sada e karachi

sada e karachi

Share

socal worker, political worker, electrical contractor

17/04/2024

اسلام علیکم !
آپ تمام ممبران کو مبارک کے علاقے کی لائٹ بحال ہوگئی اور علاقہ مکین پرسکون ہو گئے ہیں ہے پر بات یہ ہے کہ اخر کب تک ہم خواب خرگوش کے مزے لیں گے ؟ یہاں مجھے ایک قصہ یاد آگیا کہ کسی گاؤں میں ایک دھوبی رہتا تھا اس کے پاس ایک گدھا تھا دھوبی اس گدھے پر روز بہت سا سامان لادھ کر میلوں کا سفر کرتا اس وزن کی وجہ سے گدھے کی بری حالت ہو جاتی پر کیوں کے وہ گدھا تھا اس لیے کچھ نہیں کر سکتا تھا دھوبی کے پڑوس میں ایک اور شخص رہتا تھا اس شخص کو اس دھوبی پر بہت غصہ تھا اس شخص نے اس دھوبی کے پاس جا کر دھوبی سے کہا کے تم سارا دن اس گدھے پر اتنا وزن ڈالتے ہو اور شام میں آکر اس کو باندھ دیتے ہو یہ بیچارا بیمار ہو جائے گا اصل میں اس شخص کو گدھے سے بہت ہمدردی تھی وہ چاہتا تھا کہ گدھا آزاد ہوجائے گدھے کے مالک کو اس شخص کی بات سمجھ آگئی اور گدھے کے مالک نے گدھے کو آزاد کردیا گدھا نے آزاد ہو کر دوڑ لگادی پڑوسی بہت خوش ہوا کے چلو اب یہ گدھا اپنے مالک سے آزاد ہوگیا مالک بھی پریشان ہوا کے یہ گدھا تو بھاگ گیا اب کیا ہو گا پڑوسی اپنے گھر چلا گیا رات گزری صبح اٹھا دیکھا کہ گدھا پھر اپنی جگہ کھڑا تھا پر اب کی بار وہ بندھا ہوا نہیں تھا پر بلکل اسی طرح کھڑا تھا جیسے بندھا ہوا ہو ۔ گدھا ساری رات میدان میں جاکر مٹی میں لوٹیاں لگا کر اپنے آزاد ہونے کی خوشی مناتا رہا اور صبح وآپس آکر اپنی جگہ کھڑا ہوگیا پتہ ہے کیوں کھڑا ہوا وہ گدھا اس لیے کے اس نے غلامی قبول کر لی تھی وہ بظاہر تو آزاد تھا پر ذہنی طور پر غلام ہی تھا۔
آج ہماری قوم کی حالت بھی اس ہی گدھے کی مانند ہے ہم بظاہر تو آزاد ہیں پر ذہنی غلامی قبول کر چکے ہیں۔ بات یہ ہے کہ ہم اپنے آپ سے مایوس ہوچکے ہیں اور جب تک ہم مایوسی کو کفر نہیں سمجھیں گے ہم کو اس ہی طرح استعمال کیا جاتا رہے گا ۔ اگر میری گفتگو سے کسی کی دل شکنی ہوئی ہو تو معذرت خوا ہوں ۔
شکریہ

10/04/2024
14/02/2024

اسلام علیکم !
"اطلاع برائے میٹنگ میں تبدیلی"
امید ہے تمام ممبران خیر و عافیت سے ہونگے۔
"میٹنگ کے پروگرم میں تبدیلی" ۔
جیسا کہ اپ کو اطلاع دی گئی تھی کہ بروز ہفتہ بتاریخ 17/02/24 شام 5:00 بجے جناب امین بھائی کے گھر کواٹر نمبر 70/3 G کلیٹن کواٹر میں رکھی گئی تھی ۔ اس میٹنگ کی جگہ اور ٹائم کچھ وجوہات کی بناء پر تبدیل کردیا گیا ہے ۔ اب یہ میٹنگ موتی مسجد والی گلی میں جناب ایاز قریشی کے مکان نمبر 25/4 - G کلیٹن کواٹرز میں منعقد ہوگی۔ اپ تمام ممبران سے درخواست ہے کہ بھر پور تعداد میں شرکت فرمائیں اس میٹنگ میں مندرجہ ذیل ایجنڈے پر بات ہوگی میٹنگ کا دورانیہ انشاء اللہ ڈیڑھ گھنٹے کا ہو گا ۔ دن اور ٹائم کا اعلان کل کیا جائے گا۔
ایجنڈاء
1. صدائے کراچی کے گزشتہ دو سالوں کی کار گزاری ۔
2. فنڈ کی صورت حال اور استحکام کے لیے نئے پروگرامات پر مشاورت۔
3. نئی مہمات اور پروگرامات کی اناؤنسمینٹ
4. صدائے کراچی کی سالگیرہ بات چیت۔
دعاؤں کا طلبگار
ایڈمن و چیرمین
محمد ایاز قریشی

نوٹ " ٹائم لا خاص خیال رکھیں ۔ میٹنگ میں ریفریشمینٹ کا انتظام ہے"

16/12/2023

Reminder
اسلام علیکم !
امید ہے تمام ممبران خیر و عافیت سے ہونگے جیسا کہ اپ تمام ممبران کے علم میں ہے کہ آج بروز ہفتہ 16/12/23 بوقت رات 9 بجے بمقام G 70/3 جہانگیر روڈ نمبر 2 کلیٹن کواٹرز نزد موتی مسجد مدنی اسکول کی پچھلی گلی میں جناب امین بھائی کے گھر میں صدائے کراچی کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے امید ہے اپ تمام ممبران وقت کا خاص خیال کرتے ہوئے جلد اذ جلد تشریف فرماں ہونگے ۔
نوٹ تمام ممبران سے درخواست ہے کہ اپنے ہمراہ ایک شناختی کارڈ کی کاپی اور تصویر ضرور ساتھ لائیں ۔
شکریہ
ایڈمن و چیرمین
صدائے کراچی
محمد ایاز قریشی

05/12/2023

اسلام علیکم !
امید پے تمام ممبران خیر وعافیت سے ہوں گے
صدائے کراچی نے 03/12/23 بروز اتوار کی میٹنگ کے بعد مرکزی ٹیم کی مشاورت کے بعد آفیشل طور پر اپنے کچھ فورمز کے عہدے اناؤنس کردیے ہیں جن کی تفصل مندرجہ ذیل ہے
1. جناب امین رضا صاحب
صدر صدائے کراچی و انچارج تربیتی کمیٹی
2. جناب عدیل سعید صاحب
انچارج ایڈوائزری کمیٹی
3. جناب کاشف ریاض صاحب
انچارج رابطہ کمیٹی
4. جناب کاشف راجپوت صاحب
انچارج ویلفئیر کمیٹی
5. جناب سہیل شیخ صاحب
انچارج مالیاتی کمیٹی
6. جناب محمد حمزاء صاحب
انچارج یوتھ ونگ
7. جناب کامران صاحب
انچارج لیبر ونگ
صدائے کراچی امید کرتی ہیں کہ جن محترم شخصیات کو یہ عہدے دیئے گئے ہیں وہ اپنی پور محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اس کے علاوہ سب ممبران کے علم میں ہونا چائیے کے یہ عہدے عارضی طور پر (acting) اناؤنس کئے گئے ہیں.
اس کے علاوہ بہت جلد باقی فورمز کے عہدے بھی اناؤنس کر دیئے جائیں گے انشاء اللہ وجہ مرسلین ۔
دعاوں کے طالب
مرکزی ٹیم صدائے کراچی

29/11/2023

اطلاع برائے میٹنگ

اسلام علیکم !
امید ہے آپ تمام ممبران خیر و عافیت سے ہونگے تمام ممبران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز اتوار بتاریخ 03دسمبر23 بوقت دوپہر 2:30 بجے بمقام امین بھائی گھر G70/3 کلیٹن کواٹر جہانگیر روڈ نمبر 2 نزد موتی مسجد مدنی اسکول کے پچھلی گلی میں صدائے کراچی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ہے اپ تمام ممبران سے درخواست ہے کہ اس میٹنگ میں ضرور شرکت فرمائیں ۔
ایجنڈا
01. رجسٹریشن
02. ممبر سازی مہم
03. علاقائی ورکنگ
04. فنڈ ریزنگ
نوٹ
آپ تمام ممبران سے درخواست ہے کے وقت کا خاص خیال رکھتے ہوئے مقرر وقت پر اپنی حاضری کو ممکن بنائیں وقت ایک قیمتی اثاثہ ہے۔
شکریہ
درخواست گزار
محمد ایاز قریشی

19/10/2023

Reminder and edition

اسلام علیکم!
اطلاع برائے میٹنگ
امید ہے آپ تمام ممبران خیروعافیت سے ہوں گے آپ تمام ممبران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز جمعہ بتاریخ 20/10/23 ٹائم 7:00 بجے بمقام امین بھائی کے گھر G 70/3 کلیٹن کواٹرز جہانگیر روڈ نمبر 2 نزد موتی مسجد جناح ٹاؤن کراچی صدائے کراچی نے ایک خاص میٹنگ کا انعقاد کیا ہے اس میٹنگ میں آپ تمام ممبران سے شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے ۔ یہ میٹنگ اپنی نویت کی ایک اہم میٹنگ ثابت ہوگی اور انشاللہ صدائے کراچی کے ورک میں ثودمند ثابت ہوگی ۔
ایجنڈاء
1. ممبر سازی مہم کا اغاز
2. فنڈز ریزنگ کے اسٹریکچر کا قیام
3. ضلعی تنظیمات کا قیام
4. منشور و مقاصد پر روشنی
5. فلسطین کے حالات اور کراچی کے عوام کی ذمہ داری
نوٹ
آپ تمام ممبران سے درخواست ہے کہ وقت کا خاص خیال رکھیں اور صحیح ٹائم پر تشریف فرماں ہوں تاکہ وقت پر رخصت ہو سکیں وقت کی جس نے قدر کی وقت نے بھی اس ہی شخص کی قدر کی

شکریہ
دعاؤں کے طلبگار
مرکزی ٹیم صدائے کراچی

02/09/2023

اسلام علیکم!
کل بروز جمعہ رات 9:30 پر لانڈھی قائد آباد پر صفائی نصف ایمان ویلفئیر کی مرکزی ٹیم سے ملاقات ہوئی اس ملاقات میں صفائی نصف ایمان ویلفئیر کے صدر جناب جی ایم مصطفیٰ اور اور انکی پوری ٹیم اور صدائے کراچی کے ممبر شاہد مصطفیٰ بھائی اور صدائے کراچی کے چیر مین جناب ایاز قریشی نے صفائی نصف ایمان کی پوری ٹیم کو صدائے کراچی کا حصہ بنے کی دعوت دی جس کو جی ایم مصطفیٰ بھائی نے قبول کیا اس کے بعد علاقائی مسائل پر بات کی گئی اور احتجاج کے لیے بریفینگ بھی دی ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Jahangir Road No 2 Clyton Quater
Karachi