Awaam Raaj Tahreek Malir Town Karachi
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awaam Raaj Tahreek Malir Town Karachi, Political Party, Malir Town, Karachi.
Awaam Raaj Tahreek | عوام کی طاقت، نظام کی تبدیلی ✊🔥
یہ صرف ایک تحریک نہیں، بلکہ ایک آواز ہے—ان لوگوں کی آواز جنہیں سالوں سے نظر انداز کیا گیا، جن کے حقوق دبائے گئے، اور جنہیں ہمیشہ کمزور سمجھا گیا۔
03/06/2026
8 فروری کی طرح ایک اور بدترین دھاندلی کا آغاز ہو چکا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر نواز شریف اور بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کی اجازت ہے تو پی ٹی آئی قیادت کو کیوں صوبہ بدر کیا جا رہا ہے؟ یہ نہائیت قابلِ مذمت ہے۔
03/06/2026
نواز شریف صاحب کو کل جنہوں نے نکالا وہ بُرے تھے لیکن آج جو ان کی صاحبزادی اور بھائی کو لے کر آئے ہیں وہ اچھے ہیں اسی طرح عمران خان صاحب کو کل جو لے کر آئے وہ اچھے تھے لیکن جب انہوں نے ہی نکالا تو وہ بُرے بن گئے۔
میں ہمیشہ کہتا ہوں ان سیاسی ڈکٹیٹروں کو مسئلہ فوجی ڈکٹیٹروں سے نہیں بلکہ صرف اس بات سے ہے کہ فوجی ڈکٹیٹر ہمارے ساتھ کیوں کھڑا نہیں ہے۔ سیاسی اور فوجی ڈکٹیٹروں کا یہ گٹھ جوڑ ختم کرنا ہے تو عوامی ملکیت میں ایک سیاسی جماعت بنانا ہو گی۔۔۔ سیاسی اور فوجی اشرافیہ کا راج ختم کرنا ہے تو اُس کے لیے عوام راج لگانا ہو گا۔
31/05/2026
اقرار الحسن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ قابل اور باصلاحیت لوگ کو آگے لائیں گے اور خود کوئی عہدہ یا اختیار اپنے پاس نہیں رکھیں گے اور یہ وعدہ وفا ہونا شروع ملک کے مختلف اضلاع میں عہدوں کی تقسیم کا عمل شروع انشاءاللہ اس ملک میں اب مڈل کلاس رول کرے گی اور اس ملک میں اپ کا راج ہوگا عوام کا راج ہوگا
Iqrar Ul Hassan
🌙✨ عوام راج فیملی کو عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙
عوام راج تحریک، ڈسٹرکٹ ملیر کے تمام ذمہ داران اور ✨ اقرار الحسن بھائی ✨ کی جانب سے پوری عوام راج فیملی کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ مبارک۔
اللہ تعالیٰ یہ بابرکت دن آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے خوشیوں، رحمتوں، کامیابیوں اور اتحاد کا ذریعہ بنائے۔
دعا ہے کہ ہم سب مل کر حق، انصاف اور عوام کے بہتر مستقبل کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کھڑے رہیں۔
🇵🇰عوام راج زندہ باد
✊ عوام راج — عوام کا حق
Iqrar Ul Hassan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
