Local Goods Transport Association PQ

Local Goods Transport Association PQ

Share

اس پیج کا مقصد گڈز ٹرانسپورٹر کے مسائل کا تدارک کرنا او?

24/10/2025

لوکل گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کے انعقاد کی شائع ہونے والی خبر

19/10/2025

*پریس ریلیز* ✒️

*گذشتہ روز 17 اکتوبر کو LTV اور HTV لائسنس کے سہل اجراء اور قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلۓ ڈی آئ جی آفس کلفٹن میں متعلقہ محکمہ اور ٹرانسپورٹ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز رہنماؤں کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی آئ جی ڈرائیونگ لائسنس جناب محمد یونس چانڈیو صاحب نے کی جبکہ ایس ایس پی صاحب، ڈی ایس پی صاحبان سمیت تمام متعلقہ افسران نے خصوصی شرکت کی*

*مہمان وفد میں آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن (APOTOA)، لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (LGTA)، ایڈیبل آئل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور کراچی فلار ملز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے شرکت کی اور ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلۓ HTV لائسنس کے حصول میں حائل پیچیدگیوں, دشواریوں اور دیگر اہم مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی آئ جی صاحب نے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی خصوصی ہدایات جاری کیں اور مہمان وفد کو اپنی اور اپنے افسران کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا جس پر مہمان وفد نے معزز افسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا*

*جاری کردہ*

*لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن*
*(رجسٹرڈ) LGTA KPT & PQ*

17/10/2025

*پریس ریلیز* ✒️

*گذشتہ روز 16 اکتوبر کو KPO میں کراچی پولیس اور ٹرانسپورٹ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز رہنماؤں کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کراچی پولیس چیف جناب جاوید عالم اوڈھو صاحب نے کی جس میں سابق ڈی آئ جی ٹریفک جناب احمد نواز چیمہ صاحب نے خصوصی شرکت کی اور اوڈھو صاحب کی معاونت فرمائ*

*مہمان وفد میں آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن (APOTOA)، لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (LGTA)، ایڈیبل آئل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور کراچی فلار ملز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے شرکت کی اور آئل سیکٹر اور کراچی اور گرد و نواح کے لوکل گڈز سیکٹر کو درپیش روز مرہ کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر اوڈھو صاحب نے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی خصوصی ہدایات جاری کیں جس پر مہمان وفد نے دونوں محترم افسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا*

*جاری کردہ*

*محمد ابوبکر*
*سیکریٹری پبلک ریلیشنز*
*لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن*
*(رجسٹرڈ) LGTA KPT & PQ*

09/10/2025

*پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس اور یونائٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے باہمی تعاون سے فیس لیس / ای ٹکٹنگ سسٹم کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی محترم نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔*

تقریب کی میزبانی کے فرائض گڈز ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے چیئرمین پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس جناب نثار حسین جعفری،صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان،سرپرست اعلی یونائٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شبر حسین اور چیئرمین یونائٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس جناب غلام یاسین نیازی نے بخوبی انجام دیے۔ اس موقع پر بس ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ڈمپر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ائل ٹینکر ایسوسی ایشن گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے تمام نمائندگان بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ٹرانسپورٹرز کو فیس لیس / ای ٹکٹنگ کے شفاف نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ:

"ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں، ہمارا تعلق آپس میں مضبوط ہے، اور ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھیں اور باہمی تعاون کے ساتھ ان کا حل نکالیں۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم سب ایک پیج پر ہوں۔"

ڈی آئی جی ٹریفک نے اس موقع پر واضح کیا کہ فیس لیس / ای ٹکٹنگ سسٹم مکمل طور پر غیر جانب دار اور شفاف ہے، اور اس کے تحت کسی بھی قسم کی رعایت ممکن نہیں ہوگی۔ اس نظام کے تحت صرف انہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی جو مقررہ اوقات اور مخصوص روٹس کی پابندی کریں گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں خودکار طور پر چالان جاری کیا جائے گا۔

"ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کو اس جدید نظام سے متعلق مکمل آگاہی اور تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کر سکیں۔ غفلت، لاپرواہی یا تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بھی اس نظام کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔"

تقریب کے اختتام پر ٹرانسپورٹر نمائندگان نے اس نظام کو کامیاب بنانے کے لیے ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

08/10/2025

*پریس ریلیز* ✒️

*گڈز ٹرانسپورٹرز کو درپیش مختلف انتظامی دشواریوں کے پیش نظر گذشتہ روز 7 اکتوبر کو LGTA کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز کے ایک جید وفد نے KICT کا ہنگامی دورہ کیا اور آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے ٹرانسپورٹرز برادری کے تحفظات سے آگاہ کیا*

*جاری کردہ*

*محمد ابوبکر*
*سیکریٹری پبلک ریلیشنز*
*لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) (KPT & PQ)*

08/10/2025
08/10/2025

*پریس ریلیز* ✒️

*گڈز ٹرانسپورٹر برادری کو درپیش روز مرہ کے مسائل کے پیش نظر کیماڑی سے پورٹ قاسم کے گڈز ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ و متحرک جماعت LGTA نے گذشتہ روز 7 اکتوبر کو صدر محمد رمضان صاحب کی قیادت میں معروف ٹرمینل SAPT کا دورہ کیا اور اعلی حکام بشمول ہیڈ آف آپریشنز (Mr. KK)، ٹرمینل مینیجر (Mr. Ka Ho Yip) اور سینئر منیجر آپریشنز جناب سید احمر حسین صاحب سے اہم ملاقات کی*
*ملاقات میں محترم گلفراز جدون صاحب، محترم جہانگیر نیازی صاحب، حاجی اسماعیل صاحب، حاجی جمشید صاحب اور ملک جان آفریدی صاحب بھی موجود تھے*
*3 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس میں ٹرمینل حکام کو LGTA کی میری ٹائم، کسٹم اینڈ پولیس کمیٹی کے چئیرمین محمد عثمان صاحب نے مندرجہ ذیل نکات سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے فوری حل کیلۓ درخواست کی:*

*1) ایمٹی کنٹینر کے pia سسٹم میں ان ٹیکنیکل پیچیدگیوں کی نشاندہی کی گئ جن کی وجہ سے گاڑیوں کو ٹرمینل میں داخلے اور کنٹینر ڈلیوری میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ھے*
*2) وہ کنٹینرز جو کسٹم اگزامنیشن ایریا میں پڑے ہوۓ ہوتے ہیں، جب تک وہ کنٹینر تمام مراحل سے گذر کر واپس اپنی پوزیشن پر نا آجاۓ، تب تک اس کنٹینر کا گیٹ پاس جاری نا کیا جاۓ تاکہ گاڑی اور ڈرائیورز کو طویل انتظار کی اذیت سے دوچار نا ہونا پڑے*
*3) ٹرمینل کی آفیشل ایپ میں تکنیکی خرابیوں کی نشاندہی کی گئ تاکہ ایپ اپنی پوری استطاعت سے کارآمد ہوسکے جس سے ٹرانسپورٹرز اور کارگو اونرز کو بہت آسانی ہوسکے گی*
*تمام معاملات سے آگاہ ہونے کے بعد SAPT انتظامیہ نے مہمان وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا*

*جاری کردہ*
*محمد ابوبکر*
*سیکریٹری پبلک ریلیشنز*
*لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن*
*( KPT & PQ LGTA) (رجسٹرڈ)*

Photos from Korangi Association of Trade And Industry's post 08/10/2025
07/10/2025

*پریس ریلیز* ✒️

*آج مورخہ 7 اکتوبر کو کراچی کے مقامی گڈز ٹرانسپورٹرز کے 6 رکنی وفد نے کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن (KCAA) کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور معزز منتخب کابینہ سے خوشگوار ملاقات کی*

*اس موقع پر لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (LGTA) اور کراچی فلار ملز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے اس بات کا اظہار کیا کہ کلئیرنگ ایجنٹس اور ٹرانسپورٹرز لازم و ملزوم کی مثل ہیں اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی تمام مشترکہ مسائل کا حل ممکن ھے جس پر KCAA قیادت نے مہمان وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا*

*جاری کردہ*

*محمد ابوبکر*
*سیکریٹری پبلک ریلیشنز*
*لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن LGTA (رجسٹرڈ)*

Photos from Local Goods Transport Association PQ's post 07/10/2025

*پریس ریلیز* ✒️

*گذشتہ بروز ہفتہ گڈز اور آئل ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے نامور رہنماؤں پر مشتمل وفد نے پاکستان کے اہم ترین انڈسٹریل ادارے KATI کا دورہ کیا اور صدر صاحب سمیت کابینہ کے معزز اراکین سے اہم ملاقات کی*

*وفد میں کیماڑی سے پورٹ قاسم کے گڈز ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ جماعت LGTA، کراچی فلار ملز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے سربراہان اور عہدیداران شامل تھے*

*ملاقات میں دو طرفہ امور اور ٹرانسپورٹ برادری کو درپیش مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر KATI نے مہمان وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا*

*جاری کردہ*

*محمد ابوبکر*
*سیکریٹری پبلک ریلیشنز*
*لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن LGTA*

01/10/2025

شعبہ نشرواشاعت و تعلقات عامہ
یونائٹیڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس

بتاریخ: 01 اکتوبر 2025

پریس ریلیز

یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے سر پرست اعلیٰ ملک شبر خان،چئیرمین غلام یٰسین خان چیئرمین پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نثار جعفری،سابق رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سے لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(پورٹ قاسم یونین)کے چیئرمین حاجی دین محمد صدر محمد رمضان،جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسمٰعیل للہ اور چیئرمین میری ٹائم پورٹ اینڈ شپنگ محمد عثمان نے ملاقات کی،دس ویلر کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

طلحہ عمیر
ترجمان
ملک شہزاد اعوان

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Office # 101-103, 1st Floor Project Namely Port Trade Tower Near Tariq Hotel, Port Qasim Karachi
Karachi
75010