Kamalia Tajar Ittehad

Kamalia Tajar Ittehad Official page of Kamalia Tajir Tanzeem.

کمالیہ تاجر اتحاد کا اظہارِ یکجہتی اجلاس، صدر سید علی رضا کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلانکمالیہ: میونسپل کمیٹی کے اہلکا...
27/10/2026

کمالیہ تاجر اتحاد کا اظہارِ یکجہتی اجلاس، صدر سید علی رضا کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان

کمالیہ: میونسپل کمیٹی کے اہلکار کے ساتھ تنازع کے معاملے پر کمالیہ تاجر اتحاد کا اظہارِ یکجہتی اجلاس سرپرستِ اعلیٰ چوہدری کامران احمد نصرت،چیئرمین مجلس عاملہ حاجی امتیار علی ،جنرل سیکرٹری سردار ریحان ڈوگر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں تاجر اتحاد کے عہدیداران، مختلف تاجر تنظیموں کے صدور اور کابینہ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صدر کمالیہ تاجر اتحاد سید علی رضا کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں ہر فورم پر بھرپور حمایت اور ڈٹ کر ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے اہلکار پر سماجی امور میں مبینہ رکاوٹیں ڈالنے اور رشوت طلب کرنے کے الزامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ سید علی رضا کے ساتھ کھڑے ہیں اور معاملے پر آئندہ کا لائحہ عمل جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

کمالیہ۔صدر کمالیہ تاجر اتحاد و جنرل سیکرٹری پیٹرولیم ایسوسی ایشن کمالیہ سید علی رضا نے اپنے ٹیلیفونک بیان میں الزام عائد...
27/10/2026

کمالیہ۔صدر کمالیہ تاجر اتحاد و جنرل سیکرٹری پیٹرولیم ایسوسی ایشن کمالیہ سید علی رضا نے اپنے ٹیلیفونک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کا ایک درجہ چہارم کا ملازم مبینہ طور پر پی آر او کے عہدے پر کام کر رہا ہے، جس کی تعیناتی، قانونی حیثیت اور جعلی تعلیمی اسناد بارے پہلے ہی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں کاروائی زیر سماعت ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مذکورہ ملازم ماضی میں ان سے متعدد بار مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کر چکا ہے اور مطلوبہ رقم ادا نہ کرنے پر ان کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں، جس سے متعلق اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی رنجش کی بنیاد پر سماجی سرگرمیوں میں مبینہ مداخلت اور رکاوٹیں پیدا کرنا بھی تشویش ناک امر ہے۔ سید علی رضا نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملازم کی تعیناتی، تعلیمی اسناد، رشوت طلب کرنے اور دیگر معاملات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔مزید کرپٹ اہلکار کے خلاف فوجداری کاروائی کے لئے وزیراعلی پنجاب،چیف سیکرٹری بلدیات کو مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواستیں ارسال کردی گئی ہیں تاکہ ملازم کے خلاف مبینہ طور پر فوجداری کارروائی میں عمل میں لائی جاسکے

23/10/2026
کمالیہ میں ہم نے انتظامیہ سے مزاکرات کرکے سستے بازار کی بحالی کروا کر  ہزاروں خاندانوں کے لیے خوش آئند اقدام ثابت ہو گا....
21/10/2026

کمالیہ میں ہم نے انتظامیہ سے مزاکرات کرکے سستے بازار کی بحالی کروا کر ہزاروں خاندانوں کے لیے خوش آئند اقدام ثابت ہو گا.کمالیہ تاجر اتحاد

کمالیہ۔سرپرست اعلی کمالیہ تاجر اتحاد چوہدری کامران احمد نصرت صدر کمالیہ تاجر اتحاد مخدوم سید علی رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں کمالیہ میں سستے بازار کی بحالی ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ اس سے ہزاروں گھروں کا چولہا جلنے میں مدد ملے گی اور شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ سستے داموں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں سستے بازار عام آدمی کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، کیونکہ ان بازاروں کے ذریعے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف ملتا ہے اور شہری اپنی بنیادی ضروریات نسبتاً کم قیمتوں پر پوری کر سکتے ہیں۔سستے بازار کی بحالی سے نہ صرف عوام کو سہولت میسر آئے گی بلکہ محنت کشوں اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتظامیہ عوامی مفاد کے اس اقدام کو مؤثر انداز میں جاری رکھے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

روحانی و بابرکت ملاقات،رانا آصف جاوید منج کو خصوصی دعاؤں سے نوازا گیا، اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کمالیہ تاجر اتحاد ...
20/10/2026

روحانی و بابرکت ملاقات،رانا آصف جاوید منج کو خصوصی دعاؤں سے نوازا گیا، اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال

کمالیہ تاجر اتحاد کے رہنما و صدر کلاتھ ایسوسی ایشن رانا آصف جاوید منج کی معروف روحانی شخصیت، سید چراغ پاک سرکار ہاتھیوان میرک سیال مرشدِ کریم سید فضل عباس سے نہایت عقیدت، محبت اور احترام کے ساتھ روح پرور ملاقات ہوئی۔ اس بابرکت نشست میں سابق ایم پی اے علی بابا صاحب بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور اہم سیاسی معاملات پر خوشگوار اور پُروقار ماحول میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مرشدِ کریم سید فضل عباس نے رانا آصف جاوید منج کو اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازتے ہوئے محبت و شفقت کے اظہار کے طور پر ’’رانا بابا‘‘ کے لقب سے سرفراز کیا۔ یہ روحانی نسبت، مرشد کی خصوصی شفقت اور دعاؤں سے بھرپور لمحہ رانا آصف جاوید منج کے لیے باعثِ سعادت، قلبی مسرت اور ایک یادگار اعزاز قرار پایا۔

کمالیہ. سرپرستِ اعلیٰ کمالیہ تاجر اتحاد چوہدری کامران احمد نصرت نے ملتان میں 15 سالہ الیکٹریشن شاگرد وسیم عباس کی مبینہ ...
20/10/2026

کمالیہ. سرپرستِ اعلیٰ کمالیہ تاجر اتحاد چوہدری کامران احمد نصرت نے ملتان میں 15 سالہ الیکٹریشن شاگرد وسیم عباس کی مبینہ بہیمانہ ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو انسانیت سوز اور سفاکیت کی انتہا قرار دیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ظالمانہ واقعات انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا دلوائیں تاکہ آئندہ کوئی معصوم ایسی درندگی کا شکار نہ ہو۔

کمالیہ ۔ سرپرستِ اعلیٰ کمالیہ تاجر اتحاد چوہدری کامران احمد نصرت نے کمالیہ کے خونی روڈ پر آج پیش آنے والے المناک ٹریفک ح...
18/10/2026

کمالیہ ۔ سرپرستِ اعلیٰ کمالیہ تاجر اتحاد چوہدری کامران احمد نصرت نے کمالیہ کے خونی روڈ پر آج پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں نوجوان کی قیمتی جان ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ وقت اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے سے منسلک لنک روڈ پر ٹریفک کے غیر معمولی دباؤ اور بھاری گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث ٹریفک حادثات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور متعدد خاندان اپنے پیاروں سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمالیہ روڈ کو ون وے بنانا اب محض ایک مطالبہ نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ آخر کب تک شہریوں کے گھروں میں صفِ ماتم بچھتی رہے گی اور کب تک مائیں اپنے لختِ جگر سے محروم ہوتی رہیں گی؟ چوہدری کامران احمد نصرت نے حکومتِ پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ کمالیہ روڈ کو فوری طور پر ون وے بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، ٹریفک کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور حادثات کی روک تھام کے لیے مستقل بنیادوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مزید قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

Address

Kamalia
36350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kamalia Tajar Ittehad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category