05/10/2026
JICA QUEST پروگرام کے مشن پر مشتمل وفد نے پاکستان میں جاپانی ٹیکنالوجیز کے اطلاق کے حوالے سے فزیبلٹی اسٹڈی کے سلسلے میں راولپنڈی کا دورہ کیا۔ دورے کے آغاز پر وفد کی ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال راولپنڈی کے دفتر میں تعارفی ملاقات اور اجلاس ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور فزیبلٹی اسٹڈی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں وفد نے راولپنڈی کے دونوں صنعت زارز کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات اور تربیتی کلاسز کا معائنہ کیا۔ وفد نے خواتین کو فنی تربیت کی فراہمی، ہنرمندی کے فروغ اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
وفد نے ویمن ٹرانزیشنل ہوم، راولپنڈی کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال راولپنڈی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال راولپنڈی اور سپرنٹنڈنٹ ویمن ٹرانزیشنل ہوم راولپنڈی عاصمہ سعید نے وفد کے ہمراہ دورے میں شرکت کی۔