Achi Batien

Achi Batien

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Achi Batien, Library, Karachi Lines.

السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
اچھی باتیں۔۔ اس سفر میں مجھے اپ سب کا تعاون چاہئے
ہم سب کا پیج اور پلیٹ فارم ہے
مختلف واقعات۔ سچی کہانیاں۔ موٹیویشنل پہ مشتمل معاشرتی تحاریر ہیں ۔۔
اللہ اپکا حامی وناصر ہو❤️
Please Request to Join Us
Like & Follow &Share...

04/06/2026

خدائی قانون

قرآن کی سوره نمبر 17 میں ایک خدائی قانون کا ذکر ہے- قرآن کی اس آیت کا ترجمہ یہ ہے: " اور جب هم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے خوشحال لوگوں کو حکم دیتے ہیں، پهر وه اس بستی میں نافرمانی کرتے ہیں- تب ان پر بات ثابت هو جاتی ہے، پهر هم اس بستی کو تباه و برباد کر دیتے ہیں-"(الاسراء:16

قرآن کی اس آیت میں ، فسق، کا لفظ استعمال هوا ہے- فسق کے لفظی معنی--- انحراف کے ہیں، یعنی فطرت کے مقرر راستے سے ہٹ جانا- اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ انسان کے اوپر خدا عذاب کب آتا ہے- اس کی صورت یہ هوتی ہے کہ سماج کے خوشحال افراد بے خوفی کا شکار هو کر، خدا کے مقرر راستے سے ہٹ جاتے ہیں، وه خدا کے نافرمان بن جاتے ہیں- اس انحراف کا آغاز سماج کے خوشحال طبقے سے هوتا ہے- اس کے بعد وه عام لوگوں تک پهیل جاتا ہے- جب ایسا هوتا ہے تو وه انسانی گروه اس بات کا جواز کهو دیتا ہے کہ اس کو زمین پر مزید زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے-چنانچہ پیغمبروں کی طرف سے اتمام حجت کے بعد اس کو تباه کر دیا جاتا ہے-

یہ اصول موجوده زمانے میں بڑے پیمانے پر قابل انطباق هو گیا ہے- موجوده زمانے میں انسان کے انحراف نے ایک مکمل تہذیب کا درجہ اختیار کر لیا ہے- اب انسان نے اپنے منحرفانہ طرز حیات کے لیے پورا ایک فلسفہ وضع کر لیا ہے- اس طرح، انسان کا فسق اب اپنے آخری اور عالمی درجے تک پہنچ چکا ہے- بظاہر اب انسان نے اپنا یہ حق کهو دیا ہے کہ وه موجوده زمین پر مزید عرصے کے لیے باقی رہے- بظاہر ایسا معلوم هوتا ہے کہ پہلے جو تدمیر (destruction) علاقائی سطح پر هوتی تهی، اب وه عالمی سطح پر هونے والی ہے، یعنی وہی وقت جس کو قرآن میں قیامت کہا گیا ہے- قیامت کا مطلب ہے---- امتحانی دور حیات کا خاتمہ اور اس دوسرے دور حیات کا آغاز جب کہ ہر عورت اور مرد کو اسکے عمل کے مطابق،سزا یا انعام دیا جائے-

مولانا وحیدالدین خان

04/06/2026

ہر گلی کے موڑ پر شیطان کھڑا ہے. کوئی وسوسے کی شکل میں، کوئی تعلق کی شکل میں، کوئی ضرورت کی شکل میں، کوئی آپنی ہی شکل میں. میں کنکر پھینکتا ہوں.. ایک گرتا ہے، دس کھڑے ہو جاتے ہیں. میں پتھر اٹھاتا ہوں.. ہاتھ خالی رہ جاتے ہیں، جیب میں سوراخ ہو گیا ہے. کہاں سے لاؤں اتنے پتھر؟ نہ پہاڑ باقی رہے، نہ دریا میں پتھر. سب ختم ہو گئے اس روز.. جب میں نے اپنے اندر کے شیطان کو پتھر مارا تھا.
اب سمجھ آیا.. شیطان باہر نہیں ہوتے، شیطان وہ خیال ہیں جو ہمیں کمزور کر دیتے ہیں. وہ لالچ جو سجدے بھلا دیتا ہے. وہ غصہ جو رشتے جلا دیتا ہے. وہ مایوسی جو دعا چھین لیتی ہے. تو اب کنکر نہیں اٹھاتا میں.. اب دعا اٹھاتا ہوں. اب پتھر نہیں پھینکتا.. اب صبر کا کوہ کھڑا دیتا ہوں. کیونکہ شیطان کنکروں سے نہیں مرتے.... شیطان "اعوذباللہ" سے مرتے ہیں. اور جب اللہ ساتھ ہو.... تو پھر ہر جانب فرشتے کھڑے ہو جاتے ہیں....!!!

04/06/2026
03/06/2026

متفق۔۔۔

03/06/2026

دنیا کو دنیا داری کی نظر سے بھی دیکھنا سیکھیں

زندگی کا ایک اہم سبق یہ ہے کہ ہر چیز کو حد سے زیادہ گہرائی میں جا کر سمجھنے کی کوشش ہمیشہ سکون نہیں دیتی۔ بعض اوقات دنیا کو ویسا ہی دیکھنا پڑتا ہے جیسی وہ ہے، نہ کہ جیسی ہونی چاہیے۔

اہلِ دنیا کی اکثریت تعلقات، معاملات اور فیصلوں کو مفاد، ضرورت اور وقتی فائدے کی بنیاد پر دیکھتی ہے۔ وہ ہر بات کے پس منظر، ہر رویّے کے فلسفے اور ہر تعلق کی روح تک پہنچنے کی کوشش نہیں کرتے۔ اسی لیے وہ بہت سی باتوں کو آسانی سے نظر انداز کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں۔

اس کے برعکس جو لوگ ہر لفظ، ہر رویّے اور ہر واقعے میں گہرے معنی تلاش کرتے ہیں، وہ اکثر دوسروں کے اعمال اور نیتوں کو سمجھنے کی کوشش میں خود ہی ذہنی الجھن اور اضطراب کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وہ وہاں بھی اخلاص ڈھونڈتے ہیں جہاں صرف مفاد ہوتا ہے، اور وہاں بھی وفا تلاش کرتے ہیں جہاں محض ضرورت کا تعلق ہوتا ہے۔

حکمت یہ نہیں کہ انسان سوچنا چھوڑ دے، بلکہ حکمت یہ ہے کہ وہ حقیقت کو حقیقت کی طرح قبول کرنا سیکھ لے۔ دنیا کو سمجھنے کے لیے بصیرت ضروری ہے، لیکن اپنے سکون کی قیمت پر نہیں۔ ہر شخص سے اپنی سوچ، اپنے معیار اور اپنی گہرائی کی توقع کرنا اکثر مایوسی کو جنم دیتا ہے۔

یاد رکھیے، زندگی میں کچھ چیزوں کو سمجھ لینا ضروری ہے، اور کچھ چیزوں کو صرف قبول کر لینا۔ ورنہ انسان دوسروں کی حقیقت جاننے کی کوشش میں اپنی ہی ذہنی سلامتی کھو بیٹھتا ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi Lines?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Karachi Lines
00923452924233