District Malir Police

Call Website Contact the organization

District Malir Police SSP District Malir Official

*ضلع ملیر پولیس کراچی**شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، موبائل فون چھیننے اور چوری کرنے والا منظم گینگ بے نقاب، 3 مل...
07/10/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، موبائل فون چھیننے اور چوری کرنے والا منظم گینگ بے نقاب، 3 ملزمان گرفتار، 310 موبائل فونز برآمد*

- شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں اور خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے اور چوری کرنے والے منظم گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

- گرفتار ملزمان کی شناخت *لیاقت علی ولد مہر علی*، *محمد علی عرف عادی ولد عابد* اور *محبوب عرف رومیو ولد مشتاق* کے نام سے ہوئی۔

- گرفتار ملزمان شہریوں سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھیننے، چھپٹا مارنے اور جیب کاٹ کر موبائل فون چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

- ملزمان ایک منظم گینگ کی صورت میں تین شفٹوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

- ملزمان مسافروں کو سواری کے بہانے رکشے میں بٹھا کر ویران مقامات پر لے جاتے اور اسلحے کے زور پر موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔

- گرفتار ملزمان مہران ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون چھیننے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

- ملزمان چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کی IMEI تبدیل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

- ملزمان چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کو منظم طریقے سے بیرونِ شہر اور بیرونِ ملک منتقل کرتے تھے۔

- *پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 310 موبائل فونز برآمد کرلیے*۔

- گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں مقدمہ نمبر 1969/26، 1970/26، 1974/26، 1975/26، 1976/26، 1977/2026 اور 1978/20 شامل ہیں۔

- مذکورہ مقدمات میں دفعہ 392/397/34، 413/34، 23-1(A)، 353، 337-H(i)، 337-H(ii) سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

- گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران گینگ کے دیگر مبینہ ساتھیوں *مزمل ولد ذوالفقار علی*، *صدام ولد ذوالفقار علی*، *دانیال پٹھان*، *رافع پٹھان*، *زوار گوپانگ* اور *امیر گوپانگ* کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

- گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

- گرفتار ملزمان سے مزید وارداتوں اور گینگ کے مبینہ نیٹ ورک سے متعلق تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔
- گرفتار ملزمان سے برامد ہونے والے موبائل فون نقدی اور اسلحہ جات کی بابت مقدمات درج کر لیے گئے۔

- گرفتار ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ سمیت مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

*ضلع ملیر پولیس کراچی**ملیر سٹی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد*- تھانہ ملیر سٹی پولیس ...
07/10/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*ملیر سٹی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد*

- تھانہ ملیر سٹی پولیس نے بکرا پیڑی روڈ نزد داؤد گوٹھ، ملیر سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مسلح ملزم کو گرفتار کرلیا۔

- گرفتار ملزم کی شناخت *عدنان ولد اسلام* کے نام سے ہوئی۔

- ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 9MM پستول، 03 عدد ایمونیشن سمیت لوڈ میگزین، موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

- گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 771/2026 بجرم دفعہ SAA-23(1)(A) تھانہ ملیر سٹی میں درج کرلیا گیا۔

- گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

- گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا

*ضلع ملیر پولیس کراچی**شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ سے مقابلہ، 2 عادی جرائم پیشہ ملزمان زخمی حالت...
07/10/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ سے مقابلہ، 2 عادی جرائم پیشہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار*

تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا سیکٹر 20-B، نزد گپ شپ ریسٹورنٹ میں موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ سے مقابلہ۔

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 عادی جرائم پیشہ ملزمان *رمضان ولد اکبر علی* اور *پرویز ولد سونا خان* زخمی حالت میں گرفتار۔

مقابلے کے دوران ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب، فرار ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی۔

گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمد۔

برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ بن قاسم کی حدود سے گزشتہ روز شہری سے چھینی گئی تھی۔

چھینی گئی موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 570/2026 بجرم 392/397/34 ت پ تھانہ بن قاسم میں درج ہے۔

گرفتار ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فرار ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

*ضلع ملیر پولیس کراچی**ملیر سٹی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی؛ 1025 گرام چرس برآمد، 7 مقدمات میں ملوث عادی ج...
01/10/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*ملیر سٹی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی؛ 1025 گرام چرس برآمد، 7 مقدمات میں ملوث عادی جرائم پیشہ ملزم گرفتار*

- ملیر سٹی پولیس نے مخبرِ خاص کی اطلاع پر بکرا پیڑی، نزد پیر محفوظ روڈ، ملیر سٹی میں کارروائی کی۔

- کارروائی کے دوران عادی جرائم پیشہ ملزم *احمر خان ولد عبدالستار* کو گرفتار کرلیا گیا۔

- گرفتار ملزم کے قبضے سے 1025 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

- ملزم کے خلاف تھانہ ملیر سٹی میں مقدمہ الزام نمبر 769/2026 بجرم دفعہ 9(1)3-C درج کرلیا گیا۔

- گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر مختلف تھانوں میں 7 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا۔

- ملزم کے خلاف تھانہ ملیر سٹی اور تھانہ سعودآباد میں 381-A، 381-A/34، 23-1-A، 353، 324، 186 اور 34 سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

- گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

*ضلع ملیر پولیس کراچی**گڈاپ سٹی پولیس کی فوری کارروائی، ملازمت کے جھانسہ کے نام پر فارم ہاؤس لائی گئی  59 لڑکیوں کے موبا...
01/10/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*گڈاپ سٹی پولیس کی فوری کارروائی، ملازمت کے جھانسہ کے نام پر فارم ہاؤس لائی گئی 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ملزم کی تلاش،خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار*

کراچی کے مختلف علاقوں سے تقریباً 59 لڑکیوں کو بحریہ ٹاؤن میں ایکٹویٹی کے نام سے ایونٹ میں ملازمت کا جھانسہ دیکر انٹرویو کے نام پر گڈاپ سٹی کے علاقے میں واقع انصاری میڈوز فارم ہاؤس، نزد بقائی کیڈٹ کالج گڈاپ کراچی پر لایاگیا۔

لڑکیوں کو بتایا گیا کہ فارم ہاؤس میں بحریہ ٹاؤن کے بلڈرز /افسران ان کے انٹرویوز اور ملاقات کریں گے،
فارم ہاؤس کی بکنگ وقاص نامی شخص نے کرائی تھی۔

لڑکیوں کو فارم ہاؤس پر جمع کرنے میں نرگس نامی خاتون کوآرڈینیٹر بھی شامل تھی، جبکہ ساحل سلمان نامی ایونٹ آرگنائزر تھا

لڑکیوں کے مطابق ساحل سلمان نے یہ کہہ کر تمام لڑکیوں کے موبائل فون جمع کرلیے کہ باس کی آمد کے دوران کسی قسم کی ڈسٹربنس نہ ہو۔

موبائل فون جمع کرنے کے بعدساحل سلمان نامی شخص تمام موبائل فونز لے کر فارم ہاؤس سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی گڈاپ سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور متاثرہ لڑکیوں سے معلومات حاصل کرتے ہوئے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔

پولیس نے فارم ہاؤس بک کرانے والے وقاص نامی شخص اور کوآرڈینیٹر نرگس نامی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

موبائل فونز لے کر فرار ہونے والے ساحل سلمان نامی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا مزید کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے کے تمام محرکات اور دیگر پہلوؤں کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

*ضلع ملیر پولیس کراچی**تھانہ قائدآباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے پولیس مقابلہ، عادی جرائم پیشہ  ایک ملزم زخمی حالت میں گر...
01/10/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*تھانہ قائدآباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے پولیس مقابلہ، عادی جرائم پیشہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار*

• تھانہ قائدآباد پولیس کا اسٹار گراؤنڈ اور مولا مدد قبرستان روڈ، نزد سواتی محلہ لانڈھی میں مسلح اسٹریٹ کرمنلز سے پولیس مقابلہ۔

• فائرنگ کے تبادلے میں ملزم *اجمل ولد مشال خان* زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

• مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی موٹرسائیکل پر فرار۔

• گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 9 ایم ایم پستول، ایمونیشن اور نقد رقم برآمد کرلی گئی۔

• زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

• گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جس کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں۔

* گرفتار و فراری ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

• جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائی جاری۔

ضلع ملیر پولیس*تھانہ شرافی گوٹھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار*شرافی گوٹھ پو...
01/10/2026

ضلع ملیر پولیس

*تھانہ شرافی گوٹھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار*

شرافی گوٹھ پولیس کا ملیر ندی بند، لانڈھی کے علاقے میں مسلح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس مقابلہ ہوا۔

مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزم کی شناخت *عدنان ولد عبدالعزیز عرف عظیم* کے نام سے ہوئی

گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

زخمی ملزم کو فوری طبی امداد اور علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

*ضلع ملیر پولیس کراچی**شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی بہترین کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور پولیس کو انتہائی مطلوب 2 ملز...
01/10/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی بہترین کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور پولیس کو انتہائی مطلوب 2 ملزمان گرفتار، آئس برآمد*

تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملیر کے مختلف علاقوں میں منشیات، خصوصاً آئس اور چرس فروخت کرنے والے بدنامِ زمانہ اور پولیس کو انتہائی مطلوب 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت *اورنگزیب ولد محمد سلیم* اور *بلال ولد ہاشم* کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 145 گرام آئس برآمد ہوئی، جس میں 25 گرام اور 120 گرام آئس شامل ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 1939/2026 بجرم دفعہ 9(2)2 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

*ضلع ملیر پولیس کراچی**تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی، جعلی پولیس و جعلی پریس کا نام استعمال کرکے وارداتیں کرنے و...
01/10/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی، جعلی پولیس و جعلی پریس کا نام استعمال کرکے وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار اسلحہ برآمد*

تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جو مبینہ طور پر ملیر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزم جعلی پولیس اور جعلی پریس کا نام استعمال کرکے شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔

گرفتار ملزم:
*سید فرحان علی شاہ ولد ریاض حسین شاہ*

برآمدگی:
▪️ پستول 30 بور بمعہ 4 راؤنڈ
▪️ جعلی پولیس سی سی ڈی کارڈ
▪️ جعلی پریس کا کارڈ

درج مقدمات:
▪️ مقدمہ الزام نمبر 1936/2026 بجرم دفعہ 23(i)(A) سندھ آرمز ایکٹ
▪️ مقدمہ الزام نمبر 1937/2026 بجرم دفعہ 170/171 تعزیراتِ پاکستان

ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

*ضلع ملیر پولیس کراچی*تھانہ شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، 2 مضر صحت گٹکا/ماوا فروش گرفتار*تھانہ شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ...
01/10/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی

*تھانہ شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، 2 مضر صحت گٹکا/ماوا فروش گرفتار*

تھانہ شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لال کوٹھی روڈ، مانسہرہ کالونی، لانڈھی کے مقام پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران *سلمان ولد سمندر خان* کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ماوا کے 20 پیکٹ، مجموعی وزن 1200 گرام برآمد کیے گئے۔

دوسری کارروائی میں *وقار علی ولد محمد اشرف* کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ماوا کے 18 پیکٹ، مجموعی وزن 900 گرام اور فروخت کی رقم 500 روپے برآمد کی گئی۔

مجموعی طور پر دونوں کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار جبکہ 2100 گرام ماوا اور 500 روپے نقدی برآمد کی گئی۔

سلمان کا ساتھی بلاج ولد اصغر ماوا کے 10 پیکٹ پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 499/2026 اور 500/2026 بجرم دفعہ 8(1)A گٹکا/ماوا ایکٹ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Address

Ssp Office Malir Kala Board
Karachi
75050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Malir Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Malir Police:

Shortcuts

Share