Larik Ithaad All Pakistan

Larik Ithaad All Pakistan

Share

All Larik Brothers Community

06/05/2026

پاکستان آرمی کے ساتھ ہم ہر وقت کھڑے ہیں 🇵🇰

ہم Pakistan Army کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو دن رات ملکی سلامتی، سرحدوں کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں قوم کا ساتھ دیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطنِ عزیز کا دفاع یقینی بنایا۔

آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہر حال میں کھڑے ہیں۔ چاہے امن کا وقت ہو یا آزمائش کی گھڑی، پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ متحد ہے۔ پاکستان آرمی ہماری طاقت، فخر اور وقار کی علامت ہے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاک فوج پائندہ باد 💚

06/05/2026

دعوت نامہ۔
برائے لارک برادری پاکستان*

محترم جناب *پنھل لارک صاحب* کے گرامی پیغام کی روشنی میں، *تعلقہ گمبٹ، ضلع خیرپور میرس،* کی فضا میں *عید الاضحى کے تیسرے روز* ایک ميڻنگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

*برادری لارک پاکستان* کے جملہ معزز فرزندان کو اس باوقار و بامقصد محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

یہ پروگرام یکجہتی سیاسی بصیرت اور سماجی شعور کی آئینہ دار ہوگی۔ اس نشست میں قومی و ملّی امور پر فکر انگیز مشاورت ہوگی اور *لارک برادری کی عظمتِ رفتہ کی بحالی و استحکامِ آئندہ* کے لیے ایک متفقہ، مدبرانہ اور دور اندیش لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ

آپ تمام صاحبانِ عز و وقار سے دست بستہ استدعا ہے کہ اپنی قیمتی آراء اور بھرپور شرکت سے اس ميڻنگ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار فرمائیں۔ آپ کی آمد ہماری قوت، ہمارا فخر اور قوم کی سربلندی کی ضامن ہے۔

آپ کا بھائی
*نوابزادہ امیر خان لارک*
*سی ای او: پنجراپور ٹرسٹ*
*سینئر رہنما: پاکستان پیپلز پارٹی، سندھ*

06/05/2026

کراچی: سینیٹر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور چیئرمین ہیومن رائٹس سندھ نوابزادہ امیر خان لارک نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور اداروں کے خلاف کارروائی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور دیگر ریاستی ادارے ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں، اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش یا حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی ملک دشمن سرگرمی کرنے کی جرات نہ کرے۔

نوابزادہ امیر خان لارک نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کے دفاع و استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتشار اور افواہوں سے دور رہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد رہیں۔

📌 رپورٹ: کراچی (اے آر وائی نیوز)

Photos from Larik Ithaad All Pakistan's post 06/05/2026
Photos from Larik Ithaad All Pakistan's post 04/05/2026

*ايڈووکيٹ نواب امیر خان لارک صاحب کو خراجِ تحسین*

ہم دل کی گہرائیوں سے ايڈووکيٹ نواب امیر خان لارک صاحب، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سندھ، کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے۔

آپ کی بے لوث قیادت، انتھک محنت اور خلوصِ نیت نے نہ صرف ہزاروں زندگیاں سنواری ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بھی رکھی ہے۔ آپ کا وژن اور لگن ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، کامیابی اور استقامت عطا فرمائے تاکہ آپ اسی جذبے سے انسانیت کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

ہم آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

خراج_تحسین ,
قیادت,
❤️ *ہمارے فخر، ہمارے رہنما – نواب امیر خان لارک* ❤️

انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانے والے نواب امیر خان لارک صاحب کو سلام۔
آپ کی قیادت نے دکھوں کا مداوا کیا، آپ کے خلوص نے امید جگائی۔
آپ ہماری نسلوں کے لیے مثال ہیں۔

رب کریم آپ کا سایہ ہم پر سلامت رکھے۔ آمین

*"خدمتِ انسانیت ہی اصل سیاست ہے"*
نواب امیر خان لارک صاحب کی بے مثال جدوجہد کو سلام
اللہ مزید ہمت دے۔ آمين۔

02/05/2026

🇵🇰 پاکستان پیپلز پارٹی 🇵🇰

یومِ مزدور کے موقع پر، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے محنت کش طبقے کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مزدوروں کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

ایڈووکیٹ نوابزادہ امیر خان لاڑک کی جانب سے دیے گئے پیغام۔
نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدور ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اور ان کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محنت کشوں کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جاتی رہے گی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

آئیں اس یومِ مزدور پر ہم سب یہ عہد کریں کہ انصاف، مساوات اور محنت کی قدر کو فروغ دیں گے۔

Photos from Larik Ithaad All Pakistan's post 02/05/2026

30/04/2026

ایڈووکیٹ نوابزادہ امیر خان لاڑک کی جانب سے دیے گئے پیغام۔
پاکستان میں ہر سال عالمی یومِ کتاب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے، جس کا مقصد معاشرے میں مطالعہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور نئی نسل میں کتاب بینی کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ترقی یافتہ قومیں ہمیشہ علم، تحقیق اور کتاب سے وابستگی کے ذریعے ہی آگے بڑھتی ہیں۔
اس موقع پر مختلف تعلیمی ادارے، لائبریریاں اور سماجی تنظیمیں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور آگاہی مہمات کا انعقاد کرتی ہیں تاکہ نوجوانوں کو کتابوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔ پاکستان میں مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے قومی سطح پر ادارے بھی سرگرم عمل ہیں، جن میں خاص طور پر نیشنل بک فاؤنڈیشن نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
ایڈووکیٹ نوابزادہ امیر خان لاڑک کی جانب سے دیے گئے پیغام میں بھی اس بات پر زور دیا گیا کہ:
"کتاب بینی ایک مہذب اور باشعور معاشرے کی بنیاد ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم نئی نسل کو اس جانب راغب کریں تاکہ وہ علم کے ذریعے اپنی اور ملک کی تقدیر بدل سکیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ کتاب صرف علم کا ذریعہ نہیں بلکہ سوچنے، سمجھنے اور بہتر فیصلے کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرتی ہے، جو کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
نتیجہ:
عالمی یومِ کتاب ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اگر ہم ایک مضبوط، تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ پاکستان چاہتے ہیں تو ہمیں کتاب اور علم کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانا ہوگا۔
📖 "کتاب ایک بہترین دوست ہے جو کبھی دھوکہ نہیں دیتی"

Photos from Larik Ithaad All Pakistan's post 30/04/2026

سندھی ثقافت کی خوبصورت جھلک — ایڈووکیٹ نواب امیر خان لارک کی چیئرمین صادق خان سے اہم ملاقات

کراچی (نیوز ڈیسک): سندھ کی روایتی مہمان نوازی اور سیاسی ہم آہنگی کا مظاہرہ،

سندھ چيئرمين ھيومن رائڻس و ميمبر آف يو اين او اور سى اى او پنجراپور ڻرسٹ ایڈووکیٹ نواب امیر خان لارک کی مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین صادق خان سے ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق:
معروف قانون دان بريسڻر نواب امیر خان لارک نے چیئرمین صادق خان سے ملاقات کی اور انہیں سندھ کی پہچان "سندھی ٹوپی اور اجرک" پیش کی۔ اس موقع پر بريسٹر نواب امیر خان لارک کی جانب سے ایک خصوصی اعزازی تحفہ (تلوار کا ماڈل) بھی پیش کیا گیا، جسے چیئرمین صادق خان نے بے حد سراہا۔

ملاقات کے اہم پہلو:
✅ باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو۔
✅ عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لیے تجاویز کا تبادلہ۔
✅ سندھی ثقافت اور روایات کے فروغ پر زور۔

چیئرمین صادق خان نے بريسڻر نواب امیر خان لارک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی سماجی و سیاسی خدمات کی تعریف کی۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Karachi City
Karachi
66070