Regular Updates

Regular Updates

Share

stay up-to-date with us. Dr laila 🤍✨

27/05/2026

27/05/2026
16/05/2026

ایس ایچ او سولجر بازار کا لاڈلا بیٹر عمیر اشرف گجر ڈی آئی جی ایسٹ سے زیادہ طاقتور نکلا

سوشل میڈیا پر متعد بار نشاندہی کے باوجود اس بااثر بیٹر کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہ ہو سکی افسران بالا کسی بڑے حادثے کے منتظر

سولجر بازار میں وردی کی آڑ میں مبینہ غنڈہ گردی، پولیس اہلکار عمیر گجر کی بدمعاشیوں سے شہری عاجز آگئے

کراچی کرائم رپورٹر
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں تعینات پولیس اہلکار عمیر گجر کی مبینہ غنڈہ گردی،بدتمیزی اور شہریوں پر تشدد کے واقعات نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی

۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار اپنی وردی اور اختیارات کا مبینہ ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف شہریوں کو ہراساں کرتا ہے بلکہ دکانداروں اور ٹھیلے پتھارے والوں پر بھی خوف و دہشت قائم کیے ہوئے ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک نوجوان پر مبینہ تشدد کے مناظر دیکھ کر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات روزانہ کی بنیاد پر پیش آتے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ اطلاعات کے مطابق عمیر گجر مختلف دکانداروں سے سامان اور اشیاء مبینہ طور پر بغیر ادائیگی حاصل کرتا ہے اور رقم طلب کرنے پر گالم گلوچ، دھمکیاں اور تشدد پر اتر آتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار کھلے عام یہ دعویٰ کرتا پھرتا ہے کہ اس کی پہنچ اعلیٰ افسران تک ہے اور اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر عوام کے محافظ ہی خوف اور تشدد کی علامت بن جائیں تو عام آدمی انصاف کیلئے کس دروازے پر جائے؟ علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ اور اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے، شفاف تحقیقات کرانے اور مبینہ طور پر شہریوں کو ہراساں کرنے والے اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سولجر بازار کے عوام کو خوف اور عدم تحفظ کی فضا سے نجات مل سکے۔

11/05/2026

ایمپریس مارکیٹ کے قریب کھلے عام فائرنگ۔۔

10/05/2026

کراچی سے کینجھر جھیل سیر کے لیے جانے والی کوچ ٹھٹھہ بائی پاس پر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔ واقعے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

10/05/2026

گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ میں آگ، خاندان کو بچانے کی کوششیں جاری

A fire was reported at a residential apartment in Gulshan-e-Iqbal, where emergency teams rushed to the scene after reports that a family remained trapped inside the flat. Rescue efforts were ongoing at the time of reporting.
Authorities and rescue personnel are continuing operations to control the fire and safely evacuate those affected. Further official details regarding injuries or the condition of the family have not yet been confirmed as the situation develops.

karachi fire incident
rescue operation update
apartment fire emergency
urban safety awareness
emergency response teams
city incident update
fire safety awareness
community alert karachi
residential fire news
public safety issue

08/05/2026

Speechless

02/05/2026

کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر خاتون پولیس افسر کا بیٹا مشتعل ہوگیا۔پولیس کے مطابق گاڑی روکنے پر ملزم نے اہلکاروں سے بدتمیزی کی، سب انسپیکٹر کا گریبان پکڑا اور گالم گلوچ کرتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر غیر قانونی طور پر پولیس لائٹس اور نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جبکہ گاڑی میں دو نجی گارڈز بھی موجود تھے

30/04/2026

انٹر بورڈ کراچی میں اہلکار اور پرائیویٹ گارڈز کا نوجوان پر تشدد، رائفل کے بٹ سے مارا، ویڈیو سامنے آگئی، انتظامیہ نے نوجوان کو ایجنٹ قرار دے دیا

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Karachi