02/06/2026
مورخہ: 02 جون2026 ء
لبیک الہم لبیک
چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن پہنچ گئے
عیدالاضحی پر عوام کی سہولت کیلئے جو مثبت اقدامات کئے گئے تھے اس پر میں بلدیاتی اراکین،ٹاؤن افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چیئرمین گوہر علی خٹک
بہتر کارکردگی کی وجہ سے آج ہم کراچی کی بہترین ٹاؤنوں میں شمار کئے جاتے ہیں، ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سینیٹیشن فرحان شبیر
کراچی( ) چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر شاہ فیصل ٹاؤن کے سیاسی، مزہبی،بلدیاتی نمائندگان، ٹاؤن افسران و ملازمین اور اہل خانہ نے والہانہ اور پرجوش استقبال کیا اور پھولوں کے ہارپہنائے اورگلدستے بھی پیش کئے اس موقع پر ائیر پورٹ کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور لبیک الہم لبیک کی فضا سے گونج اٹھی چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے استقبال پر آنے والے تمام افسران و ملازمین اور بلدیاتی اراکین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حج کے دوران پوری امت مسلمہ اور خصوصی پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کی اور شاہ فیصل ٹاؤن کے بلدیاتی اراکین،ٹاؤن کے افسران و ملازمین کیلئے بھی دعائیں کی کے اللہ پاک آپ لوگوں کو بھی اس مبارک سعادت حاصل کر نے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے انہوں نے مزید کہا کہ میری غیر موجودگی میں جس طرح بلدیاتی اراکین اور ٹاؤن افسران نے میری ہدایت پر عیدالاضحی 2026 ء پر عوام کی سہولت کیلئے جو مثبت اقدامات کئے اس پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس موقع پر ڈائریکٹر سینیٹیشن فرحان شبیر نے چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کی غیر موجودگی کے باوجود ہمارے ٹاؤن افسران و ملازمین اور لیبر جس طرح سے کام کو سر انجام دیا وہ قابل تعریف ہے کسی بھی جگہ سے کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہو ئی کیونکہ چیئرمین گوہر علی خٹک مجھ سے اور ٹاؤن افسران سے رابطے میں رہتے تھے اور ہدایت دیتے رہتے تھے اور یہی ہماری کامیابی کی وجہ بنی بہتر کارکردگی کی وجہ سے آج ہم کراچی کی بہترین ٹاؤنوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔
نشرواشاعت/تعلقات عامہ
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، شاہ فیصل

30/05/2026
29/05/2026
29/05/2026
28/05/2026
28/05/2026