24/03/2023
آٹھ سالہ بچے کی ماں انتقال کرگئی، والد نے دوسری شادی کر لی...
ایک دن باپ نے بیٹے سے پوچھا! بیٹا نئی والی ماں ٹھیک تھی یا پرانی والی؟
بیٹے نے معصومیت سے جواب دیا! پرانی والی ماں جھوٹی تھی نئی والی سچی ہے.
باپ نے پوچھا! وہ کیسے؟
بیٹا بولا: جب بھی میں کوئی شرارت کرتا، تو ماں کہتی تھی! بیٹا آج میں تجھے کھانا نہیں دوں گی، لیکن جب بھی کھانے کا ٹائم ہوتا، سب سے پہلے میرے ہاتھوں کو دھلاتی اور اپنے ہی ہاتھوں سے مجھے کھانا کھلاتی.
نئی والی ماں نے ایک بار کہا تھا! اگر شرارت کی تو کھانا نہیں ملے گا، آج میں نے شرارت کی ہے صبح سے بھوکا اور پیاسا رکھا ہے.😭
اللّٰہ پاک سب کی ماؤں کو سدا سلامت رکھیں، جن کے والدین اِس دنیا میں نہیں ہیں اُن کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور جن کے والدین زندہ ہیں، اللّٰہ پاک اُن کی عمر دراز کریں اور سدا سلامت رکھیں امین.🌹🌹
💖💖
21/03/2023
شادی سے پہلے
بیٹی :
پاپا میں کسی کی غلامی نہیں کر سکتی۔😡
باپ :
کوئی کسی کی غلامی نہیں کرتا میری بچی۔
سب اپنے اپنے حصے کا کام کرتے ہیں۔
جو کام عورتوں کے لئے مشکل ہوتے ہیں، وہ مرد کرتے ہیں اور جو مردوں کے لئے مشکل ہوتے ہیں، وہ عورتیں کرتی ہیں، یونہی مل جل کر گزارا ہوتا ہے۔🤗
شادی کے بعد :
بیوی :
میں کھانا گرم نہیں کروں گی🙆♀️
شوہر :
تو اپنے باپ کے گھر واپس چلی جاؤ۔
میں تمہاری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے صبح سے شام تک محنت کرتا ہوں اور تم میری ضروریات پوری نہیں کرسکتی تو ٹھیک ہے پھر مجھے بھی تمہاری ضرورت نہیں۔🤜
طلاق کے بعد :
(اسلام آباد کی سڑکوں پر بینر اٹھائے ہوئے)🙃
کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔
باپ کے مرنے کے بعد :
بھائی :
دیکھو میری بہن!
میں اب فیملی والا ہوں، میری بیوی تمہیں اور برداشت نہیں کر سکتی،
تم اپنا بندوبست کہیں اور کر لو۔😎
نوکری کی تلاش میں :
دفتر والے :
ہمارے پاس ایک فی میل ریسپشنسٹ کی جگہ خالی ہے، آپ ماشاء اللہ خوبصورت ہیں، آپ ہمارے ہاں کام کر سکتی ہیں۔🤗
ڈھلتی عمر :
دفتر والے :
بی بی!
ہم معذرت خواہ ہیں، آپ کے کام میں اب پہلے جیسی تندہی نہیں رہی لہٰذا آپ کہیں اور نوکری ڈھونڈ لیں، ہمیں اب آپ کی ضرورت نہیں رہی۔🤫
ظالم بڑھاپا :
نئی جگہ والا :
محترمہ! آپ کی اتنی عمر ہو گئی ہے، اب میں آپ کو کیا نوکری دوں، اب تو آپ کو آرام سے اپنے بچوں کی کمائی کھانی چاہیئے. 🤨
بینر والی آنٹی :
میرے بچے نہیں ہیں، کوئی نہیں ہے میرا۔😭
نیو دفتر والا :
اوہ! 😲
چلیں میں آپ کے لئے کچھ کرتا ہوں۔
میرا 20 لوگوں کا اسٹاف ہے،
کیا آپ ان سب کے لیئے کھانا پکا سکتی ہیں ؟
میں آپ کو چھ (6) ہزار روپے ماہانہ دوں گا. 👉
لبرل آنٹی :
صرف چھ (6) ہزار 🤔؟
نیو دفتر والا:
میں جانتا ہوں کہ ان چھ ہزار میں آپ کی ضرورت پوری نہیں ہوتی، مگر میں مجبور ہوں، میرے پاس اس سے زیادہ کی گنجائش نہیں ہے۔ 🤫
بینر والی آنٹی :
ٹھیک ہے۔😞
مجھے منظور ہے.😷
اس کی آنکھوں سے آنسو زار زار بہہ رہے تھے 😭😢😭
اور سوچ رہی تھی کہ :
کاش ! 😫
جوانی میں ہی کھانا گرم کر دیتی۔۔!!
02/03/2023
ایک عورت نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی اور ان سے نمک مانگ لیا، اسکا بیٹا یہ منظر دیکھ رہا تھا کہنے لگا "امی جی! ابھی کل ہی تو میں نمک بازار سے لے آیا تھا پھر یہ ہمسائیوں سے مانگنے کی کیا ضرورت تھی؟"
ماں جی کہنے لگی، "بیٹا! ہمارے ہمسائے غریب ہیں وہ وقتاً فوقتاً ہم سے کچھ نہ کچھ مانگتے رہتے ہیں مجھے معلوم ہے کہ ہمارے کچن میں نمک موجود ہے لیکن میں نے ان سے نمک صرف اس لئے مانگ لیا تاکہ وہ ہم سے کچھ مانگتے ہوئے ہچکچاہٹ اور شرمندگی محسوس نہ کریں، بلکہ وہ یہ سمجھیں کہ ہمسائیوں سے حسب ضرورت چیزیں مانگی جا سکتی ہیں، یہ ہمسائیوں کے حقوق میں سے ہے۔"
🌹خوبصورت معاشرے ایسی ہی ماؤں سے تشکیل پاتے ہیں۔
01/03/2023
مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے بارے میں چند معلومات
پاکستانیوں کو پتا ہونا چاہئے کہ ان کے ملک میں ایک ایسا عالمِ دین بھی ہے کہ مسجد نبوی اور حرم مکہ کے ائمہ حضرات میں بھی ان کے شاگرد ہیں .
سعودی عرب نیشنیلٹی دینے کے لیے عرصہ سے اصرار کر رہا ہے اردن کے بادشاہ نے انھیں اپنے ملک کا سب سے بڑا ایورڈ دیا ہے،
ڈیوڈ کیمرون سے لے کر شمالی امریکہ کے صدر تک وقت لے کر ان سے ملتے ہیں
ورلڈ اکنامک فورم پر انھیں معیشت کے موضوع پر خصوصی خطاب کے لیے بلایا گیاتھا
مختلف ممالک میں اسلامی معاشیات میں صلاح مشورے کے لیے بلایا جاتا ہے۔
ڈیڑھ سو کے قریب کتابوں کے مصنف ہیں
وطن عزیز پاکستان کی اعلی عدالت سپریم کورٹ میں شریعت ایپلٹ بنچ پر سترہ سال کام کیا اور اہم تاریخی فیصلے صادر فرمائےجنمیں "ربا" سودکیخلاف تاریخی فیصلہ بھی شامل ہے
دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اسلامی بینکاری حضرت صاحب کے بنائے ہوئے اسلامی اصولوں پر مبنی ہے
اور آپ کو مزے کی ایک اور بات بتاوں.
وہ کونسی کتاب ہے جو "ہوا" (فضاء) میں لکھی گئی ہے؟
تو اس کا جواب ہے(آسان ترجمہ قرآن) یہ کتاب مفتی صاحب نے دوران اسفار جہازوں میں لکھی ہے جو تین جلدوں ہر مشتمل ہے(فیا سبحان اللہ)
اور یہ بات بھی مشہور تھی کہ کراچی ایئرپورٹ پر ایک سال میں سب سے زیادہ بیرون ملک سفر کیا تھا
حضرت وقت کے اتنے پابند ہیں! کہ اپنا ایک منٹ فضول ضائع نہیں کرتے
یا تو وہ پڑھ رہے ہونگے یا لکھ رہے ہونگے یا ورزش کررہے ہونگے، مہمانوں سے بھی ملتے ہیں لیکن لمبی ملاقاتیں بہت ہی کم کرتے ہیں
تین زبانوں پر عبور رکھتے ہیں
عربی
انگریزی, Spanish
مادری زبان اردو ہے
دنیا کے پڑھے لکھے لوگ انہیں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں!! لیکن چراغ کے نیچے ہمیشہ اندھیرا ہوتا ہے ہم نے ان کی قدر نہیں کی، اور نہ ہی گورنمنٹ آف پاکستان نے ان سے کوئی بڑا کام لیا.
اللہ انکی عمر میں برکت فرمائے
آمین۔۔۔