01/06/2026
#دعاےقبول
🌹پیر کے دن امام زین العابدین علیہ السلام کی دعا کا اردو ترجمہ🌹
🌼"تمام تر حمد اللہ کے لئے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرتے وقت کسی کو اپنے ساتھ نہیں ملایا اور جانداروں کو پیدا کرنے میں کسی سے مدد نہیں لی اس کے معبود ہونے میں کوئی شریک نہیں اور نہ اس کی یکتائی میں کوئی معاون ہے۔ زبانیں اس کی تعریف کرنے سے قاصر ہیں اور عقلیں اس کی ذات کو سمجھنے سے عاجز ہیں اور بڑے بڑے سرکش اس کی ہیبت سے سرنگوں ہیں اور چہرے اسکے خوف سے جھکے ہوئے ہیں اور اس کی عظمت کے سامنے ہر عظیم مطیع ہے پس تیرے لیے حمد ہے لگاتار اور سلسلہ وار اور بار بار استوار اور اس کے رسول پر دائمی رحمت اور سرمدی سلام ہو۔ اے معبود! میرے لیے آج کے دن کے پہلے حصے کو بھلائی ، درمیانی حصے کو فائدہ وبخش اور آخری حصے کو کامیابی کا حامل بنا دے اور اس دن سے تیری پناہ لیتا ہوں جس کا اول فریاد، اوسط بے تابی اور آخر تکلیف دہ ہو۔اے الله وہ نذریں جو میں نے کیں، وہ تمام وعدے جو میں نے کیے اور وہ ذمہ داریاں جو میں نے قبول کیں اور انہیں پورا نہیں کر سکا، ان پر تجھ سے بخشش کا طالب ہوں اور تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تیرے بندوں کے جو حقوق مجھ پر رہ گئے کہ تیرے بندوں میں سے کسی بندہ یا تیری کنزوں میں سے کسی کنیز سے میں نے ناانصافی و زیادتی کی ہو۔چاہے وہ اسکی جان یا اسکی عزت یا اسکے مال یا اسکے اعزّہ اور اولاد کے بارے میں ہے یامیں نے اسکی غیبت کی یا اپنی خواہش کے تحت ان پر دباؤ ڈالا یا خودپسندی یا بیزاری یا خودنمائی یا تعصب کا برتاؤ کیا وہ غائب ہے یا حاضر ہے۔ زندہ ہے یا مردہ ہے تو اب اس کا حق دینا ۔یا معاف کرانا میری طاقت سے بالاتر اور دسترس سے باہر ہے پس اے حاجات کے مالک کہ وہ حاجات تیری مشیت میں قبول ہیں اور جلد تیرے ارادے میں آنے والی ہیں میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد وآل محمد(ع) پر رحمت فرما اور ان لوگوں کو جیسے تو چاہے مجھ سے راضی فرما اور مجھ پر مہربانی فرما۔ بے شک بخش دینے سے تیرا کوئی نقصان نہیں اور عطا کرنے میں تجھے کوئی ضرر نہیں ہوتا۔اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔ اے معبود! ہر سوموار کو مجھے دونعمتیں اکٹھی عطا فرما کہ اس دن کے پہلے حصے میں مجھے اپنی اطاعت کی سعادت عنایت فرما اور اسکے دوسرے حصے میں مغفرت کی نعمت دے اے وہ جو معبود ہے اور جسکے سوا کوئی گناہ معاف کرنے والا نہیں"
🌹صحیفہ کاملہ🌹
#آمِــــــــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــــــيْنَ
31/05/2026
#دعاےقبول
💓🌼🌺*ﺍﻟﺴَّـــــﻼَﻡُ ﻭَ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ*🌺🌼💓
💎 *اَے بَنِی آدَم..! جن چیزوں سے اَللہ نے منع فرمایا ہے سے باز رہو گے تو عَابِد بن جاؤ گے، اَللہ کی تقسیم سے راضی رہو گے تو بے نِیَاز بن جاؤ گے، اپنے پڑوسِی سے اچھا سلوک کرو گے تو مُسَلمَان بن جاؤ گے اور لوگوں کے ساتھ ایسے رہو گے جیسے تم پسند کرتے ہو کہ وہ تمہارے ساتھ رہیں تو عَادِل بن جاؤ گے.*💗
⚘ *حَضرَت اِمَام حَسَن عَلَیہِ السَّلام* ⚘
♥️🌻🌮 *صُبَح بَخَیر* ☕🌻♥️
💖🤲 *سَدا خُوش وَ آباد رَھیں- آمِین* 🤲💖
🌸🌿🌹🌼🍃🌷🌷🍃🌼🌹🌿 🌸
#آمِــــــــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــــــيْنَ
30/05/2026
*سْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ*
*IN THE NAME OF ALLAH THE MOST BENEFICIAL*
وَمَنْ جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ(6)
(6) And whoever strives hard, he strives only for his own soul; most surely Allah is Self-sufficient, above (need of) the worlds.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ (7)
(7) And (as for) those who believe and do good, We will most certainly do away with their evil deeds
and We will most certainly reward them the best of what they did.
وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بوَالِدَيْهِ حُسْنًا وَإِنْ جَاهَدُكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا إِلَى مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ (8)
(8) And We have enjoined on man goodness to his parents, and if they contend with you that you should associate (others) with Me, of which you have no knowledge, do not obey them, to Me is your return, so I will inform you of what you did.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّلِحِينَ,(9)
(9) And (as for) those who believe and do good, We will most surely cause them to enter among the good.
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ فَإِذَا أُوْذِيَ فِي اللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللهِ وَلَئِنْ جَاءَ نَصْرٌ مِّنْ رَّبِّكَ لَيَقُولُنَّ إِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ أَوَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِمَا فِي صُدُورِ الْعَلَمِينَ(10)
(10) And among men is he who says: We believe in Allah; but when he is persecuted in (the way of) Allah he thinks the persecution of men to be as the chastisement of Allah; and if there come assistance from your Lord, they would most certainly say: Surely we were with you. What! is not Allah the best knower of what is in the breasts of mankind.
6) WA MAN JAAHADA
FAINNAMAA YUJAAHIDU LINAFSIH; INNAL LAAHA
LAGHANIYYUN 'ANIL 'AALAMEEN
7) WALLAZEΕΝΑ AAMANOO WA 'AMILUS
SAALIHAATI LANUKAF
FIRANNA 'ANHUM
SAIYIAATIHIM WA
LANAJZIYANNA HUM AHSANAL LAZEE KAANOO YA'MALOON
8) WA WASSAINAL
INSAANA BIWAALIDAIHI HUSNANW WA IN JAAHADAAKA LITUSHRIKA BEE MAA LAISA LAKA BIHEE 'ILMUN FALAA TUTI'HUMAA; ILAIYA MARJI'UKUM FA UNABBI'UKUM BIMAA KUNTUM TA'MALOON
9) WALLAZEΕΝΑ AAMANOO W A'AMILUS SAALIHAAΤΙ LANUDKHILAN NAHUM FIS SAALIHEEN
10) WA MINAN
NAASI MANY YAQOOLU
BILLAAHI FAIZAAA
OOZIYA FIL LAAHI JA'ALA FITNATAN NAASI KA'AZAABIL LAAHI WA LA'IN JAAA'A NASRUM MIR RABBIKA LA YAQOOLUNNA INNAA KUNNAA MA'AKUM; AWA LAISAL LAAHU BI A'LAMA BIMAA FEE SURDOORIL 'AALAMEEN
*(SURAH AL ANKABUT, AYAT 6-7-8-9-10)*
#دعاےقبول
#آمِــــــــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــــــيْنَ
28/05/2026
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ۔
آج #جمعرات کا دن ھے۔ اپنے اور میرے مرحومین کو شامل کرتے ھوۓ تمام مرحوم مومنین و مٶمنات اور شہداۓ ملت بالخصوص حالیہ جنگ میں شہید ھونے والے مجاہدین و مومنین و مومنات کے ایصالِ ثواب کے لٸے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اورتین بار سورہ اخلاص کی تلاوت کی درخواست ھے۔
جزاك اللهُ۔
♡♡انا للہ وانا الیہ راجعون ♡♡
🌹بِسْــــــــــــــمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْـــــم🌹
🌸۞ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۞ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۞ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ۞ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۞ اهدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ۞ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۞ غَيرِ المَغضُوبِ عَڶَيهِمْ و ڶاَ اڶضَّاڶِّينَ ۞🌸
🌹بِسْــــــــــــــمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْـــــم🌹
🌸قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًاأَحَدٌ.🌸
🌹بِسْــــــــــــــمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْـــــم 🌹
🌸قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًاأَحَدٌ.🌸
🌹بِسْــــــــــــــمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْـــــم 🌹
🌸قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًاأَحَدٌ.�
#آمِــــــــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــــــيْنَ
22/05/2026
🌼 جمعہ کے دن امام سجاد علیہ السلام کی دعا کا اردو ترجمہ. 🌼
حمد اس خد اکیلئے ہے جو ہستی وزندگی میں سب سے اول اور چیزوں کے فنا کے بعد سب سے آخر میں موجود ہوگا، وہ ایسا علم والا ہے جو اس کو یاد کرے اسے بھولتا نہیں جو شکر کرے اسے کمی نہیں آنے دیتا پکارنے والے کو مایوس نہیں کرتا اور جو امید رکھے اس کی امید منقطع نہیں کرتا خداوندا! میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرا گواہ ہونا کافی ہے اور میں تیرے تمام فرشتوں، آسمانوں کے رہنے والوں حاملین عرش اور تیرے ان نبیوں اور رسولوں کو جنہیں تو نے بھیجا اور ہرقسم کی مخلوق جو تو نے پیدا کی سبھی کو گواہ بناکر شہادت دیتا ہوں کہ بے شک تو خدا ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے تیرا کوئی شریک نہیں اور نہ برابر کا ہے اور تیرے قول میں اختلاف اور تبدیلی نہیں ہے اور شہادت دیتا ہوں کہ محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم تیرے عبد خاص اور تیرے رسول ہیں انہوں نے تیرے احکام تیرے بندوں تک پہنچائے اور تیری الوہیت کے لئے جہاد کیا جس طرح جہاد کرنے کا حق ہے انہوں نے تیرے ثواب کی بشارت دی جو حق ہے اور تیرے اس عذاب سے ڈرایا جو بجاہے، خداوندا! جب تک مجھے زندہ رکھے اپنے دین پر قائم رکھنا اور ہدایت دینے کے بعد میرے دل کو ٹیڑھا نہ کرنا اور مجھے اپنی طرف سے رحمت عطا فرمانا بے شک تو بڑا عطا کرنے والا ہے محمد وآل محمد پر رحمت نازل فرما اور مجھے ان کے پیروکاروں اور شیعوں میں قرار دے اور ان ہی کے گروہ کے ساتھ محشور فرما مجھے نماز ہائے جمعہ اور جو کچھ مجھ پر تو ن #ے اس دن میں واجب کیا اسے ادا کرنے کی توفیق دے اور روز قیامت جب اہل اطاعت پر تیری عنایت ہوتو مجھے بھی حصہ دے کہ تو صاحب اقتدار اور حکمت والا ہے۔
🌹(صحیفہ کاملہ)🌹
#دعاےقبول
#آمِــــــــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــــــيْنَ