06/04/2026
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے جنرل سیکرٹری امداد جوکھیو، سینئر نائب صدر عدیل اختر شیخ اور انفارمیشن سیکرٹری شاہجہاں خان نے مہراللہ جوکھیو کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر ورثاء سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
رہنماؤں نے مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہوتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکنان لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر سابق صدر پی ایس 130 جاوید تاج پیپلز یوتھ کراچی کے رہنما ساجد غلام جوکھیو اور فیصل شیخ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے، جنہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔
04/04/2026
شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ملیر شاہجہان خان کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
بھٹو صاحب ایک عظیم رہنما، عوام کے حقیقی ترجمان اور جمہوریت کے علمبردار تھے جنہوں نے پاکستان کے عوام کو شناخت، شعور اور حقِ حکمرانی دیا۔ ان کی جدوجہد، قربانیاں اور نظریہ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی شہید بھٹو کے فلسفے اور نظریے پر قائم ہے، اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
29/03/2026
سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ و سیکرٹری اطلاعات شاہجہان خان کی جانب سے سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ملیر و پارلیمانی لیڈر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ابراہیم حیدری سردار اختر عارفانی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار۔
شاہجہان خان نے سردار اختر عارفانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور جلد از جلد اپنے چاہنے والوں کے درمیان واپس لائے۔
شاہجہان خان نے اہلِ خانہ سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔
28/03/2026
شرمیلا فاروقی (رکن قومی اسمبلی و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن) کی زیر صدارت ضلع ملیر کے تمام سیکرٹری اطلاعات کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران سیکرٹری اطلاعات ضلع ملیر شاہجہان خان نے تمام انفارمیشن سیکرٹریز کا تعارف پیش کیا اور تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر شرمیلا فاروقی نے ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال، سوشل میڈیا حکمتِ عملی، اور پارٹی بیانیے کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانے کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پارٹی پیغام کو زیادہ منظم، مؤثر اور بروقت انداز میں عوام تک پہنچایا جائے۔
اجلاس میں باہمی مشاورت کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تنظیمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
پروگرام میں آنے والے مہمانوں کو شاہجہان خان نے سندھ ثقافتی اجرک کا تحفہ پیش کیا اور پروگرام کے میزبان ڈیجیٹل میڈیا ملیر کے ہیڈ شیراز بلوچ نے ڈیجیٹل میڈیا ملیر کی پرنٹڈ شرٹ بطور تحفہ پیش کی ۔
23/03/2026
رکن قومی اسمبلی سید آغا رفیع اللہ، جنرل سیکرٹری امداد جوکھیو اور سیکرٹری اطلاعات شاہجہان خان کے اعزاز میں ظہرانہ و عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس پروقار تقریب میں سینئر نائب صدر پی ایس 88 کچکول خان نعیم عباسی فوکل پرسن ٹو ایم این اے سید آغا شاہ پسند نسیم دیشان بخت حسن اقبال اعوان اعجاز کاغانی سیف کامل چشتی سید ولی اللہ میرصمد خان راجہ خیل فیاض پنہور اسلام خان خلیل جدون و دیگر ساتھی موجود تھے ۔
تقریب کے دوران سینئر رہنما و سابق وزیر محنت خواجہ محمد اعوان کی برسی کے موقع پر ان کی مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
23/03/2026
23 مارچ یومِ پاکستان ہمیں اتحاد، ایمان اور قربانی کی وہ عظیم داستان یاد دلاتا ہے جس نے ہمیں ایک آزاد وطن عطا کیا۔
شاہجہان خان کی جانب سے قوم کو یومِ پاکستان کی دلی مبارکباد، آئیں عہد کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
23/03/2026
سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ملیر، شاہجہان خان کی جانب سے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو صاحبہ کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت۔
بیگم نصرت بھٹو جمہوریت، جدوجہد اور قربانی کی علامت تھیں، جنہوں نے آمریت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
22/03/2026
عیدالفطر کے دوسرے روز رکن قومی اسمبلی سید آغا رفیع اللہ اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ملیر شاہجہان خان نے جنرل کونسلر بخت حسن کے پوتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملیر عدیل اختر شیخ، صدر پی ایس 88 اورنگزیب خان، سینئر نائب صدر پی ایس 88 کچکول خان، سینئر رہنما و سابق وائس چیئرمین سی ایم سی ملیر عبد الخالق مروت صدر یوسی شیرپاو سید ولی اللہ سمیت دیگر ساتھی و عہدیداران بھی موجود تھے۔
21/03/2026
سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ملیر شاہجہان خان سے عید کے پہلے روز پارٹی رہنماؤں و کارکنان کی ملاقات۔
عید کے پُرمسرت موقع پر عزیر احمد، داؤد خان، شکیل اعجاز الحق اور شیر خان نے شاہجہان خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور عید کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر باہمی گفتگو، نیک خواہشات کا تبادلہ اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
21/03/2026
سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ملیر شاہجہان خان سے عید کے پہلے روز پارٹی رہنماؤں و کارکنان کی ملاقات۔
عید کے پُرمسرت موقع پر الجدون کالج اینڈ اسکول سسٹم کے ایڈمنسٹریٹر سر خلیل جدون نے اپنے دوستوں کے ہمراہ شاہجہان خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور عید کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر باہمی گفتگو، نیک خواہشات کا تبادلہ اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔