Paigham-e-Aman Committee, Sindh

Website

Paigham-e-Aman Committee, Sindh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Paigham-e-Aman Committee, Sindh, Government Organization, Off. Fakhruddin Valika Road, near SITE Police Station, Karachi.

صوبہ سندھ میں امن، رواداری، باہمی احترام اور اتحاد کے قیام کے لیے ایک سنگ میل ۔ یہ کمیٹی قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں تمام مذاہب مسلمان، ہندو، سکھ اور عیسائی کے درمیان محبت، اخوت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے،

22/10/2026

Promoting unity, peace, and harmony! 🕊️ Provincial Minister for Auqaf & Religious Affairs Sindh, Syed Riaz Hussain Shah Shirazi, chaired a vital meeting of the Provincial Paigham-e-Amn Committee Sindh. The members of the committee participated under the leadership of Coordinator Dr. Mufti Noman Naeem, alongside esteemed religious scholars and minority leaders, to foster interfaith and inter-sectarian harmony across the province.
​

​

صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی زیرِ صدارت صوبائی پیغامِ امن کمیٹی سندھ کا اہم اجلاسکرا...
20/10/2026

صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی زیرِ صدارت صوبائی پیغامِ امن کمیٹی سندھ کا اہم اجلاس

کراچی | 20 اکتوبر 2026ء

صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم ون میں صوبائی پیغامِ امن کمیٹی سندھ کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کوآرڈینیٹر صوبائی پیغامِ امن کمیٹی سندھ ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم کی سربراہی میں کمیٹی کے اراکین،تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، مذہبی رہنماؤں اور سکھ، عیسائی سمیت دیگر اقلیتی برادریوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری، باہمی احترام اور پائیدار امن کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ میں امن، بھائی چارے اور اتحاد کی فضا کو مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

صوبائی پیغام امن کمیٹی کے اراکین میں مفتی زبیر اشرف عثمانی،مفتی رفیع الرحمان نورانی، مفتی ابوبکر محی الدین، مولانا نزیر احمد،مفتی یحیی مجید ،علامہ سید اطہر حسین مشہدی، علامہ ناصر نعیمی، مسیحی برادری کے پرویز گل ،پاکستان سکھ کونسل کے رمیش سنگھ خالصہ ،ہندو کمیونٹی کے گوسوامی وجے کمار مہاراج شریک تھے۔۔

اجلاس میں سیکرٹری اوقاف آغا فاخر حسین، اسپیشل سیکرٹری سید عطا اللہ شاہ، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف حیدرآباد مختیار علی ابڑو اور ڈائریکٹر مذہبی امور شوکت علی اجن بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے شرکاء کی تجاویز اور شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ تمام طبقات کو ساتھ لے کر امن و امان، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

خود کش حملوں دہشتگردی اور فتنہ فساد کا شرعی رد ۔۔۔
17/10/2026

خود کش حملوں دہشتگردی اور فتنہ فساد کا شرعی رد ۔۔۔

صوبائی پیغامِ امن کمیٹی سندھ کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم کی سربراہی میں کمیٹی کے اراکین کی صوبائی وزیر برائے اوقا...
02/10/2026

صوبائی پیغامِ امن کمیٹی سندھ کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم کی سربراہی میں کمیٹی کے اراکین کی صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی سے ملاقات۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23/09/2026

پاکستان سعودی عرب تعلق اعتماد اور باہمی تعاون کا سفر



بشکریہ:

سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد !
22/09/2026

سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد !

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور جامعہ کی انتظامیہ و علماء کرام سے ملاق...
22/09/2026

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور جامعہ کی انتظامیہ و علماء کرام سے ملاقاتیں۔۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد پر خودکش حملے کی شدید مذمتصوبائی پیغامِ امن کمیٹی سندھ کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے ک...
18/09/2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد پر خودکش حملے کی شدید مذمت
صوبائی پیغامِ امن کمیٹی سندھ کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ نمازیوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ عمل ہے۔ معصوم شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے عناصر امن و انسانیت کے دشمن ہیں۔
سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دہشت گردی اور بدامنی سے محفوظ فرمائے اور وطنِ عزیز میں پائیدار امن و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Off. Fakhruddin Valika Road, Near SITE Police Station
Karachi
75700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paigham-e-Aman Committee, Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share