18/09/2026
کراچی کی عوام ! اور پاکستان کی سیاست
پاکستان کی سیاست میں پاکستان کے باہر بیٹھے دشمنوں
نے ہمیشہ کراچی کو ٹارگیٹ کیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی باہر بیٹھے دشمنوں کے آگے ہمیشہ ایک مضبوط دیوار کی طرح کھڑی رہی جس کی سب سے بڑی مثال پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی خود کے گھر خاندان کی شہادتیں موجود ہیں ۔ جس کی گواہی جنرل حمید گل جو آئ ایس آئ کے سربراہ بھی رے چکے ہیں ۔ جنرل حمید گل کا کہنا تھا ایم کیو ایم جیسی تنظیمیں امریکہ کی ایجاد ہیں امریکہ نے ہمیشہ کراچی کو یرغمال رکھنے کی کوشش کی ۔۔ جس کی بنیادی وجہ کراچی کی عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی سے دور رکھنا تھا ۔ یہ ساری باتیں بتانے کی وجہ یہ ہے کے اس پوسٹ میں ایک تصویر ہے اس تصویر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ضلع وسطی کے صدر سردار خان موجود ہیں یہ تصویر سردار خان کی سالگرہ کے دن لی گئ تھی ہوا کچھ یوں تھا ضلع وسطی کے آفس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کافی رش تھا ۔ سارے کارکن ضلع وسطی کے صدر سردار خان کی محبت میں کیک کاٹنے لگے اتنے زیادہ رش میں سردار خان کی نظر ایک بزرگ خاتون پر پڑتی ہے اور کہتے ہیں اماں آپ کیا کر رہی ہو یہاں سردار خان صاحب کارکنوں کو کہتے ہیں کچھ دیر رک جاؤ اماں کو پاس آنے دو اماں پاس آکر کہتی ہیں بیٹا میں نیوکراچی خمیسہ گوٹھ سے آئ ہوں اور میں ایک ہندؤں خاتون ہوں ۔ میرا کئ سالوں سے ایک تھیلا واٹر پمپ پر لگتا تھا جس کو کچھ لوگوں نے ہٹا دیا ہے جس کی وجہ سے میں پریشان ہوں کسی نے مجھے آپ کے پاس بھیجا تو میں یہاں آگئ اس تھیلے سے میرا گھر چلتا تھا ۔ سردار خان صاحب نے کہا اماں آؤ کیک کاٹتے ہیں آپ کا مثلا حل ہو گیا ۔ اتنے سارے کارکنوں میں ایک غریب بزرگ ہندو خاتون کو نہ صرف عزت دی بلکہ ان سے اپنی سالگرہ کا کیک بھی کٹوایا اور وہی جنرل سیکٹری ضلع وسطی شہزاد مجید نے مطالقہ اداروں کو فون کیا اور خاتون بزرگ کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کا کہا ۔۔
یہ پوری کہانی بتانے کا مقصد صرف اتنا ہے ۔
کراچی کی عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگوں سے ہمیشہ دور رکھا گیا ایک نفرت کا بیج بویا گیا ۔
ورنہ ایک غیر مزہب بزرگ خاتون کی ریسپیکٹ ضلع وسطی کا صدر خود کرے تو کیا اور عوام کے کام نہیں ہوتے ہوگے ؟
Asif Ali Zardari
Aseefa Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari
Saeed Ghani
Sardar Khan Official