15/10/2023
Spokesperson PEC Sindh
Spokesperson PEC Sindh
15/10/2023
13/10/2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان
Media Coordination and Outreach Wing
تردید
13اکتوبر 2023
آج13 اکتوبر 2023 کو ڈان نیوز (Dawn) کی طرف سے شائع شدہ خبر حقائق کے برعکس اور غلط اطلاعات پر مبنی ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن کا ڈیٹا یہ ظاہر کرتا ہے کہ 13 ملین لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے ۔
الیکشن کمیشن واضح کرتا ہے کہ زیر دفعہ 27 الیکشن ایکٹ 2017 کسی بھی ووٹر کا اندارج اسکے شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ پتہ پر کیا جاتا ہے ۔ جس کا آبادی کے اعداوشمار سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ مردم شماری کسی بھی شخص کی ذاتی موجودگی پر کی جاتی ہے جبکہ ووٹر کا اندراج شناختی کارڈ کے پتہ کے مطابق ہوتا ہے ۔
مزید الیکشن کمیشن نے تمام اہل افراد کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لئے انتخابی فہرستوں کو مورخہ 28ستمبر 2023سے غیر منجمد (De-freeze) کیا ہوا ہے جوکہ زیر دفعہ 39 الیکشنز ایکٹ 2017 مورخہ 20 جولائی کو منجمد (Freeze) کی گئی تھیں۔ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کےذریعے سے عوام کو ووٹ کے اندراج، اخراج ودرستگی کے بارے میں مسلسل آگاہی فراہم کر رہا ہے جوکہ 25 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا۔
مزید الیکشن کمیشن نے تمام 8لاکھ سے زائد افراد جن کو نادرا کی طرف سے شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں انکا ڈیٹا یکم اکتوبر 2023 کو نادرا سے حاصل کر لیا تھا جس کی ڈیٹا انٹری جاری ہے اور یہ تمام اہل افراد آئندہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر یں گے ۔ اس کے علاوہ بھی 25 اکتوبر 2023 کیونکہ الیکشن کمیشن نے ووٹ اندراج، اخراج ودرستگی کی cut of date مقرر کی ہے ۔ لہذا یسے تمام افراد جن کو 25 اکتوبر 2023 تک شناختی کارڈ جاری ہونگے انکے ووٹوں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری اور ووٹروں کے حقوق سےبخوبی آگاہ ہے ۔ مزید حلقہ بندی (Delimitation) کے عمل سے ووٹر کے حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
12/10/2023
عام انتخابات سے پہلے اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔
06/10/2023
دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، کراچی
میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ آؤٹ ریچ ونگ
پریس ریلیز
مورخہ 05 اکتوبر 2023
(کراچی ) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان کی کراچی پلڈاٹ کی طرف سے منعقد کردہ پینل ڈسکشن بعنوان "نوجوانوں کی انتخابی عمل میں شمولیت کی اہمیت" میں شرکت۔ پلڈاٹ کی طرف سے جامعہ کراچی میں ایک روزہ پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی الیکشن کمشنر جناب اعجاز انور چوہان نے بطور چیف گیسٹ اور پینلسٹ شرکت کی۔ پینل میں احمد بلال محبوب پریزیڈنٹ پلڈاٹ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ، کراچی یونیورسٹی کے مختلف سوسائٹیز کی طرف سے نمائندگان اور طلبہ سے بات چیت ہوئی، جس میں الیکشن کمیشن سے افسران، اساتذہ اور طلبہ، طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے طلبہ کے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ آخر میں پولنگ اسٹیشن کا عملی طور پر بھی مظاہرہ کیا گیا جس کی نگرانی جوائنٹ الیکشن کمشنر (الیکشنز) علی اصغر سیال نے کی ۔
03/10/2023
Office of the Provincial Election Commissioner Sindh, Karachi
Media Coordination and Outreach Wing
Press Release
Dated 3rd October, 2023
Delegation of Women Media Center Pakistan (WMC) visited office of the Provincial Election Commissioner (Sindh) in which students of different university of mass communication department got breifing regarding working of ECP, its mandate, constitutional Role and structure of ECP.
الیکشن کمیشن آ ف پاکستان
عوام الناس کی سہولت کے لئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کے گئےسہولت ڈیسک (Facilitation desk) اور اعتراضات (Representations) وصولی سنٹر سرکاری تعطیلات یعنی کل بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار) 29، 30ستمبر اوریکم اکتوبر(2023 کے دوران معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے ۔نیز یہ ڈیسک اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 27اکتوبر 2023تک بلاناغہ کام کرتے رہیں گے ۔ اس دوران الیکشن کمیشن سے نقشہ جات بھی قانون کے مطابق قیمتاً حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ یہ سنٹر دفتری اوقات میں کام کریں گے ۔
28/09/2023
الیکشن کمیشن آ ف پاکستان
Media Coordination and Outreach Wing
پریس ریلیز
مورخہ 28ستمبر 2023
عوام الناس کی سہولت کے لئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کے گئےسہولت ڈیسک (Facilitation desk) اور اعتراضات (Representations) وصولی سنٹر سرکاری تعطیلات یعنی کل بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار) 29، 30ستمبر اوریکم اکتوبر(2023 کے دوران معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے ۔نیز یہ ڈیسک اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 27اکتوبر 2023تک بلاناغہ کام کرتے رہیں گے ۔ اس دوران الیکشن کمیشن سے نقشہ جات بھی قانون کے مطابق قیمتاً حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ یہ سنٹر دفتری اوقات میں کام کریں گے ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Karachi

14/10/2023