Assistant Commissioner Kabirwala

Assistant Commissioner Kabirwala Haroon Ahmad Sheeraz -Assistant Commissioner Kabirwala

31/08/2026
29/08/2026

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیر والا میں ریسکیو 1122 کی جانب سے منعقدہ فرضی مشق کا معائنہ کیا۔فرضی مشق کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی، ریسکیو آپریشن، زخمیوں کی محفوظ منتقلی اور متعلقہ اداروں کے باہمی رابطہ و تعاون کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
2️⃣انہوں نے ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیاری کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات اور ہنگامی ردِعمل کے نظام کو ہر وقت مؤثر اور فعال رکھا جائے۔ایسی مشقوں کا مقصد ہنگامی حالات میں بروقت، منظم اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیر والا کی بیرونی دیوار پر جاری خوبصورتی اور تزئی...
29/08/2026

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیر والا کی بیرونی دیوار پر جاری خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔
2️⃣اس موقع پر دیوار کی رنگ و روغن، صفائی، نقش و نگار اور مجموعی ظاہری منظر کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ عملہ کو ہدایت کی گئی کہ کام کو اعلیٰ معیار اور خوبصورت انداز میں بروقت مکمل کیا جائے۔

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے واٹر ٹینک کی جاری تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع...
29/08/2026

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے واٹر ٹینک کی جاری تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جاری پینٹ ورک کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔
2️⃣واٹر ٹینک کی رنگ و روغن کا کام تیزی سے جاری ہے، جسے ہدایات کے مطابق منگل تک مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ کام کو اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے تاکہ واٹر ٹینک کو شہر کی خوبصورتی میں ایک نمایاں اور دیدہ زیب اضافہ بنایا جا سکے۔

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے شہر میں جاری 3ڈی سائن بورڈ کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے کام کا تفصیلی ...
29/08/2026

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے شہر میں جاری 3ڈی سائن بورڈ کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر کام کی پیش رفت، معیار اور تکمیلی مراحل کا جائزہ لیا گیا۔
2️⃣ 3ڈی سائن بورڈ کے اطراف ٹف ٹائلز اور رف ٹائلز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مزید خوبصورتی اور رات کے اوقات میں نمایاں منظر کے لیے اطراف میں موجود درختوں اور تہہ خانے میں اضافی روشنیوں کی تنصیب کا کام آج سے شروع کیا جا رہا ہے۔
3️⃣انہوں نے متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ تمام کام اعلیٰ معیار، پائیداری اور خوبصورتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت مکمل کیا جائے، تاکہ شہر کا یہ اہم مقام دن کے ساتھ ساتھ رات کے اوقات میں بھی خوبصورت اور دلکش نظر آئے۔
خوبصورت شہر، بہتر ماحول اور شہریوں کے لیے خوشگوار منظرنامہ—انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل۔

🔷اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے ریسکیو 1122 کبیر والا کی ٹیم کے ہمراہ  کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فائر سیفٹی...
27/08/2026

🔷اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے ریسکیو 1122 کبیر والا کی ٹیم کے ہمراہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
🔷دورانِ معائنہ فائر ہائیڈرنٹس، فائر فائٹنگ آلات، فائر ایکسٹنگوشرز، ایمرجنسی ایگزٹس، رسائی کے راستوں اور دیگر حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا گیا، جبکہ ہنگامی صورتحال میں بروقت رسپانس اور محفوظ انخلاء کے طریقۂ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔
🔷اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو فائر سیفٹی انتظامات کو ہر وقت فعال رکھنے، ہنگامی راستے کھلے رکھنے اور ضروری حفاظتی اقدامات کی مؤثر تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

🔷 وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کی جانب سے، 12 ربیع الاول، جشنِ عید میلاد النبی...
26/08/2026

🔷 وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کی جانب سے، 12 ربیع الاول، جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تحصیل کبیر والا میں شہریوں، زائرین اور شرکائے جلوس کے لیے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔
🔷 جشنِ میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر مرکزی شاہراہوں، چوکوں، جلوس کے روٹس اور اہم مقامات پر خصوصی صفائی، واٹر سپرے، مکینیکل سویپنگ اور روڈ واشنگ کے ذریعے صفائی و ستھرائی کے مؤثر انتظامات کیے گئے۔ ستھرا پنجاب کی فیلڈ ٹیموں اور جدید صفائی مشینری کے ذریعے شہر کو صاف، ستھرا اور خوشگوار رکھنے کے لیے خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔نیز عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ، چونا کاری، واٹر واشنگ اور خصوصی ڈیپ کلیننگ کے ذریعے نہ صرف صفائی کو یقینی بنایا گیا بلکہ شہریوں اور زائرین کے لیے ایک صاف، خوشگوار، محفوظ اور پُروقار ماحول بھی فراہم کیا گیا۔
🔷 عاشقانِ رسول ﷺ اور معزز شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر میٹھے پانی کی سبیلیں قائم کی گئیں، جہاں شرکائے جلوس اور زائرین کے لیے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی فراہمی کا انتظام کیا گیا، تاکہ اس بابرکت موقع پر خدمت و سہولت کا بھرپور احساس پیدا ہو۔
🔷 جبکہ انتظامیہ، پولیس، متعلقہ محکموں، علماء کرام اور امن کمیٹی کے تعاون سے مذہبی عقیدت کے اس عظیم موقع کو پُرامن، منظم اور باوقار بنانے کے لیے مربوط اقدامات کیے گئے۔

🔷اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز کی ہدایات پر عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر کبیر والا شہر کے مرکزی چوکوں، ...
25/08/2026

🔷اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز کی ہدایات پر عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر کبیر والا شہر کے مرکزی چوکوں، اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر نمایاں مقامات کو خوبصورت برقی قمقموں، سبز و سفید روشنیوں اور آرائشی لائٹس سے منور کیا گیا۔
1️⃣رات کے وقت روشنیوں سے جگمگاتا ہوا شہر محبتِ رسول ﷺ، عقیدت اور خوشی کی خوبصورت عکاسی پیش کر رہا ہے۔
2️⃣یہ سجاوٹ محض شہر کی خوبصورتی نہیں، بلکہ اس مبارک موقع پر رحمت، محبت، امن، اخوت اور انسانیت کے اس پیغام کو اجاگر کرنے کی ایک خوبصورت کاوش ہے۔ جو سیرت طیبہ ﷺ کا بنیادی سبق ہے۔12 ربیع الاول ﷺ کے اس مبارک موقع پر عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں میں سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ کے سنہری اصولوں،حسن اخلاق، برداشت، انصاف، خدمتِ خلق اور باہمی محبت کو فروغ دیں گے۔

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات...
22/08/2026

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
2️⃣اس موقع پر ڈاکٹرز اور دیگر طبی و معاون عملہ کی حاضری چیک کی گئی، جبکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
3️⃣انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز و اسٹاف کی بروقت حاضری، مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور صفائی کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائ

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے ضرغام شہید چوک کا دورہ اور معائنہ کیا۔ اس موقع پر چوک کی خوبصورتی، تزئین و...
21/08/2026

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ہارون احمد شیراز نے ضرغام شہید چوک کا دورہ اور معائنہ کیا۔ اس موقع پر چوک کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور تھری ڈی سائن ایج ’’I ❤️ Kabirwala‘‘ کی تنصیب کے حوالے سے مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
2️⃣شہر کے اہم داخلی و مرکزی مقامات کو خوبصورت، دیدہ زیب اور جدید انداز میں آراستہ کرنا کبیر والا کی خوبصورتی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
خوبصورت کبیر والا — ہماری پہچان، ہماری ذمہ داری۔ ❤️۔

Address

New Katchehri Road Kabirwala
Kabirwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Kabirwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share