18/04/2026
اضافی مینٹیننس لانے کے باوجود ٹائم اسکوائر کے رہائشیوں کو ان کے بنیادی حقوق نہیں دیے جا رہے ہیں۔
ٹائم اسکوائر کے رہائشیوں کا عامر تھارا کے خلاف احتجاج۔
لوگ ہر فورم پر آواز اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔
18/04/2026
بلڈر مافیا کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی
اب عامر تمہارا کو جواب دینا ہوگا
13/04/2026
ٹائم اسکوائر کے مکین تھارے گروپ سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔
جس کے لیے عوام پرامن احتجاج سمیت ہر فورم پر آواز اٹھانے کو تیار ہیں، اس لیے تھارا گروپ فوراً عوام کے مطالبات مانے۔
13/04/2026
نا منظور نا منظور، تھارا گروپ کی گنڈا گردی نا منظور
13/04/2026
بلڈر مافیا کی بدمعاشی — ٹائم اسکوائر کے مکین سراپا احتجاج
کراچی کی عوام آخر کب تک ظلم سہتی رہے گی؟ بلڈر مافیا کی کھلی لوٹ مار اور اداروں کی خاموشی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔
ٹائم اسکوائر کے بے بس اور محروم مکین ایک بار پھر بلڈر عامر تھارا اور اس کے گروپ کی ناانصافیوں کے خلاف سڑکوں پر آ گئے۔
مکینوں کے مطابق تھارا گروپ نے دو مرتبہ ڈیولپمنٹ چارجز وصول کیے، مگر آج تک وہ بنیادی سہولیات فراہم نہ کر سکے۔
نہ گیس کنکشن دیا گیا، نہ بجلی کا مناسب انتظام، اور نہ ہی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔
ایک طرف لاکھوں روپے وصول کیے گئے، دوسری طرف شہری بنیادی انسانی ضروریات کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
رہائشیوں نے متعدد بار متعلقہ اداروں میں شکایات درج کروائیں، لیکن تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ مسلسل احتجاج، فریادیں اور درخواستیں حکام کی میزوں پر پڑی ہیں—لیکن کسی نے ابھی تک اس سنگین مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی زحمت نہیں کی۔
ٹائم اسکوائر کے متاثرہ خاندانوں کا اعلیٰ حکام سے زور دار مطالبہ:
بلڈر عامر تھارا اور اس کے گروپ کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
بلڈر مافیا کی بدمعاشی اور لوٹ مار کے خلاف مستقل اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔
یہ احتجاج صرف ٹائم اسکوائر کے مکینوں کا نہیں، پورے کراچی کے شہریوں کی آواز ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ متعلقہ ادارے جاگیں اور عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں۔