27/03/2026
عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری غضنفر عباس شیرانی نے اے این پی ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کے جنرل سیکرٹری بلال ایڈووکیٹ کے والد محترم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس دکھ کی گھڑی میں بلال ایڈووکیٹ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔

05/03/2026
01/03/2026
08/02/2026
08/02/2026