Karachi Division PDQM

Karachi Division PDQM عوام کی طاقت، عوام کی آواز!

22/09/2026
22/09/2026

کوہاٹ میں مسجد پر بزدلانہ حملے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔
اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں امن، انسانیت اور مذہبی آزادی کے خلاف ہیں۔ ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
منجانب:
شفقات احمد مغل
سابق امیدوار قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری سندھ
پاک ڈیفنس قومی موومنٹ پاکستان

22/09/2026

عوامی اپیل

وزیروں اور مشیروں کے لیے سرکاری و فری پٹرول کی سہولت پر نظرِثانی کی جائے۔ پٹرول کی بچت کے نام پر مارکیٹیں بند کرانے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور معیشت پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

حکومت سے مطالبہ ہے کہ توانائی اور پٹرول کی بچت کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جن کا بوجھ براہِ راست غریب اور متوسط طبقے پر نہ پڑے۔ مہنگائی کے اس دور میں عوام پر رحم کیا جائے اور انہیں مزید مشکلات سے بچایا جائے۔

شفقات احمد مغل
سابق امیدوار قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری سندھ
پاک ڈیفنس قومی موومنٹ پاکستان

22/09/2026

پاک فوج کی اعلیٰ کمان میں اہم ردوبدل کے تحت میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ کو نیا ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس (DG MI) مقرر کر دیا گیا ہے۔ پی ایم اے 92 لانگ کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ کا شمار پاک فوج کے انتہائی پیشہ ور افسران میں ہوتا ہے، اور وہ اس سے قبل میرانشاہ میں 7 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (GOC) کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
وہ ملٹری کالج جہلم کے مایہ ناز سابق کیڈٹ (88 عالمگیرین) بھی ہیں۔ عسکری اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس اہم انٹیلیجنس تقرری پر انہیں زبردست مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی جا رہی ہیں۔

22/09/2026

*کراچی کی سرکاری زمینوں کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ*

کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکاری زمینوں پر مبینہ طور پر بعض غیرقانونی عناصر کے قبضے اور ان زمینوں کی غیرقانونی خرید و فروخت کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ سرکاری املاک عوام کی امانت ہیں، انہیں ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ایسی شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے، سرکاری زمینوں کا ریکارڈ اور موقع پر موجود قبضوں کی شفاف جانچ کرائی جائے، اور اگر غیرقانونی قبضہ یا خرید و فروخت ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

کراچی کی سرکاری زمینوں کا تحفظ اور شہریوں کے حقوق کا دفاع متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

*شفقات احمد مغل*
سابق امیدوار قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری سندھ
*پاک ڈیفنس قومی موومنٹ پاکستان*

09/09/2026

Address

Nazimabad
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Division PDQM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share