28/05/2026
اپیل برائے دعائے صحت
یوسی 8 ماڈل ٹاؤن کے کونسلر ابراہیم مرچنٹ بھائی کے بڑے بھائی عیدالاضحیٰ کے پہلے روز فجر کی نماز کے دوران اچانک شدید علیل ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس وقت وہ ICU میں زیرِ علاج ہیں۔
ابراہیم بھائی اس مشکل وقت کے باوجود عوامی خدمت اور جماعتِ اسلامی کی ٹیم کے ساتھ قربانی کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی آپریشن میں مسلسل شریک ہیں۔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ ابراہیم بھائی کے بڑے بھائی کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مکمل شفاءِ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین 🤲
26/05/2026
عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوسی 8 ماڈل ٹاؤن کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے جماعتِ اسلامی کے منتخب نمائندے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ٹیم متحرک ہیں۔
چیئرمین یوسی 8 احسن ضمیر کی جانب سے اہلِ علاقہ سے اپیل ہے کہ قربانی کی آلائشوں کو مقررہ مقامات پر رکھیں، پانی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں اور صفائی کے عملے سے مکمل تعاون کریں تاکہ ہمارا علاقہ تعفن اور آلودگی سے محفوظ رہے۔
آلائشیں اٹھانے کی حتمی ذمہ داری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہے جبکہ یوسی انتظامیہ اس عمل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرے گی، اس لیے تمام شہری تعاون کو یقینی بنائیں۔
آپ کے تعاون سے ہی رفاہِ عام اور یوسی 8 کو عید کے موقع پر صاف، خوبصورت اور ماڈل علاقہ بنایا جا سکتا ہے۔
23/05/2026
عید الاضحی کی نماز رفاہ عام جیمخانہ گراونڈ میں
ان شاء اللہ صبح 6:05 بجے ادا کی جاٸے گی ۔
خواتین کہ لیے با پردہ انتظام ہے ۔
نوٹ : اپنی جائے نماز ساتھ لے کر تشریف لاٸیں ۔