Sajjad Awan Official

Sajjad Awan Official

Share

Candidate PMML PS 115 Keamari

23/11/2024

اسے کہتے ہیں اصل خدمت اور اسی اصل خدمت کی وجہ سے کیماڑی کے ایم پی اے صاحب کی بھی بابا اور بھٹ جزیرے میں دوڑیں لگ گئیں۔۔۔۔۔۔ ویل ڈن پاکستان مرکزی مسلم لیگ
ویل ڈن فیصل سومرو اینڈ ٹیم

کیماڑی کی عوام کو معلوم ہے کہ عرصہ دراز سے یہاں کس کی حکومت ہے اور بابا اور بھٹ جزیرے کی عوام تو غلاموں سے بھی بدتر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے اسی کو دیکھتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے بابا اور بھٹ جزیرے کے لوگوں کے لیے راشن پہنچایا برینڈ نیو کپڑے ان کو دیے گئے مچھر مار اسپرے کیا گیا میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں تقریبا 500 س سے 600 مریضوں کا معائنہ کیا گیا مفت دوائیں دی گئی اس کے بعد جن 65 مریضوں کو آپریشن کا کہا گیا تھا ان کو بذریعہ لانچ کیماڑی لا کر گاڑی بک کرائی گئی اور ان کو ہسپتال پہنچا کر ان کا آپریشن کرایا گیا وہیںں ان کو کھانا کھلایا گیا پھر ان کو جو دوائی لکھی گئی تھی اس کے لیے بھی ان کے پاس پیسے نہیں تھے الحمدللہ مرکزی مسلم لیگ کی ٹیم نے ان مریضوں کے لیے دوائیاں لے کے ان کو گھروں تک پہنچا کے دی اس پر ہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں اور شاباش دیتے ہیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کیماڑی کی ٹیم فیصل بھائی اور ان کے جتنے ٹیم ممبران ہیں جنہوں نے دن رات ایک کر کے وہاں خالص اللہ کی رضا کے لیے لوگوں کی بغیر کسی عہدے حکومت بغیر کسی حکومتی فنڈ کہ بلا تعصب بلا تفریق خدمات انجام دی۔۔۔

03/11/2024

سیاست اخلاق کے ساتھ۔۔۔۔!!!!!
سیاست میں ایسی روایت شاید ہی کسی نے قائم کی ہو۔۔۔!!

ہمارا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے جو اچھا کام کرے گا اس کو اچھا کہیں گے اور جو عہدوں پر ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھائینگے ہم ان کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس اچھے طریقے سے دلاتے رہیں گے ۔ ان شاءاللہ


#روزگار

31/10/2024

سوشل میڈیا کی طاقت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ویڈیو دیکھ کر میرے ایک دوست کامران نے دبئی سے 10 ہزار روپے بھجوائے اور کراچی پی آئی بی کالونی سے ایک تاجر ایس ایس ٹریڈرز کے مالک محمد سعد بھائی نے 10 ہزار روپے بھجوائے اور بریرہ فیبرکس کے اونر عبدالحمید بھائی نے ہمارے ساتھ جا کر مریض کی عیادت بھی کی اور ان کو 10 ہزار روپے دیئے اس طرح اللہ کے فضل و کرم سے مزید 30 ہزار روپے مریض کے حوالے کر دیے گئے۔اس موقع پر ہمیشہ کی طرح انتہائی مخلص اور درد دل رکھنے والے انسان اسرار بھائی بھی ہمارے ساتھ موجود تھے۔۔۔

30/10/2024

اس کے بعد اب پانی کے ٹینکرز پر بات ہوگی۔۔ ان شاءاللہ

فلاں کا شکریہ فلاں زندہ باد فلاں مردہ باد ۔۔۔۔!!!!

ارے بھائیو آپ کو ان چیزوں سے آزاد ہونا پڑے گا یہ کیا بات ہوئی کہ کونسلر صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے آکے گٹر کا ڈھکن دینے کی یقین دہانی کرائی اب ان چیزوں سے عوام کو باہر آنا پڑے گا صرف 2500 روپے میں اپنی مدد آپ کے تحت یہ کام کر دیا گیا۔۔۔ الحمدللہ ۔۔۔۔
زندہ باد مردہ باد فلاں زندہ ہے اس سے نکل کر اپنے حقوق لینے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔۔۔
اگر کسی کو بھی گٹر کے ڈھکنے کی ضرورت ہو تو مرکزی مسلم لیگ کرسی کے نشان والوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔۔۔

30/10/2024

الحمدللہ

روزگار سہولت پروگرام کراچی 7 ویں مرحلہ کا اعلان۔۔۔!!!

29/10/2024

آپ بھی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔۔۔۔

28/10/2024

گزشتہ شب اعوان کمیونیکیشن کی جانب سے اپنے بیسٹ کسٹمرز کے لیے ایک تقریب رکھی گئی تھی اس تقریب میں جاوید جدون بھائی اور اسرار بھائی کی درخواست پر کیماڑی کے ایک نوجوان جو جگر کی بیماری میں مبتلا ہیں کے لیئے ساڑھے 12 لاکھ روپے ڈاکٹرز نے ان کے آپریشن کے لیے کہا ہے جس کے لیئے فنڈ ریزنگ کی گئی میں اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس فنڈ ریزنگ میں امریکہ سے جاوید جدون بھائی کے بیٹوں کی جانب سے 50 ہزار روپے لاہور سے لقمان بھائی نے لائیو پروگرام دیکھتے ہوئے پانچ ہزار روپے اعوان کمیونیکیشن کی جانب سے 20 ہزار روپے اور اس تقریب میں لوگ شریک تھے بشمول اعوان کمیونیکیشن کے اسٹاف کے 17،500 روپے جمع ہوئے اس طرح کل رقم 87،500 روپے اس مریض کے لیے جمع کی گئے جو بہت جلد ان کے حوالے کر دی جائے گی۔۔۔۔ ان شاءاللہ

the name of trust

27/10/2024
Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Awan Communication Shop No #9/10 Massan Road Keamari
Karachi