16/09/2026
*📢 یوسی 1 ماڈل کالونی کے عوام کی آواز*
یوسی 1 ماڈل کالونی کے رہائشی آج بھی متعدد بنیادی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ کئی مرتبہ یوسی 1 کے *چیئرمین توفیق الدین اور ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان* سے رابطہ کیا گیا، لیکن افسوس کہ نہ مناسب جواب ملا اور نہ ہی مسائل کے حل کے لیے کوئی عملی اقدام نظر آیا۔
اگر منتخب نمائندے اپنے ہی علاقے کے عوام کے مسائل سننے اور حل کرنے کے لیے تیار نہیں تو پھر عوام کس سے امید رکھیں؟
*ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی کے مقامی نمائندوں کی توجہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی تشہیر اور سڑکیں بلاک کرنے پر زیادہ ہے۔*
🚫 سڑکیں بلاک کرنا ترقی نہیں۔
🚫 سیاسی نعرے مسائل کا حل نہیں۔
*✅ عوام کو صاف ستھرا ماحول، بہتر سڑکیں، نکاسی آب، صفائی، اسٹریٹ لائٹس اور بنیادی سہولیات چاہئیں۔*
*چیئرمین توفیق الدین اور چیئرمین ظفر احمد خان! یوسی 1 کے عوام جواب اور عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔*
*اب صرف تشہیر نہیں، کام چاہیے۔*
#یوسی1 #ماڈلکالونی #کراچی #جوابدہی #جماعتاسلامی