20/04/2024
جہاں ہوں رابطے دل کے وہاں دوری نہیں ہوتی💖💖
اگرچہ وہ مدینے میں ہم اپنے گھر میں رہتے ہیں💖💖
صلی اللّٰہ علیہ وسلم 💖💖🤲
Makkah Madinah Haramain islamic historical places ziyarat page..
20/04/2024
جہاں ہوں رابطے دل کے وہاں دوری نہیں ہوتی💖💖
اگرچہ وہ مدینے میں ہم اپنے گھر میں رہتے ہیں💖💖
صلی اللّٰہ علیہ وسلم 💖💖🤲
جب اہل خرد کی باتوں پر کچھ جاہل شور مچاتے ہوں۔۔
جب بلبل ہو تصویر چمن اور کوے گیت سناتے ہوں۔۔
جب چڑیوں کے ان گھونسلوں میں کچھ سانپ اتارے جاتے
ہو۔۔
جب مالی اپنے گلشن میں خود ہاتھ سے آگ لگاتے ہوں۔۔
اس حال میں ہم دیوانوں سے تم کہتے ہو خاموش رہو۔۔
جب شاہ کے ایک اشارے پر اپنوں میں نیازیں بٹتی ہوں ۔
جب آنکھیں غربت ماروں کی حسرت کا نظارہ کرتی ہوں ۔
جب قلمیں ظالم جابر کی عظمت کا قصیدہ لکھتی ہوں۔۔
جب حق باتیں کہنے پہ انساں کی زبانیں کٹتی ہوں۔۔۔
اس حال میں ہم دیوانوں سے تم کہتے ہو خاموش رہو۔۔۔
11/04/2024
امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات💖
ترجمہ:
"حضرت عطاء ابن یسار (رح) (مشہور جلیل القدر تابعی) کہتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عمرو ابن عاص (رض) کی ملاقات سے مشرف ہوا، تو ان سے عرض کیا کہ (یہودیوں کی آسمانی کتاب) تورات میں رسول کریم ﷺ جن کی جو صفات و خصوصیات ذکر ہے ان کے بارے میں مجھے کچھ بتائے ! حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ ضرور بتاؤں گا، اللہ کی قسم تورات میں آنحضرت ﷺ کی ان بعض صفات و خصوصیات کا ذکر ہے جو قرآن کریم میں مذکور ہیں چناچہ (اللہ تعالیٰ نے تورات میں آپ ﷺ کی جو صفات و خصوصیات ذکر کی ہیں، ان کو اپنی زبان اور اپنے اسلوب میں اس طرح بیان کیا جاسکتا ہے کہ) اے نبی، ہم نے تمہیں اہل ایمان کا شاہد، اجروانعام کی خوشخبری دینے والا، عذاب و عتاب سے ڈارنے والا اور امیوں کو پناہ دینے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اے محمد ﷺ تم میرے بندے ہو ( کہ عبودیت و بندگی کا وہ مرتبہ خاص تمہیں حاصل ہے جو کسی اور کو نصیب نہیں) تم (بندوں کی طرف بھیجے جانے والے میرے خاص رسول ہو، میں نے تمہارا نام متوکل رکھا ہے ( یعنی تمہیں توکل و اعتماد کی وہ دولت عطا کی ہے جو کسی اور کو نہیں ملی، اسی بناء پر تم اپنے تمام معاملات ومہمات میں اپنی طاقت و صلاحیت پر اعتماد کرنے کے بجائے صرف میری ذات اور میرے حکم پر بھروسہ رکھتے ہو) نہ تم بدخوہو، نہ سخت گو اور سخت دل ہو اور نہ بازاروں میں شوروغل مچانے والے ہو۔ تورات میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ) وہ (محمد) برائی کو برائی کے ساتھ دور نہیں کریں گے ( یعنی وہ اپنے ساتھ برائی کرنے والے سے انتقام نہیں لیں گے اور سزا نہیں دیں گے) بلکہ درگذر کریں گے اور (احسان پر احسان یہ کریں گے کہ) برائی کرنے والے کے لئے دعائے مغفرت کریں گے۔ اور اللہ تعالیٰ ان محمد ﷺ کی روح کو اس وقت قبض نہ کرے گا جب تک ان کہ ذریعہ کج رو اور گمراہ قوم کو راہ راست پر نہ لے آئے اس طرح کہ قوم کے لوگ اعتراف و اقرار کرلیں گے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس وقت ان کی روح قبض نہیں کی جائے گی) جب تک کہ اللہ تعالیٰ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ) کے ذریعہ اندھی آنکھوں، بہرے کانوں اور بےحس دلوں کو درست نہ کردے۔ اس روایت کو بخاری نے ( عطاء ابن یسار سے) نقل کیا ہے نیز یہی حدیث دارمی نے بھی عطاء ابن یسار ہی سے نقل کی ہے، البتہ دارمی میں عطاء ابن یسار کی یہ روایت ( عبداللہ ابن عمر و ابن عاص کے بجائے) عبداللہ ابن سلام سے منقول ہے۔ اور حضرت ابوہریرہ (رض) کی وہ روایت ( جو آنحضرت ﷺ کے فضائل سے متعلق ہے اور) جس کی ابتداء نحن الاخرون کے الفاظ سے ہوتی ہے باب الجمعہ میں نقل کی جاچکی ہے۔ "
11/04/2024
حضرت حسین سلام اللہ علیہ سے اظہار محبت ایمان💖
وعن يعلى بن مرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : حسين مني وأنا من حسين أحب الله من أحب حسينا حسين سبط من الأسباط رواه الترمذي
ترجمہ:
حضرت یعلی بن مرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا حسین (رض) مجھ سے ہے اور میں حسین (رض) سے ہوں اور جس شخص نے حسین سے محبت رکھی اس نے اللہ تعالیٰ سے محبت رکھی حسین اسباط میں سے ایک سبط ہے۔ (ترمذی)
سبط کے معنی ہیں کہ حضرت حسین سلام اللہ علیہ خیر بھلائ میں مکمل ایک امت ہیں۔۔۔۔
🌙💖تقبل اللّٰہ منا ومنکم
عیدکم سعیدکم🤲💖
صدقہ فطر کا وجوب کیوں ہے؟🖋️📚
حضرت ابن عباس (رضی اللّٰہ عنھما) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے روزوں کی بےہودہ باتوں اور لغو کلام سے پاک کرنے کے لئے نیز مساکین کو کھلانے کے لئے صدقہ فطر لازم قرار دیا ہے۔ (ابو داؤد) 📖
رسول اللہ ﷺ عید گاہ ایک راستے سے جاتے اور دوسرے راستے سے واپس آتے📖
"حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ جب عید کا روز ہوتا تو رسول اللہ ﷺ راستوں میں فرق کرتے۔ "
(صحیح البخاری ) 🖋️📚
رسول اللہ ﷺ عید گاہ جانے سے پہلے کھجور تناول فرماتے۔۔۔📖
" حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کھجوریں تناول فرمائے بغیر عید گاہ تشریف نہیں لے جاتے تھے اور کھجوریں طاق کھاتے تھے۔ "🖋️📚
(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
09/04/2024
Eid💖🌙
Saeed💖 🌙
Mubarak💖🌙
💖10 April 2024💖
بہترین عمل🖋️📚
"بہترین عمل وہ ہے جو تھوڑا ہو لیکن ہمیشگی کے ساتھ ہو"
(مفہوم حدیث)