Rasheed Ahmad Khaksar

Rasheed Ahmad Khaksar

Share

سابق جنرل سیکٹری جمعیت علماءاسلام ضلع شرقی کراچی

26/05/2026

بن رشید فریگرینس کی جانب سے عالم اسلام کو عیدالاضحی مبارک ہو ❤️

15/05/2026

(مولانا ہماری ریڈ لائن )
تحریر :رشیداحمدخاکسار
ممبر مرکزی کونٹینٹ جنریٹ جمعیت علماء اسلام پاکستان

مجھے جو بھی قتل کرے میں اس سے بدلہ نہیں لوں گا میں اپنے قتل کا ذمہ دار ریاست کو سمجھوں گا
یہ جملہ کل رات سے ریاستی اداروں پر کئی سوالات کھڑے کر رہا ہے مولانا صاحب پر ماضی میں پانچ خودکش حملے ہو چکے ہیں مگر انہوں نے کبھی اس نوعیت کا بیان نہیں دیا تو پھر وحدت امت کانفرنس کے موقع پر ایسا جملہ کیوں کہا گیا

مولانا صاحب ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف وہ کھل کر بولتے رہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ انہیں بارہا نشانہ بنایا گیا مگر وہ اپنے موقف پر ثابت قدم رہے چترال سے کراچی تک جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران اور کارکنان شہید کئے گئے باجوڑ کے ایک جلسے میں ایک ساتھ کئی جنازے اٹھے شیخ الحدیث حضرت مولانا شیخ ادریس رحمہ اللہ جو بیک وقت اٹھائیس سو طلبہ کو درس دیتے تھے اور صوبائی اسمبلی کے سابق رکن بھی رہے آخر انہیں کس جرم کی سزا دی گئی

کیا ریاستی اداروں کی ذمہ داری صرف یہ ہے کہ ایک بیان جاری کر دیا جائے کہ قاتلوں کا تعلق افغانستان سے تھا کیا اس ایک جملے سے ریاست بری الذمہ ہو جاتی ہے شیخ ادریس رحمہ اللہ کو کیوں شہید کیا گیا یہ پورا ملک جانتا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے اور ریاست کے حق میں آواز بلند کی اسی جرم میں ان کی سفید داڑھی کو خون سے رنگین کر دیا گیا

اس سب کے باوجود مولانا صاحب نے کارکنان کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور کارکنان پرامن ہی رہے یہ حوصلہ اور ضبط انہی کی قیادت کا خاصہ ہے جمعیت علماء اسلام ملک میں پرامن سیاسی اور جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے

یہ بات یاد رکھی جائے اگر مولانا کی شخصیت کو میلی آنکھ سے بھی دیکھا گیا تو پھر اس ملک میں دمادم مست قلندر ہوگا کیونکہ مولانا ہماری ریڈ لائن ہیں
#خاکسار

12/05/2026

کاروبار برائے فروخت
ایڈریس ۔جونیجو ٹاؤن مومن آباد مارکیٹ سہراب گوٹھ
رابطہ نمبر ۔03420080043

29/04/2026

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے معاون میڈیا کوارڈینیٹر سابق جنرل سیکرٹری جےیوآئی ضلع شرقی کراچی رشید احمد خاکسار کی جے یو آئی ضلع شرقی کے سابق امیر مولانا قاری انور شاہ صاحب کے بڑے بھائی کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رب کریم ان کی مغفرت فرمائے انکی وفات پر انکے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور غم کی اس گھڑی میں اور انکے خاندان سے مسنون تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے احباب و اہل مدارس سے خصوصی دعاؤں کے اہتمام کی درخواست بھی کی

26/04/2026

ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع غربی کی زیر اہتمام کراچی کے اضلاع کا مشترکہ اجلاس کے چند مناظر
بسلسلہ وحدت امت کانفرنس ضلع غربی کراچی




25/04/2026

پیر بخاری کالونی یوسی ون گلشن اقبال ٹاؤن کا قبرستان اک گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے جسکی شکایت اہلیان علاقے کی جانب سے بارہا تمام متعلقہ اداروں میں کی گئی لیکن اب تک اس پر کوئی عمل نا ہوسکا
مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں ورلڈ بینک بروجیکٹ کے تحت اک پانی کا بہت بڑا ٹینک بنایا جارہا ہے اور اسکے چاروں طرف نالے کا گندا پانی موجود ہے جسکی وجہ سے ہمارے علاقے کے اندر طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہے اور کئی معصوم بچے بچیاں اس بیماری میں مبتلاء ہوچکے ہیں
ہم اک بار پھر یوسی چیئرمین صنم بلوچ صاحبہ ،ٹاؤن چیئرمین ڈاکٹرفواداحمدصاحب،اور کراچی میئر مرتضیٰ وہاب سے دست بدستہ گزارش کرتے ہیں وہ کہ اس مسئلے کو فوری ایمرجنسی بنیادوں پر حل کرے

09/04/2026

جمعیت علماءاسلام ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع شرقی غلام فاروق ماموند کے چچا کے انتقال پر اظہار افسوس

08/04/2026

کل سے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے پیشِ نظر جذبۂ خیرسگالی کے تحت بروز جمعہ ہونے والے مظاہرے مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا پیغام لے کر ایک اہم وفد، جس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی، رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری شامل تھے۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔

وزیراعظم پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام سے درخواست کی کہ کل سے اسلام آباد میں ایران، امریکہ سمیت دنیا بھر سے مہمان آ رہے ہیں اور جنگ بندی کے لیے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش مزید آگے بڑھائی جائے گی، لہٰذا جمعیت علمائے اسلام جمعہ کے روز اعلان کردہ مظاہرے ملتوی کرے تاکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا جا سکے۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومتی وفد کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمت کم کی جائے۔
جس پر حکومتی وفد نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند روز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے جماعتی احباب سے مشاورت کے بعد اس یقین دہانی پر کہ جلد عوامی خدشات کو دور کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، اور اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے لیے جذبۂ خیرسگالی کے تحت بروز جمعہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ مزید برآں، 12 اپریل 2026 کو مردان میں ہونے والے جلسۂ عام میں شرکت کی عوام سے اپیل کی، جہاں آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے ملک سمیت عالمِ اسلام کو امن و سلامتی نصیب فرمائے۔

Photos from Rasheed Ahmad Khaksar's post 02/04/2026

اسلام آباد:پاکستان میں متعین چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی وفد سمیت سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمداور ملاقات

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Karachi