District Keamari Police

District Keamari Police

Share

Official Account of Senior Superintendent of Police District Keamari, Karachi.

16/11/2025

بلوچستان سے کراچی کے داخلی مقام موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مسلسل کاروائیاں جاری۔

دوران چیکنگ موچکو چیک پوسٹ پر حب چوکی بلوچستان کی جانب سے آنے والا چھالیہ سے لوڈ رکشہ پکڑا گیا۔

رکشہ سے 22 عدد بورے وزنی 308 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد۔

اسمگل شدہ چھالیہ کی ترسیل میں ملوث شریف اللہ ولد سمیع اللہ نامی رکشہ ڈرائیور گرفتار۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں انچارج موچکو چیک پوسٹ ASI جہانگیر موسیٰ نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

گرفتار ملزم و برآمدہ مال و گاڑی کو مزید کاروائی کے لئے کسٹم کے سپرد کیا گیا۔

_*Media Cell Keamari Police*_









Photos from District Keamari Police's post 16/11/2025

ضلع کیماڑی موچکو چیک پوسٹ پولیس کی کامیاب کاروائی

بلوچستان سے کراچی لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا، ماوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔

موچکو چیک پوسٹ پر حب چوکی بلوچستان کی جانب سے آنے والی کار پکڑی گئی۔

پکڑی گئی کار سے 8 بوروں میں 400 عدد پیکٹ (40 ہزار سے زائد پڑیاں) انڈین گٹکا اور ایک بورا ماوا برآمد ہوا۔

بین الصوبائی گٹکا ماوا اسمگلنگ میں ملوث جہانزیب ولد صغیر احمد نامی ملزم گرفتار۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں انچارج موچکو چیک پوسٹ ASI جہانگیر موسیٰ نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_











Photos from Team Afzal Khan Journalist's post 14/11/2025
14/11/2025

ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس کی کیمل پور محلہ میں کاروائی۔

شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والا مراد خان نامی ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری فائرنگ میں استعمال ہونے والی غیرقانونی 12 بور رائفل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزم کو ایس ایچ او تھانہ بلدیہ انسپکٹر فاروق احمد سنجرانی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_











Photos from District Keamari Police's post 14/11/2025

ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کی گلبائی چوک پر کاروائی۔

اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ چھالیہ سے لوڈ سوزوکی پکڑی گئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

سوزوکی سے لاکھوں روپے مالیت کے 30 بورے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

برآمدہ چھالیہ کا وزن 300 کلو سے زائد ہے۔

اسمگل شدہ چھالیہ کی ترسیل میں ملوث فیصل اقبال نامی سوزوکی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپکٹر سجاد خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔

گرفتار ملزم اور برآمدہ مال و گاڑی کو مزید ضابطہ کی کاروائی کے بعد کسٹم کے سپرد کیا گیا۔

_*Media Cell Keamari Police*_









14/11/2025

ضلع کیماڑی تھانہ ماڑیپور پولیس کا مسلح ڈکیتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ۔

ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان بھوتنی گوٹھ ماڑیپور میں لوٹ مار کررہے تھے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

اسی دوران علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

گرفتار زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_









14/11/2025

ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کا منشیات فروش ملزمان کی کیماڑی ریلوے پھاٹک پر موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ۔

شیر ولی عرف شیرا نامی ملزم گرفتار جبکہ عبدالروف نامی ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا. *کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی*

دوران کاروائی ملزمان کے قبضے سے 162 گرام آئس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم پیشہ ور عادی منشیات فروش ہے جوکہ اس سے قبل بھی درج زیل 5 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 237/17 بجرم دفعہ 337/337A(I) تھانہ جیکسن۔
2. مقدمہ الزام نمبر 223/23 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ جیکسن۔
3. مقدمہ الزام نمبر 372/23 بجرم دفعہ 9(I)3C تھانہ جیکسن۔
4. مقدمہ الزام نمبر 190/24 بجرم دفعہ 9(I)3C تھانہ جیکسن۔
5. مقدمہ الزام نمبر 316/25 بجرم دفعہ 9(2)4 تھانہ جیکسن۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر خوشی محمد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_










14/11/2025

رات گئے اتحاد ٹاؤن پولیس کی عابد آباد کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی۔

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو مطلوب ملزمان گرفتار۔ *کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی۔*

ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو عدد غیرقانونی پستول برآمد کر لئے گئے۔

ملزمان میں عثمان ولد محمد یونس اور عظیم اللہ ولد خان عالم شامل ہیں۔

ملزمان اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزم عثمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج زیل ہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 307/25 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ اتحاد ٹاؤن۔
2. مقدمہ الزام نمبر 308/25 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ اتحاد ٹاؤن۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر راؤ شبیر احمد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_









14/11/2025

ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس کی دوران پیٹرولنگ کاروائی۔

بلدیہ ٹاؤن سرحد محلہ میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے محمد نوید نامی ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔

ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیرقانونی 30 بور پستول برآمد۔

گرفتار ملزم جرائم پیشہ ہے جو کہ اس سے قبل بھی ڈکیتی، ناجائز اسلحہ و منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 322/16 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سائیٹ بی۔
2. مقدمہ الزام نمبر 323/16 بجرم دفعہ 23-1-A تھانہ سائیٹ بی۔
3. مقدمہ الزام نمبر 231/20 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سائیٹ بی۔
4. مقدمہ الزام نمبر 232/20 بجرم دفعہ 23-1-A تھانہ سائیٹ بی۔
5. مقدمہ الزام نمبر 122/17 بجرم دفعہ تھانہ بلدیہ۔
6. مقدمہ الزام نمبر 59/19 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ سمناباد۔
7. مقدمہ الزام نمبر 418/20 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سائیٹ اے۔
8. مقدمہ الزام نمبر 419/20 بجرم دفعہ 23-1-A سائیٹ اے۔

ملزم کو ایس ایچ او تھانہ بلدیہ انسپکٹر فاروق احمد سنجرانی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_










Photos from District Keamari Police's post 14/11/2025

بلوچستان سے کراچی کے داخلی مقام موچکو چیک پوسٹ پر ناقہ بندی کا سلسلہ جاری۔

موچکو چیک پوسٹ پولیس نے مزدا گاڑی کے زریعے منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی کیماڑی

دوران چیکنگ بلوچستان حب چوکی کی جانب سے آنے والی مزدا گاڑی سے دو کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

بین الصوبائی منشیات سپلائی میں ملوث سید حافظ اللہ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی نگرانی میں انچارج موچکو چیک پوسٹ ASI جہانگیر موسیٰ نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_













Photos from District Keamari Police's post 14/11/2025

*ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن, چوکی سکندر آباد پولیس مقابلہ*

ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کا مسلح ڈکیتیوں سے مقابلہ۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت جبکہ دوسرے کو بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول، دو مسروقہ موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور کیش برآمد۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

پولیس پارٹی گلشن سکندر آباد سیکٹر 5 میں مطلوب اسٹریٹ کریمنلز کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تھی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

پولیس پارٹی نے بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے دو ملزمان محمد قاسم ولد اللہ دتہ (زخمی) اور بادشاہ ولد احمد خان کو گرفتار کیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

گرفتار ملزم محمد قاسم کی کیماڑی سے موٹر سائیکل چوری کی cctv فوٹیج بھی موجود ہے۔

گرفتار زخمی ملزم قاسم اس سے قبل بھی ایک پولیس مقابلے میں زخمی ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکلیں کلفٹن اور کھارادار کے علاقوں سے چوری کی گئیں ہیں۔

ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر خوشی محمد کی سربراہی میں چوکی انچارج سکندر آباد محمد فاروق نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_








Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

SSP Keamari Office, SITE Area
Karachi
75800

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00