18/02/2026
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ(183)
O believers! Fasting is prescribed for you—as it was for those before you—so perhaps you will become mindful ˹of Allah˺.
اے ایمان والو! تم پر اسی طرح روزے فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ
30/03/2025
تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ صَالِحَ الْأَعْمَالِ
23/03/2025
یوم ِ پاکستان ۲۳ مارچ 🇵🇰
خُدا! کرے میری ارضِ پاک پر اُترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہِ زوال نہ ہو
یہاں جو پُھول کِھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
یہاں جو سَبزہ اُگے وہ ہمیشہ سَرسَبز رہے
اور ایسا سَبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
گَھنی گَھٹائیں یہاں ایسی بارشیں بَرسائیں
کہ پَتھروں کو بھی روئیدگی مَحال نہ ہو
خدا! کرے نہ کبھی خم سَرِ وقارِ وَطَن
اور اِسکےحُسن کو تشویش ماہ وسال نہ ہو
ہر ا یک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی مَلول نہ ہو کوئی خَستہ حال نہ ہو
خدا! کرے کہ میرے اک بھی ہَم وَطَن کے لیے
"حیات جرم نہ ہو" "زندگی وبال نہ ہو"