02/06/2026
محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ نے اساتذہ کے eTransfer درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی۔
پورٹل پر درخواستیں جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 7 جون 2026 مقرر کر دی گئی۔
اساتذہ کے لیے میوچل ٹرانسفر (Mutual Transfer) کا آپشن بھی موجود۔
ڈرافٹ (Draft) کی صورت میں محفوظ درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
صرف باقاعدہ طور پر جمع (Submitted) کرائی گئی درخواستیں ہی قابلِ غور ہوں گی۔
01/06/2026
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں انکروچمنٹ کے نام پر مبینه دوهرا نظام؟
چھوٹے دکاندار زیر عتاب، بڑے ہوٹلوں کی تجاوزات محفوظ..
ذرائع کے مطابق مالی لین دین نہ ہونے پر سخت آپریشن، جبکہ انڈا موڑ سے نا گن اور یوپی موڑ تک سروس روڈز ، فٹ پاتھوں اور نالو پر قائم بڑی تجاوزات برقرار مبینہ ہفتہ وار و ماہانہ نظرانو کی بازگشت.
ڈائر یکٹر انکروچمنٹ فیصل پٹی، جن کی بنیادی ذمہ داری پورے ٹاؤن سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہے، مبینہ طور پرایسی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں جن میں قانون کے اطلاق کا معیار یکساں دکھائی نہیں دیتا..۔۔
26/05/2026
میدانِ عرفات کی حدود میں طلوعِ آفتاب سے اب تک ہر جانب لبیک اللہم لبیک، ذکر و اذکار اور تسبیحات کی صدائیں گونج رہی ہیں۔ دنیا بھر سے آئے تقریباً 16 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ مناسکِ حج کی ادائیگی میں مصروف عازمین تصاویر میں۔
24/05/2026
سندھ حکومت نے عیدالعضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی 2026 تک (تین دن) بمطابق 9 تا 11 ذی الحج 1447 ھجری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری
22/05/2026
کراچی: حکومت سندھ نے عید الاضحیٰ کی 4 تعطیلات کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
کراچی: سندھ بھر میں 26 مئی سے 29 مئی 2026 تک عام تعطیلات ہوگی
کراچی: صوبے میں منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن
کراچی: عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری، نیم سرکاری اور بلدیاتی اداروں پر ہوگا
کراچی: ضروری خدمات کے ملازمین اور بجٹ کی تیاری میں مصروف عملہ چھٹیوں سے مستثنیٰ ہوگا
کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
12/05/2026
مبینہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی وی ائی پی پیشی۔۔
پولیس نظام پر سوالات ائی جی سن کا سخت نوٹس۔۔
ملزمہ کو جس انداز میں عدالت پہنچایا گیا اس نے نہ صرف پولیس کے طریقہ کار بلکہ قانون کی یکسا اطلاق پر بھی بحث چھیڑ دی ہے۔
Sindh Government
Cm Sindh Syed Murad Ali Shah
Sindh Police
12/05/2026
سانحہ 12 مئی 2007
ایم کیو ایم کے دہشت گردوں نے گھیرا ڈال کر 500 وکلاء کو ہائی کورٹ اور 150 وکلاء کو سٹی کورٹ میں محصور کر دیا۔
11/05/2026
سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے بڑا ریلیف
عید الاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وقت سے پہلے 20 مئی کو جاری کرنے کا حکم
سندھ کے تمام مسلم سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہ اور پنشن 20 مئی تک مل جائے گی
محکمہ خزانہ سندھ نے قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا فیصلہ عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے پیش نظر کیا گیا ہے