Stop Rapism

Stop Rapism

Share

Hang Ra**sts to Stop Rapism. An international campaign to save or protect woman in our society from evil.

16/11/2020

آج سے 18 سال قبل پنجاب یونیورسٹی کی ایک طالبہ، وجیہہ عروج، نے یونیورسٹی پر ایک بہت دلچسپ کیس کیا۔ انہیں ایک پرچے میں غیر حاضر قرار دیا گیا تھا جبکہ وہ اس دن پرچہ دے کر آئیں تھیں۔ یہ صاف صاف ایک کلرک کی غلطی تھی۔
وجیہہ اپنے والد کے ہمراہ ڈپارٹمنٹ پہنچیں تاکہ معاملہ حل کر سکیں۔ وہاں موجود ایک کلرک نے ان کے والد سے کہا’آپ کو کیا پتہ آپ کی بیٹی پیپر کے بہانے کہاں جاتی ہے۔‘ یہ جملہ وجیہہ پر پہاڑ بن کر گرا۔ وہ کبھی کلرک کی شکل دیکھتیں تو کبھی اپنے والد کی۔ انہیں سمجھ نہ آیا کہ وہ کیا کریں۔ وہ اپنے ہی گھر والوں کے سامنے چور بن گئیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کی والدہ بھی انہیں عجیب نظروں سے دیکھنا شروع ہو گئیں تھیں۔
کیا ہی اچھا ہوتا کہ کلرک صرف اپنے کام سے کام رکھتا۔ وجیہہ کے بارے میں اپنی رائے دینے کی بجائے وہ حاضری رجسٹر چیک کرتا یا اس دن کے پرچوں میں ان کا پرچہ ڈھونڈتا۔ لیکن اس نے اپنے کام کی بجائے وجیہہ کے بارے میں رائے دینا زیادہ ضروری سمجھا، یہ سوچے بغیر کہ اس کا یہ جملہ وجیہہ کی زندگی کس قدر متاثر کر سکتا ہے۔
وجیہہ نے یونیورسٹی پر کیس کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کیس میں ان کا ساتھ ان کے والد نے دیا۔ کیس درج ہونے کے چار ماہ بعد یونیورسٹی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عدالت میں ان کا حل شدہ پرچہ پیش کر دیا لیکن معاملہ اب ایک ڈگری سے کہیں بڑھ کر تھا۔ وجیہہ نے یونیورسٹی سے اپنے کردار پر لگے دھبے کا جواب مانگا۔ یہ قانونی جنگ 17 سال چلتی رہی۔ گذشتہ سال عدالت نے وجیہہ کے حق میں فیصلہ سنایا اور یونیورسٹی کو آٹھ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
وجیہہ نے اس ایک جملے کا بھار17 سال تک اٹھایا۔ وہ تو جی دار تھیں، معاملہ عدالت تک لے گئیں۔ ہر لڑکی ایسا نہیں کر سکتی۔ خاندان کی عزت ان کے بڑھتے قدم تھام لیتی ہے ورنہ یقین مانیں ہم میں سے ہر کوئی عدالت کے چکر کاٹتا پھرے اور اپنے منہ سے کسی لڑکی کے بارے میں نکلے ایک ایک جملے کی وضاحت دیتا پھرے۔
وجیہہ کے والدین نے ان کی ڈگری مکمل ہوتے ہی ان کی شادی کر دی۔ انہیں ڈر تھا کہ بات مزید پھیلی تو کہیں وجیہہ کے رشتے آنا ہی بند نہ ہو جائیں۔ وجیہہ بہت کچھ کرنا چاہتی تھیں لیکن اس ایک جملے کی وجہ سے انہیں وہ سب نہیں کرنے دیا گیا۔ وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں لیکن ان کے دل میں کچھ نہ کر پانے کی کسک بھی موجود ہے۔
DAWN. COM

21/09/2020

ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کا نشانہ بن گئی پولیس نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم ورغلا کر لڑکی کو گریٹر اقبال پارک لایا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کے بعد ملزم لڑکی کو لیکر رات گزارنےلاری اڈا پناہ گاہ آیا جہاں شک گزرنے پر انتظامیہ نے لڑکی سے پوچھا تو لڑکی نے سچ بتا دیا۔

انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے ملزم بلال کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں لاری اڈا پولیس نے لڑکی کے بیان کے روشنی میں مقدمہ درج کر لیا ۔ ip

18/09/2020

Do we belongs to Islam and Pakistan is an Islamic Country?

13/09/2020

12/09/2020

The horrific gang r**e of a woman in front of her children on Lahore-Sialkot Pakistan motorway on Wednesday night has shocked the entire nation and triggered countrywide outrage as questions are being raised over the duplicitous nature of a society where sheer savagery lies lurks behind the veil of piousness and morality and nowhere seems to be safe anymore.

لاہور - سیالکوٹ پاکستان موٹروے پر بدھ کی رات اپنے بچوں کے سامنے عورت کے ساتھ ہونے والے خوفناک اجتماعی عصمت دری نے پوری قوم کو حیرت میں مبتلا کردیا اور ملک بھر میں غم و غصہ پھیلادیا کیوں کہ ایسے معاشرے کی متناسب نوعیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں جہاں پردہ پوشی کے پیچھے جھوٹ بولا جاتا ہے۔ پرہیزگاری اور اخلاقیات اور کہیں بھی محفوظ نہیں ہے۔

12/09/2020

R**e has nothing to do with Mental Disorder..
It is necessary to first establish that r**e is not a behavioral or mental disorder, but a criminal offense. Although some rapists may have a psychological disorder, there is no such disorder that compels people to r**e.

12/09/2020

Hang Ra**st Stop Rapism

12/09/2020

جہاں آئے دن خواتین اور بچے عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہوں وہاں ضروری ہے ان درندوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Karachi