07/06/2023
سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار سینئر ڈپٹی کنوینئر نسرین جلیل اور اراکینِ رابطہ کمیٹی کے ہمراہ بہادرآباد سے متصل پارک میں بجٹ تجاویز کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
Press Conference MQM Pakistan | Dr Farooq Sattar | Nasreen Jalil | Members RC | Budget Proposals
Press Conference MQM Pakistan | Dr Farooq Sattar | Nasreen Jalil | Members Of RC | Urdu سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار سینئر ڈپٹی کن...
04/06/2023
سینئر ڈپٹی کنوینئرز ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار اور سید مصطفیٰ کمال بہادرآباد مرکز سے متصل پارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کنوینئرز انیس احمد قائم خانی عبدالوسیم و اراکینِ رابطہ کمیٹی بھی موجود ہیں.
Press Conference MQM Pakistan | Dr Farooq Sattar | Syed Mustfa Kamal | Syed Aminul Haque | Karachi
Press Conference MQM Pakistan | Dr Farooq Sattar | Syed Mustfa Kamal | Syed Aminul Haque | Karachi سینئر ڈپٹی کنوینئرز ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار ا...
20/04/2023
کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سینئر ڈپٹی کنوینئرز نسرین جلیل، ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفیٰ کمال و دیگر اراکینِ رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
Press Conference Bahadurabad Office | Dr Khalid Maqbol | Dr Farooq Sattar | Syed Mustfa Kamal .
Press Conference Bahadurabad Office | Dr Khalid Maqbol | Dr Farooq Sattar | Syed Mustfa Kamal کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سینئر ڈپٹی ک...
13/04/2023
سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام منعقد افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
Hyderabad Iftar Dinner | Dr Farooq Sattar MQM (Pakistan)
Hyderabad Iftar Dinner | Dr Farooq Sattar MQM (Pakistan) سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام منعقد افطار ...
09/04/2023
سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے افطار طعام کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
North Nazimabad Town Iftar Dinner
North Nazimabad Town Iftar Dinner .سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے افطار طعام کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں ...T...
07/04/2023
سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار اسکیم 33 ٹاؤن کے افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں ..
Iftar Dinner Scheme 33 Town | Dr Farooq Sattar
Iftar Dinner Scheme 33 Town | Dr Farooq Sattarسینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار اسکیم 33 ٹاؤن کے افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں*ا...
28/03/2023
سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار عارضی مرکز بہادرآباد پر اراکینِ رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
Mardum Shumari Humari Red Line | Press Conference
Mardum Shumari Humari Red Line | Press Conference سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار عارضی مرکز بہادرآباد پر اراکینِ رابطہ کمیٹی کے ہمرا...
20/03/2023
سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کررہے ہیں
Dr Farooq Sattar
Administrator Korangi With Dr farooq sattar Media Talk
Administrator Korangi With Dr farooq sattar Media Talk سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان کے ہمرا...
18/03/2023
ہم جدو جہد کیلئے حجت تمام کرینگے طاقت ہماری تہذیب نہیں تہذیب ہماری طاقت ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
تمام قومیتوں کو انفرادی طور پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ ظلم کیخلاف جدوجہد کرینگے اور اگر ہم اس میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان سے ظلم کا خاتمہ ہو جائیگا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
18مارچ وہ دن کہ جس دن کراچی کے عوام کو سر اٹھا کر جینے کا موقع فراہم کیا گیا،ڈاکٹر فاروق ستار
ہم مظلوموں کی کوئی نہ کوئی کوتاہی ہے جس کی وجہ سے ظالم ہم پر حکمرانی کر رہا ہے،سید مصطفی کمال
آج کا یہ پنڈال اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ ہم سب ایک ہیں،نسرین جلیل
کراچی آج پورے پاکستان کی آواز بننے میں کامیاب ہو گیا ہے،خواجہ اظہار الحسن
آج کا یہ اجتماع یہ ثابت کر رہا ہے کہ کراچی ہی نہیں بلکہ پورا سندھ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھ ہے،انیس احمد قائم خانی
سندھ میں تعصب کے نام پر حکومت کی جارہی ہے شہری علاقوں کے عوام سے ملازمتیں ہی نہیں بلدیاتی حقوق بھی چھینے لئے گئے،عبدالوسیم
کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی کا ایم کیو ایم پاکستان کے 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب
کراچی۔۔۔18مارچ2023 ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج شاندار کراچی،دلدار کراچی،وفادار کراچی کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں ہماری مائیں بہنیں،بیٹیاں اور شہر کے سپوتوں کو سلام آج کراچی نے پورے پاکستان کو پیغام دیدیا ہے کہ اگر 75سال کے بعد بھی حکمران اپنی رویش پر قائم ہیں تو عوام ان کے خلاف سیسا پلائی ہوئی دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ آج 18مارچ کا دن آنے والے 23مارچ کا اعادہ ہے یہ مارچ کا مہینہ ہماری روشن و جاوید تاریخ کا تسلسل ہے،مارچ کا مہینہ بہت اہم ہے 23مارچ1940کو بر صغیر کو مسلمانوں نے ارادے اور حوصلوں کو جوڑکر پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا اور اسی مارچ کے مہینے میں 18مارچ1984کو پاکستان بچانے کا ارادہ کیا گیا، اس درمیان قربانیاں اور ہجرتیں بھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں 39ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقد عظیم الشان جلسہ عام سے کیا۔اس موقع پرڈپٹی کنوینر زو اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست سینیٹرز،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران،شعبہ خواتین،حق پرست عوام اور کارکنان بھی موجود تھے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جنہوں نے پاکستان بنانے کا ارادہ کیا ان کی اولادوں کو پاکستان بچانے کا ارادہ آخر کیوں کرنا پڑا؟ پاکستان کو قائم ہوئے 75سال گزر چکے ہیں کیا ہم آزاد ہوئے؟کیاہم نے پا کستان بنانے کا مقصد حاصل کیا؟ہم بڑے بد قسمت ہیں کہ ہم نے آزادی کی قدر نہیں کی کہ جس آزادی کیلئے ہم نے 25لاکھ جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ اجتماع مظلوموں کا یہاں نمائندہ اجلاس ہے اور23مارچ1940کی ظرز پر پاکستان بچانے کا ارادہ ہم سب کو مل کر کرنا ہوگا یہاں تمام قومیتوں کے لوگ موجود ہیں، پاکستان میں دو ہی طبقے موجود ہیں ایک حاکم اور دوسرا محکوم،آج کے اس اجتماع میں تمام قومیتوں کو انفرادی طور پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ ظلم کیخلاف جدوجہد کرینگے اور اگر ہم اس میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان سے ظلم کا خاتمہ ہو جائیگا،ہم جدو جہد کیلئے حجت تمام کرینگے طاقت ہماری تہذیب نہیں تہذیب ہماری طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم غریب اور محکوم لوگوں کو آئینی تحفظ دلائینگے جس طرح مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارا کل ہمارے ہاتھ میں ہمارا تحفظ،نوکری،ہسپتال اور عوام کے تحفط اور حقوق کیلئے جو تحریک چلے گی ایم کیو ایم پاکستان اس کے ساتھ رہیگی اور اب ہمیں اپنا اور پاکستان کا نصیب بدلنے کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا،ہماری منزل ہمارے قریب ہے۔سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا مظلوموں سے سوال ہے کہ ہم مظلوموں سے کوئی نہ کوئی کوتاہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ظالم ہم پر حکمرانی کر رہا ہے ہماری کوتاہی یہ ہے کہ ہم نے آواز اٹھانا چھوڑ دی، ہم پر کوئی ظلم کیسے کر رہا ہے اور وہ ہماری اور تمہاری نسلوں کو تباہ و برباد کر رہا ہے اپنے حق کیلئے بندوق چلانے کی ضرورت نہیں بلکہ ٹیوٹر سیکھنے اور چلانے کی ضرورت ہے،کراچی کی آبادی 3کروڑ سے زائد ہے ہم نے پاکستان بنایا پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہمارے اجداد کی جاگیر ہے اور اس شہر اور ملک کو بچانے کی ذمہ داری ہماری ہے وہ دور گیا کہ ہمیں حقوق کے نام پر دیگر قوموں سے لڑوادیا جاتا تھا لیکن اب اس شہر میں بسنے والے پنجابی،سندھی،بلوچ،پختون سب ہمارے ساتھ ہیں، اس ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں اور حکمران اب تک ہمیں لڑواکر اپنا اقتدار چمکاتا تھا لیکن اب ہم اور آپ مل کر ایسا نہیں چلنے دینگے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات نہ ہوں کہ جب تک بلدیاتی انتخابات کراکر 140-Aکے مطابق اختیارات منتخب نمائندوں کو منتقل نہیں ہو جاتے اب ایسا نہیں چلے گا کہ ایڈمنسٹریٹر ز کو بٹھا کر اربوں روپوں کے فنڈز کو ہڑپ کر لیا جائے کراچی کے عوام تیار ہوجاؤ ٹیوٹر اور فیس بک پر اپنے حق کیلئے ٹرینڈ چلاؤ اور کامیابی کو اپنا مقدر بناؤ آنے والا وقت مظلوموں کا ہے اور آج اگر ایم کیو ایم احتجاج کی کال دیگی تو ہر کوچے میں عوام باہر آئینگے کراچی والو کیا تم تیار ہو جاؤ۔سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ کے قلیل عرصہ میں کراچی کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ آج18مارچ2023کو منعقد کیا ہے جو ایک مثال ہے 18مارچ وہ دن کہ جس دن کراچی کے عوام کو سر اٹھا کر جینے کا موقع فراہم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 15فیصد ووٹ ملنے والے ٹانگا پارٹی کو یہ خوش فہمی تھی کہ کراچی کا مینڈیٹ انہوں نے حاصل کر لیا ہے آج کہ اس جلسے میں کراچی کے عوام نے اپنا85فیصد مینڈیٹ ایم کیو ایم پاکستان کے سپرد کردیا اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کا تھا اور آج بھی ایم کیو ایم کا ہے،آج یہ طے ہونا چاہئے کہ مردم شماری میں ہمیں پورا گنا جانا چاہئے لاپتا آبادی بازیاب ہونی چاہئے یہ بلدیاتی انتخابات دھاندلی کے زریعے ہوئے اور 53سیٹیں جنہیں شمار نہیں کیا گیا تھاجس کی بنیاد پر ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کیا تھا جس پر 85فیصد کراچی کے عوام نے ہمارا ساتھ دیا اور وہ 85فیصد عوام آج ایم کیو ایم پاکستان کے پنڈال میں موجود ہے اور ہم سب بلدیاتی الیکشن کو دوبارہ کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کے مقامیوں کے گھر گرائے جا رے ہیں جبکہ قبضہ کی گئی زمینوں کوریگولر ائز کیا جا رہا ہے۔سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ پنڈال اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور یہ ان تمام قوتوں کو جواب ہے جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے تھے وہ یہ دیکھ لیں کہ ہم متحد اور منظم ہو کر ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم پر جمع ہیں اور 39ویں یوم تاسیس کی سب سے بڑی کامیابی اور خوشی ہے آپ سب کو مبارک ہو۔ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آج پورے پاکستان کی آواز بننے میں کامیاب ہو گیا ہے آج کراچی نے نہ صرف اپنے تشخص کو باحال کیا ہے بلکہ یہ خالصتا متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کاپروگرام ہے اور آپ کا روائیتی جوش و جزبہ بتا رہا ہے کہ شہر کراچی جاگ رہا ہے۔انہوں نے اس موقع پر نعرے لگوائے جس کا عوام نے بھرپور جواب دیا۔ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجتماع یہ ثابت کر رہا ہے کہ کراچی ہی نہیں بلکہ پورا سندھ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھ ہے آج اس پنڈال میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے ایم کیو ایم پاکستان نے اپنا ہی ریکارڈ توڈ دیا ہے عوام کا سمندر نمائش چورنگی کے چاروں جانب موجود ہے کراچی والوں نے بتا دیا کہ کراچی کس کا ہے شاباش کراچی۔ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تعصب کے نام پر حکومت کی جارہی ہے تعصب کے نام پر سندھ کے شہری علاقوں کے عوام سے ملازمتیں چھینی جا رہی ہیں بلدیاتی حقوق چھینے گئے لیکن کراچی کے عوام اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام یہ جانتے ہیں کہ عوام کے حقوق کا تحفظ کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کرتی تھی اورآج بھی اس لئے عوام کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تھے اور آج بھی ہمارے ساتھ ہیں آج جو عوامی طاقت کا جو مظاہرہ ہے وہ اس بات کی دلیل ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ اور سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ کئے جانے والی نا انصافیوں کو ختم کیا جائے
17/03/2023
مستحکم کراچی
مضبوط پاکستان
پاکستان سندھ اور بالخصوص شہر کراچی میں بسنے والوں!
ایم کیو ایم پاکستان کے 39 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر 18 مارچ بروز ہفتہ شام پانچ بجے بمقام باغِ جناح (مزار قائد) پر ایک فقید المثال جلسہ منعقد کیا جارہا ہے آپ سب سے اس جلسے میں شرکت کی درخواست ہے