Ulima E Karam K Bayanaat

Ulima E Karam K Bayanaat

Share

Ulima E Karam K Bayanaat

07/04/2025

پیر
08 شوال 1446ھ
07 اپریل 2025ء

* `ڈر کی وجہ سے حق چھپانا`

مفہوم حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم

سيدنا أبو سعيد الخدري رضي الله عنه سے روایت ہے، رسول الله ﷺ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ نے اس میں یہ بھی فرمایا :

خبردار! کسی آدمی کو لوگوں کی ہیبت حق کہنے سے روک نہ دے جب کہ اسے (حق) معلوم ہو۔" یہ کہہ کر سیدنا أبو سعيد الخدري رضي الله عنه رو پڑے اور فرمایا :
قسم ہے الله کی! ہم نے کئی (غلط) چیزیں دیکھیں لیکن (اظہار کرنے سے) ڈر گئے۔
[ سنن ابن ماجه : ٤٠٠٧]

06/04/2025

اتوار
07 شوال 1446ھ
06 اپریل 2025ء

* `سورۃ بقرہ کی آخری آیات !`

مفہوم حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم

رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے سورۃ البقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اسے ہر آفت سے بچانے کے لیے کافی ہو جائیں گی
[صحیح بخاری-5009]

04/04/2025

ہفتہ
06 شوال 1446ھ
05 اپریل 2025ء

* `جس کی لوگ پرواہ نہ کریں !`

مفہوم حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم

رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟
* ہر وہ کمزور اور بے حال شخص جس کو لوگ کمزور سمجھیں،

کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟
* ہر وہ سخت مزاج،
* پیسہ جوڑ جوڑ کر رکھنے،
* اور تکبر کرنے والا
[سنــن ابــن ماجہ -4116]

04/04/2025

جمعة
05 شوال 1446ھ
04 اپریل 2025ء

* `موت کی جگہ مقرر !`

مفہوم حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم

نبی ﷺ نے فرمایا:
جب کسی شخص کی موت کسی خاص جگہ پر آنا مقدر ہوتی ہے، اس کی (کوئی دنیوی) ضرورت اسے وہاں لے جاتی ہے ۔ جب وہ اپنے آخری قدم تک پہنچتا ہے تو الله تعالی اسے فوت کر لیتا ہے۔ قیامت کے دن زمین کہے گی: میرے مالک ! تو نے میرے پاس جو امانت رکھی تھی، وہ یہ (حاضر ) ہے
[سنــن ابــن ماجہ-4263] you

03/04/2025

جمعرات
03 شوال 1446ھ
04 اپریل 2025ء

* `موت کو یاد کرو!`

مفہوم حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم

حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے ، رسول الله ﷺ نے فرمایا:
لذتیں ختم کر دینے والی، یعنی موت، کو کثرت سے یاد کیا کرو
[سنــن ابــن ماجہ-4258]

02/04/2025

بدھ
02 شوال 1446ھ
02 اپریل 2025ء

* `ناراضگی چھوڑیے صلح کیجئے!`

مفہوم حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم

رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
کسی شخص کے لیے جائز نہیں کہ اپنے کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ کے لیے ملاقات چھوڑے، اس طرح کہ جب دونوں کا سامنا ہو جائے تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے
[صحیح بخاری-6077]

01/04/2025

منگل
02 شوال 1446ھ
01 اپریل 2025ء

* `شوال کے چھ روزے`

مفہوم حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم

رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جس نے رمضان کے روزے رکھے اورپھرشوال کے چھ روزے رکھے تویہ ہمیشہ (یعنی پورے سال)کے روزے شمارہوں گے
(مشکاة: ۱۷۹)

اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآنِ کریم کے وعدہ کے مطابق ہر نیکی کا بدلہ کم از کم دس گنا ملتا ہے، گویا رمضان المبارک کے ایک ماہ کے روزے دس ماہ کے روزوں کے برابر ہوئے، اور شوال کےچھ روزے ساٹھ روزوں کے برابر ہوئے، جو دو ماہ کے مساوی ہیں، اس طرح رمضان کے ساتھ شوال کے روزے رکھنے والاگویا پورے سال روزہ رکھنے والا ہوجاتا ہے۔

29/03/2025

* `عید کی سنتیں اور آداب`

(۱) مسواک سے منھ صاف کرنا۔
(۲) غسل کرنا۔
(۳) عمدہ کپڑے پہننا یعنی اپنے پاس موجود کپڑوں میں سے سب سے بہتر کپڑا پہننا۔ نیا کپڑا پہننا ضروری نہیں ہے۔
(٤) خوشبو لگانا۔
(۵) نمازِ عید عیدگاہ میں ادا کرنا۔
(٦) عید الفطر کے دن عید کی نماز کے لیے جانے سے پہلے طاق عدد کھجوریں یا کوئی بھی میٹھی چیز کھانا۔
(۷) عیدگاہ جلدی جانا۔
(۸) عیدگاہ پیدل جانا۔
(۹) عید الاضحیٰ کے دن عیدگاہ جاتے ہوئے آواز کے ساتھ تکبیر کہنا اور عید الفطر کے دن عیدگاہ جاتے ہوئے آہستہ تکبیر کہنا۔
(۱۰) ایک راستے سے عید گاہ جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔
(۱۱) عید کی دو رکعت واجب نماز چھ زائد تکبیرات کے ساتھ بغیر اذان و اقامت پڑھنا۔
(۱۳) نمازِ عید کے بعد بیٹھے رہنا اور خطبہ سننا۔ خطبہ کے لئے بیٹھے رہنا سنتِ مؤکدہ ہے۔
(١٤) خطبہ کے دوران خاموش رہنا اور خطبہ بغور سننا واجب ہے۔
(۱۵) عید گاہ میں نمازِ عید سے پہلے یا بعد میں کوئی بھی نفل نماز پڑھنا ممنوع ہے۔

28/03/2025

ہفتہ
28 رمضان 1446ھ
29 مارچ 2025ء

* `صدقہ فطر`

مفہوم حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم

حضرت عبدالله بن عباس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے روزوں کو فضول و لایعنی اور فحش باتوں کے اثرات سے پاک صاف کرنے کے لیے اور مسکینوں محتاجوں کے کھانے کا بندوبست کرنے کے لیے صدقہ فطر واجب قرار دیا ۔ (رواه ابوداؤد)

جس کی مالیت ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو اس پر عیدالفطر کے دن صدقہ دینا واجب ہے، چاہے وہ تجارت کا مال ہو یا تجارت کا مال نہ ہو، چاہے اس پر سال گزر چکا ہو یا نہ گزرا ہو۔ اس صدقہ کو صدقۂ فطر کہتے ہیں۔

صدقہ فطر عیدالفطر کے دن جس وقت فجر کا وقت آتا ہے (یعنی جب سحری کا وقت ختم ہوتاہے) اسی وقت واجب ہوتا ہے،البتہ صدقہ فطر رمضان المبارک میں بھی ادا کرنا درست ہے، اور عید الفطر کے دن عید کی نماز سے پہلے پہلے صدقہ فطر ادا کرلینا چاہیے، یہ بہت زیادہ فضیلت کی بات ہے، عید کی نماز سے پہلے ادا نہیں کیا تو عید کی نماز کے بعد ادا کرنا ہوگا، لیکن اس سے ثواب میں کمی ہوگی، اور عید کے دن سے زیادہ تاخیر کرنا خلاف سنت اور مکروہ ہے، لیکن پھر بھی ادا کرنا ضروری ہوگا۔

27/03/2025

جمعة
27 رمضان 1446ھ
28 مارچ 2025ء

* `زکوٰۃ نہ دینے والے`

مفہوم حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم

رسول الله صلی الله علیہ وآله وسلم نے ارشاد فرمایا:
جس شخص کو الله تعالیٰ نے مال دیا اور اس نے اسکی زکوٰۃ نہ دی تو قیامت کے دن اسکا مال نہایت زہریلے، گنجے سانپ کی شکل اختیار کرے گا۔اسکی آنکھوں کے پاس سانپ کی طرح دو سیاہ نقطے ہوں گے، وہ سانپ اسکے دونوں جبڑوں سے اسے پکڑ لے گا اور کہے گا میں تیرا مال ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں۔ پھر آپ صلی الله علیہ وسلم نے سورہ آل عمران کی آیت 180 تلاوت فرمائی۔
[[ جو لوگ مال میں جو خدا نے اپنے فضل سے ان کو عطا فرمایا ہے بخل کرتے ہیں وہ اس بخل کو اپنے حق میں اچھا نہ سمجھیں۔ (وہ اچھا نہیں) بلکہ ان کے لئے برا ہے وہ جس مال میں بخل کرتے ہیں قیامت کے دن اس کا طوق بنا کر ان کی گردنوں میں ڈالا جائے گا۔ اور آسمانوں اور زمین کا وارث الله ہی ہے۔ اور جو عمل تم کرتے ہوخدا کو معلوم ہے]]
(بخاری حدیث 1403)

26/03/2025

جمعرات
26 رمضان 1446ھ
27 مارچ 2025ء

* `ہزار نیکیاں آسانی سے !`

مفہوم حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم

رسولﷺ نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات سے عاجز ہے کہ ہر روز ایک ہزار نیکیاں کمائے؟
آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے ایک نے پوچھا ہم میں سے کوئی شخص ایک ہزار نیکیاں کس طرح کما سکتا ہے؟
آپ نے فرمایا: وہ سو بار سبحان الله کہے ۔اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کے ہزار گناہ مٹا دئیے جائیں گے
[صحیح مسلم-6852]

25/03/2025

بدھ
25 رمضان 1446ھ
26 مارچ 2025ء

* `قیام کیجیے جتنا ہو سکے!`

مفہوم حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم

سيدنا عبد الله بن عَمرو بن العاص رضي الله عنهما کہتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جو شخص دس آیتوں (کی تلاوت) کے ساتھ قیام اللیل کرے گا وہ غافلوں میں نہیں لکھا جائے گا، جو سو آیتوں (کی تلاوت) کے ساتھ قیام کرے گا وہ عابدوں میں لکھا جائے گا، اور جو ایک ہزار آیتوں (کی تلاوت) کے ساتھ قیام کرے گا وہ بے انتہاء ثواب جمع کرنے والوں میں لکھا جائے گا۔
(سنن أبي داود : 1398، صحيح)

سيدنا أبو أمامة الباهلي رضي الله عنه بیان کرتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :
تم رات کی نماز (تہجد) کی پابندی کرو کیونکہ یہ تم سے پہلے نیک لوگوں کا طرزِ عمل رہا ہے اور (یہ) تمہیں تمہارے رب سے قریب کرنے کا سبب ہے اور (اب تک کے) گناہوں کا کفارہ ہے اور (آئندہ) گناہوں سے روکنے والی ہے۔
(صحيح ابن خزيمة : 1135، حسن)

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Karachi