02/06/2026
ضلع ملیر پولیس، کراچی
شاہ لطیف پولیس کا خطرناک اسٹریٹ کرمنل سے مقابلہ، متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار
شاہ لطیف پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور مؤثر پکٹنگ کا انتظام کر رکھا تھا۔
دورانِ کارروائی ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی اور گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں 01 ملزم زخمی ہوا اور مزید ساتھی فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزم کی شناخت جاوید عرف راول ولد شدیل کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی ملزم اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم 15 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہوکر ماضی میں جیل جا چکا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے پسٹل بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خ*ل اور شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کرلیے۔
تلاش ڈیوائس کی مدد سے ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے جس میں ڈکیتی، اسلحہ ایکٹ مختلف اسٹریٹ کرائمز اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات شامل ہیں۔
*1۔ ایف آئی آر نمبر 388/2021 جرم دفعہ 23(i)A تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*2۔ ایف آئی آر نمبر 391/2021 جرم دفعہ 23(i)A تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*3۔ ایف آئی آر نمبر 1413/2025 جرم دفعہ 354/504/506-B / 337-A تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*4۔ ایف آئی آر نمبر 92/2021 جرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سکھن*
*5۔ ایف آئی آر نمبر 1047/2026 جرم دفعہ 392/397/34*
*6۔ ایف آئی آر نمبر 47/2026 جرم دفعہ 353/324/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*7۔ ایف آئی آر نمبر 620/2020 جرم دفعہ 23(i)A تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*8۔ ایف آئی آر نمبر 1272/2020 جرم دفعہ 392/397/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*9۔ ایف آئی آر نمبر 90/2021 جرم دفعہ 392/397/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*10۔ ایف آئی آر نمبر 222/2021 جرم دفعہ 392/397/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*11۔ ایف آئی آر نمبر 267/2021 جرم دفعہ 392/397/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*12۔ ایف آئی آر نمبر 297/2021 جرم دفعہ 392/397/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*13۔ ایف آئی آر نمبر 307/2021 جرم دفعہ 392/397/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*14۔ ایف آئی آر نمبر 317/2021 جرم دفعہ 395 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*15۔ ایف آئی آر نمبر 337/2021 جرم دفعہ 392/397/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*16۔ ایف آئی آر نمبر 359/2021 جرم دفعہ 392/397/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*17۔ ایف آئی آر نمبر 385/2021 جرم دفعہ 392/397/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
*18۔ ایف آئی آر نمبر 391/2021 جرم دفعہ 23(i)A تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن*
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ برآمد شدہ اسلحہ فرانزک جانچ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
02/06/2026
ضلع ملیر پولیس کراچی
شاہ لطیف پولیس نے گٹکے ماوے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا
پولیس نے تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں کارروائی کر کے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت زہیب اور امین کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مضر صحت گٹکا ماوا اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا فروخت کرتے تھے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا
02/06/2026
*ضلع ملیر پولیس،کراچی*
بن قاسم ٹاؤن پولیس نے اسٹیل مل سے لوہا، تمبا و اسکریپ چوری کی واردات کو ناکام بنادیا۔
ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر اسٹیل مل سے قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تھانہ بن قاسم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوہے و اسکریپ چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت صداقت حسین کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم مقدمہ الزمہ الزما نمبر 336/2029 میں مفرور بھی تھا۔
گرفتار ملوث ملزم اسٹیل مل سے اسکریپ چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ضلع ملیر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
02/06/2026
*ضلع ملیر پولیس کراچی*
*ریڑھی روڈ چائنہ کٹ کے قریب ابراہیم حیدری پولیس کی کاروائی*
اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث نکزمان گرفتار
ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ریڑھی گوٹھ کے علاقے سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پسٹلز بمعہ راؤنذز، کیش رقم اور ایک عدد چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت صدام حسین اوع آفتاب کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز سمیت موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کاریکارڈ AVLC سے چیک کیا جارہا ہے
گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے حاصل کیا جارہا ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
02/06/2026
ضلع ملیر پولیس، کراچی
شاہ لطیف پولیس کا غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت زبیر، ساگر علی اور منظور حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 280 لیٹر سے زائد پیٹرول اور 80 لیٹر ڈیزل برآمد کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیر قانونی طریقے سے پیٹرول اور ڈیزل کی خرید و فروخت میں ملوث تھے، جس سے عوامی جان و مال کو خطرات لاحق تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
02/06/2026
ضلع ملیر پولیس کراچی
ملیر کینٹ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ٹیم نے تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے آئیس اور نقدی برآمد کی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نادر علی اور عبدالخالق کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔
گرفتار ملزمان کا مقصد منشیات فروخت کر کے نوجوان نسل کو منشیات کی لت میں مبطلہ کرنا تھا۔
ملیر کینٹ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ الزام نمبر 259/2026 ف*ج کرلیا ہے۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
02/06/2026
ضلع ملیر پولیس
شاہ لطیف پولیس کا اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزم کے خلاف کریک ڈاؤن
شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن اور 1 عدد موٹرسائیکل برآمد۔
گرفتار ملزم کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے اسٹریٹ کرائمز ک وارداتوں میں بھی ملوث نکلا۔
گرفتار ملزم اپنے گروہ کے ساتھ مل کر شہریوں سے لوٹ مار کی واردات کرتا تھا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا ریکارڈ AVLC احکام سے چیک کیا جارہا ہے۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے
گرفتار ملزم کی شناخت زبیر خان کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
02/06/2026
ضلع ملیر پولیس کراچی
شرافی گوٹھ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ کی پولیس ٹیم کےہمراہ ہاشم گوٹھ کے علاقے میں خفیہ کاروائی۔
پولیس نے 01 ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے آئیس اور نقدی برآمد کی۔
گرفتار ملزم کی شناخت اللہ نواز کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔
گرفتار ملزم کا مقصد منشیات فروخت کر کے نوجوان نسل کو منشیات کی لت میں مبطلہ کرنا تھا۔
شرافی گوٹھ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 230/2026 درج کرلیا ہے
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
02/06/2026
ضلع ملیر پولیس، کراچی
بن قاسم پولیس کی کارروائی، اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث گروہ گرفتار
ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر پاکستان اسٹیل مل سے قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بن قاسم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 07 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں ایک اسکریپ ڈیلر اور 06 کم عمر بچے شامل ہیں، جنہیں چوری کی وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔
گرفتار ملزم وقاص خود گرفتاری سے بچنے کے لیے کم عمر بچوں سے اسٹیل مل کے مختلف علاقوں سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری کرواتا تھا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرعوف، صدیق، اللہ بچایو، اسلم، حنیف اور اسد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 120 کلوگرام بولٹس، لوہا اور دیگر اسکریپ برآمد کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا گروہ اسٹیل مل سے چوری شدہ اسکریپ مختلف گوداموں اور خریداروں کو فروخت کرنے میں ملوث تھا۔
ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ضلع ملیر پولیس جرائم پیشہ عناصر اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
02/06/2026
ضلع ملیر پولیس کراچی
*بسوں اور مارکیٹوں میں شہریوں کی جیبیں کترنے والے ملزمان گرفتار*
شاہ لطیف پولیس نے قائدآباد پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان بسوں میں سوار ہو کر شہریوں کو نشانہ بناتے تھے۔
ملزمان بسوں اور رکشوں پر سوار شہریوں کی جیب سے موبائل فونز اور نقد رقم نکالتے تھے۔
گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اکثر مارکیٹ اور بازاروں میں خواتین کو بھی واردات کا نشانہ بناتے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت احسان علی، عمران اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان نے دورانِ تفتیش متعدد شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا۔
گرفتار ملزمان کے مزید ساتھی بھی اس واردات میں شامل ہیں,جنکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔