں، لہٰذا ہر افسر اور اہلکار پوری دیانتداری، ذمہ داری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے*۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کارروائیاں قانون کے دائرہ کار اور ادارے کے مقررہ مینڈیٹ کے مطابق کی جائیں، کسی بھی غیر متعلقہ معاملے میں مداخلت سے گریز کیا جائے اور ہر صورت میرٹ، شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ دورانِ ڈیوٹی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، صبر اور احترام کا مظاہرہ کیا جائے، ٹیم ورک کو فروغ دیا جائے اور اپنے فرائض پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام دیے جائیں تاکہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ غازی خان نے افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے مقررہ مینڈیٹ کے مطابق مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں، قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں اور عوامی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

Address

House No. 12-A, Bilal Town
Jhelum

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PERA Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share