12/04/2026
https://www.youtube.com/watch?v=wiL0z7GAE7I&lc=Ugxdqj9_H4mWvyQFDch4AaABAg
*تبصرہ عتیـــق گیلانی*
پاکستان جنگ رکوانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ۔ ۔ بھارت کو اب زمینی سڑکوں سے ایرانی تیل ملنا شروع ہوگا۔ ۔ ۔ جنگ میں کسی کا فائدہ نہیں ہوتا ہے بلکہ سب کا نقصان ہوتا ہے۔ امریکہ اور ایران نے اس جنگ سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے اور دونوں اپنی اپنی کامیابی اس جنگ بندی کو سمجھتے ہیں۔ ۔ دنیا نے بھی اس جنگ بندی کے عمل کو سپورٹ کیا ہے۔ ۔
*امریکہ کی عوام اب کسی جنگجو کو اپنا صدر بھی منتخب نہیں کریں گے*
اور ایران اور اسرائیل اور بھارت سمیٹ دنیا میں یہی ہوگا کہ پرامن لوگوں کو *قیــــادت کا اہل* سمھجا جائے ۔ ۔ ۔
صحافی حضرات میں بھی وہی سنے جائیں گے جو مفت میں جنگ کو سپورٹ کرکے بے غیرتی اور بے ضمیری کی حمایت نہیں کریں۔ ۔ جس کا غمیازہ عوام اور دنیا کو بھگتنا پڑتا ہے۔ پاکستان نے *میانوالی کے مرغے* ۔ ۔ ۔ کو بند نہیں کیا ہوتا تو اسرائیل کے خلاف عمران خان بھی کود پڑتا۔
*دوسرے ممالک بھی لڑاکو مرغے بند کریں*
پاکستان کے اندر کبھی جہادی تنظیموں کی بہتات تھی پھر جب ریاست کی یہ پالیسی ختم کردی گئی تو جماعت اسلامی نے سید منور حسن کو امارت سے ہٹاکر سراج الحق کو امیر بنادیا جس نے پشتو میں مسیج دیا تھا کہ اب قلم کا زمانہ ہے بندوق رکھ دو اور قلم اٹھاؤ۔ ۔ ۔
اس طرح اب دنیا میں فضا ہموار ہوگی کہ *اب جنگوں کا زمانہ گیا اب امن کا پرچم اٹھاؤ*۔ ۔ ۔
اور یہ عزت اور اعزاز پاکستان کے سر جاتا ہے۔ ۔ ۔
اور اندرونی مسائل بھی عوام اب امن سے حل کریں گے۔ ۔ ۔ ۔ ایک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب لاالہ الااللہ شروع کیا تو آج دنیا توحید کی قائل ہے اور جب امن کی بات پاکستان سے چلی ہے تو یہ امن کی ہوا *والمرسلات عرفا* پوری دنیا میں پھیل جائے گی ۔ ۔ ۔ پہلے تلقین تھی کہ
فضا ئے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی
اور اب میثاق مدینہ اور صلح حدیبیہ سے فتح مبین کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ ۔ ۔
Kommentar fra @ateequrrehmangillani
پاکستان جنگ رکوانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا بھارت کو اب زمینی سڑکوں سے ایرانی تیل ملنا شروع ہوگا جنگ میں کسی کا فائدہ نہیں ہوتا ہے بلکہ س....
06/04/2026
موجودہ علاقائی جنگی حالات میں انڈیا نے سندور 2شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اس موقع پر پاکستانی وزیر تجارت یا وزیر دفاع کی طرف سے یہ جواب ہونا چائیے کہ ہم انڈیا کی عوام کی گیس اور انرجی سیکٹر میں پریشانی کو دیکھتے ہوئے انڈیا کی عوام کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے انڈیا کو یہ پیشکش کرتے ہیں کہ ایران انڈیا پاکستان گیس پائپ لائن پر دوبارہ مل کر کام شروع کریں تاکہ آپ کی عوام اور انڈسٹری کی مشکلات کو کم کیا جا سکے اس وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی ایران عرب امریکہ چین کو لے کر بہترین انداز میں چل رہی ہے اور جب یہ آفر ہم انڈیا کو دیں گے تو پوری دنیا یہ Realiseکرے گی کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور علاقے میں امن چاہتا ہے انڈین عوام بھی اوراپوزیشن بھی اس بات کو سرہائیں گے کہ پاکستان اس پریشانی کے وقت میں ہمارا ساتھ دینے کو تیار ہے ناکہ لڑنے کو جیسا مودی کے وزیر کر رہے ہیں اس سے ایران کی معیشت کو بھی سہارا مل سکتا ہے اس کی تعمیر اور ترقی میں اور پاکستان ایک کثیر ذر مبادلہ راہداری کے بدلے کما سکتا ہے جیسے کراچی اور گوادر پورٹ ٹرانزٹ مہیا کر رہے ہیں ہر طرف سے پاکستان کی ون ون پوزیشن ہوگی اور ہمارا تجارتی خسارہ بھی کم ہونے میں مدد ملے گی اور اگر انڈیا ہماری اس پیشکش کا فائدہ نہیں اٹھاتا تو انڈین عوام خود اپنی حکومت پر تھو تھو کرے گی اور اس سب کے باوجود اگر انڈیا سندور2شروع کرتا ہے اور پاکستان اس کا اچھا جواب دیتا ہے تو بھی ہم دنیا کو یہ بتا سکتے ہیں کہ ہم نے تو امن کی کوشش کی انڈین عوام کی تکلیف کے لیئے راہداری بھی دی مگر مودی کو ہی ہٹلر بننے کا بڑا شوق ہے تو ہم کیا کریں۔
وسلام
فقط ایک مخلص پاکستانی
01/04/2026
آج کل لوگ ایک سوال بہت زیادہ کر رہے ہیں ایران امریکہ اور اسرائیل جنگ کے حوالے سے کہ اب کیا ہوگا تو میرا ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ دنیا کی معشیت کو چلانے کے لیئے یہ لوگ اسطرح کی حرکت کرتے ہیں دوسری جنگ عظیم میں جاپان یورپ جرمنی کو توڑا گیا اور پھر اسے دوبارہ بنایا گیا اس دور میں عراق افغانستان شام لیبیا کو جنگ کے کے توڑا اور پھر اس کی آبادکاری دوبارہ شروع کی گئی اب یہ لوگ اسرائیل دوبئی فلسطین لبنان ایران وغیرہ کو توڑ پھوڑ کر رہے ہیں اور پھر ان کو 15سے20سال تک تعمیر کریں گے پہلے دبئی پاکستانی تاجر ہو یا ٹورسٹ کو ویزا نہیں دے رہا تھا اب دوبارہ تعمیرات کرنے کے لیئے ورک ویزا دیگا لوگ کہتے ہیں یہ کیا بات کررہے ہو تو میں بولتا ہوں کہ دیکھواللہ ایک بچے کو پیدا کرتا ہے 70-75سال بعد وہ مر جاتا ہے اور اسی طرح دوسرے بچے پیدا ہوتے رہتے ہیں یہ اللہ کی سنت ہے ورنہ جس کو ایک بار پیدا کیا تو پھر کیوں اسے مارنے کی ضرورت ہے پہلے وہ ہزار دوہزار سال تک رہے مگر ایسا نہیں ہوتا ہے اس سے لوگ اکتا جائیں گے زندگی کا چارج ختم ہو جائے گا جینے کا کوئی ٹارگیٹ ہی نہیں ہوگا اسی لیئے یہ ملکوں کو توڑتے ہیں پھر ٹارگیٹ ملتا ہے اور پھر نیا بنانا شروع کر دیتے ہیں خو د بھی مصروف رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی مصروف رکھتے ہیں۔
وسلام
فقط ایک مخلص پاکستانی
26/03/2026
حکومت سندھ اور خاص کر وزیر اعلیٰ سندھ سے ہماری گزارش ہے کہ وہ کراچی شہر کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول کے بائے لاز میں تبدیلیاں کریں جو کہ اب نا گزیر ہیں شہر کراچی میں زمینوں کی قیمت کا بڑھنا جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں کنسٹریکشن کی کوسٹ کا بڑھنا اور ایک گھر میں فیملی ممبر کا بڑھنا یہ تمام عوامل اس بات کا مطالبہ کرتی ہیں کہ شہر کے اندر موجود بڑے پلاٹوں چاہے پورشن یا محدود فلیٹ بنانے کی اجازت ہو ابھی بھی یہ بن رہے ہیں مگر اس کا فائدہ حکومت کو نہیں بلکہ رشوت مافیا سرکاری افسران کو ہوتا ہے اگر یہی کام حکومت فیس مقرر کرکے نقشہ پاس کر کے دے تو لوگ ان افسران کی بلیک میلنگ سے بچیں گے اور حکومت کے خزانے میں بھی کثیر رقم نقشہ اپرول پراپرٹی ٹیکس سیل ڈیڈ ٹرانسفر وغیرہ کی مد میں ریگولر انکم کا ذریعہ بھی بنے گی اور اگر اس پلاٹ پر 4منزل گھر بنتا ہے تو پلاٹ کی قیمت بھی 4حصوں میں تقسیم ہو جائے گی یعنی ایک لاکھ روپے گز والی جگہ ایک فلور25,000روپے گز ہو جائے گی جو کہ کنسٹریکشن انڈسٹری کو بھی بوسٹ کرے گی روزگار اور دوسری چیزوں کے کاروبار کو بھی سپورٹ ملے گی دنیا کی تمام حکومتیں اپنی عوام کی ضروریات کو دیکھ کر قانون میں تبدیلیاں کرتی رہتی ہیں اب دنیا میں 50/50منزلہ بلڈنگ بننا عام ہے اور اسے پھر ڈاؤن ٹاؤن کہا جاتا ہے مگر ہم یہ بڑی عمارتیں شہر سے باہر بنارہے ہیں جس سے ہمارے روڈوں پر بھی ٹریفک کا بوجھ بڑھ رہا ہے جب آپ کے پاس ریونیو آئے گا تو آپ سہولیات پر بھی خرچ کر سکو گے اور رشوت گری سے بھی جان چھوٹے گی۔
وسلام
فقط ایک مخلص پاکستانی
25/03/2026
کیا حکومت پاکستان آئے دن عوام کو نشے کا انجیکشن دیتی رہتی ہے تاکہ عوام نشے میں مست رہے کبھی بتایا جاتا ہے پنجاب میں وزیرستان میں سندھ میں فلاں جگہ سے تیل یا گیس کے بڑے ذخائر PPLماڑی گیس وغیرہ وغیرہ نے دریافت کریں سمندر میں بڑا ذخیرہ ملا ہے بلوچستان سے فلاں معدنیات ملی ہیں مگر اس کے باوجود تیل مہنگا پاکستانی کرنسی ڈی ویلیو اور IMFکا قرض ہر سال بڑھتا ہے اگر یہ سب نکل رہا ہے تو کہاں جارہا ہے اس کا اثر عوام کو فائدے کی صورت میں کیوں نظر نہیں آرہا اسکولوں کو بند کرکے بچوں کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے کفایت شعاری کے نام پر اب اسمارٹ لاک ڈاؤن کا بھی کہا جا رہا ہے مطلب کاروبار کی بھی ماں بہن ایک کی جائے گی اور لوگوں کی نوکریاں بھی ختم ہونگی مزید ہم بھیک مانگنے والے لوگوں کی پروڈکشن کریں گے کیا ایسے ملک ترقی کرتا ہے ہمارے برابر میں گیس پائپ لائن ایران نے مکمل کر لی مگر ہم نے نہیں کی اگر اس جنگ کی وجہ سے جو فلائٹ Disturbہورہی ہیں اگر ہم ان ایئر لائن کا کراچی یا گوادر ایئر پورٹ آفر کریں کہ وہ اپنا آپریشن یہاں سے جاری رکھیں تاکہ یورپ سے آنے والی پرواز فارسٹ اور ایشیا کا ٹرانزٹ حب بنا دیں اور اسی طرح فارسٹ اور ایشیا کی پرواز یورپ USکے لیئے جیسے دبئی نے پہلے کیا تھا اسی طرح ایئر لائن اپنے نقصان کو کم کر سکیں گی اور پاکستان کو بزنس مل سکے گا کام کو بڑھاؤ نا کہ بند کرو۔
وسلام
فقط ایک مخلص پاکستانی
20/03/2026
1 "رہبرِ اسلام ؟"
رہبرِ اسلام وہ ہوتا ہے جو صرف باتوں سے نہیں بلکہ اپنے عمل سے دین کی سچائی کو ظاہر کرے۔
جو محمد ﷺ کی تعلیمات کو اپنائے، ان کی آل سے محبت کرے اور لوگوں کو بھی محبت، اخلاص اور اتحاد کا درس دے۔
ایسا رہبر لوگوں کو جوڑتا ہے، نفرت نہیں پھیلاتا۔
اس کی پہچان اس کی سادگی، کردار اور خلوص میں ہوتی ہے، نہ کہ صرف الفاظ میں۔
2- "رہ زنے اسلام؟" چندا چندا صرف چندا
"دین یا مفاد؟ ایک سوچنے والی بات"
آج کے دور میں کچھ لوگ دین کے نام پر ایسے راستے اختیار کر لیتے ہیں جہاں اصل مقصد خدمت نہیں بلکہ ذاتی فائدہ نظر آتا ہے۔
بار بار مالی مدد کی اپیلیں، مگر عملی کام کم دکھائی دیتا ہے۔
دین اسلام تو ہمیں سچائی، امانت اور اخلاص سکھاتا ہے، نہ کہ دنیاوی فائدہ اٹھانا۔
👉 کیا ہمیں ہر بات بغیر تحقیق کے مان لینی چاہیے؟
یا پھر سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے؟
💬 اپنی رائے ضرور دیں — مہذب انداز میں۔
18/03/2026
یواے ای(UAE)والوں نے شہر میں بینر اور پوسٹر لگائے ہیں کہ UAEمیں رہنے والے تمام لوگ اماراتی ہیں تو ہماری UAEگورنمنٹ سے گزارش ہے کہ ان سب کو شہریت دے دیں پاسپورٹ ایشو کردیں اگر آپ ان کو اماراتی مانتے ہیں پھر وہ لوگ اس کو اپنا ملک بھی سمجھیں گے رہیں گے بھی اور اس کے خاطر لڑنے مرنے کے لیئے بھی تیار ہوں گے 50-50سال سے رہنے والے بھی وہاں پیدا ہونے والے بچے بھی غیر ملکی کہلاتے ہیں آپ ان کو اپنا غلام تصور کرتے ہیں خالی خولی لولی پاپ سے کام نہیں چلے گا اگر واقعی آپ ان کو اماراتی مانتے ہیں تو اس کا ثبوت دیں انہیں اپنے ملک کا شہری بنانے کا اعلان کریں۔ پانی پر بننے والا بلبلا اس کی کوئی جڑ نہیں ہوتی ہے۔
وسلام
فقط ایک مخلص پاکستانی
17/03/2026
موجودہ ایران امریکہ اسرائیل جنگ میں پاکستان کو کیا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔
ہمیں فلفور جو گیس لائن معاہدہ ہے اس پر کام شروع کر کے کمپلیٹ کر لینا چاہیئے تاکہ ہماری عوام کو سستی گیس پڑوس سے مل سکے کیوں کہ اس جنگ کے بعد فوری طور پر دنیا بدل جائے گی نہ شپنگ کا خرچ اوراس کے برعکس ہم بھی بہت ساری چیزیں ایران کو دے سکتے ہیں جس سے پیمنٹ ایشو بھی نہیں رہے گا سستی گیس ہماری انڈسٹری کے لیئے آکسیجن کا کام کرے گی اور روزگار میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا قرض لینے کی لعنت سے بھی جان چھوٹ جائے گا نئی انڈسٹری لگانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی۔
فقط ایک مخلص پاکستانی
17/03/2026
واہ رے پنجاب واہ الیکٹرک بسیں ہوں لاہور ماس ٹرانزٹ ٹرین ہو رنگ روڈ ہو یا اب پانی کو سیف کرنا اور سیلاب سے بچانے کا پلان سیف سٹی کیمرہ اور لاہور کی اندرونی روڈ ہوں تمام صوبوں سے پنجاب آگے آگے ہے واہ رے پنجاب واہ
فقط ایک مخلص پاکستانی
04/03/2026
اوپر آباد کے چیئرمین کی یہ ویڈیو دیکھ کر مجھے 1990سے2000کی انڈین کچھ بڑی بولی ووڈ فلموں کی یاد تازہ ہوگئی اس زمانے میں ممبئی میں بھی ایسا ہی ہوتا تھا بلڈر حضرات کو فون پرچی اور پھر گولی انڈیا ہم سے پرانا ہے اس لیئے وہاں یہ پہلے ہو گیا اب 20سے25سال بعد کراچی میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے ہماری سندھ پولیس اور دیگر لاء فل ایجنسیوں سے گزارش ہے کہ ممبئی معافیہ۔لوکھنڈوالا ممبئی انڈرورلڈ اور دیگر موی دیکھیں اس میں بھی بھائی دبئی میں ہوتا ہے اور گینگ میں کرپٹ پولیس والوں کی مدد سے دھندا چلاتی ہے علاقے بٹے ہوئے ہوتے ہیں اور بلڈر کاروباری لوگ بھتہ دینے پر مجبور ہوتے ہیں اس میں پولیٹیکل لوگ بھی شامل ہوتے ہیں پھر کوئی اچھا پولیس آفیسر یا سیاسی قائد کھڑا ہوتا ہے اور انکاؤنٹر کا سلسلہ شروع ہوتا ہے سارے گینگ والوں کو چن چن کر پولیس فورس انکاؤنٹر کر دیتی ہے شہر میں امن اور سکون قائم ہو جاتا ہے کاروباری لوگ سکون سے کام کرتے ہیں فارن انویسٹمنٹ آتی ہے حکومت کو بڑی تعدا د میں ٹیکس ملتا ہے اور آج ممبئی ان برائیوں سے پاک صاف ہو گیا ہے آپﷺ نے یہ کہا ہے کہ یہ مت دیکھوکون کہہ رہا ہے یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے اللہ بعض اوقات فاسق سے بھی کام لے لیتا ہے تمام فورسسز یہ موی ضرور دیکھیں اور شہر کو اسی طرح سے صاف کر دیں اچھی بات چاہے ہندوں مشرک کافر یہودی جہاں سے ملے ہمیں لینی چاہیئے۔
وسلام
فقط ایک مخلص پاکستانی