21/03/2026
السلام علیکم !
🌙✨ عید مبارک ✨🌙
اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو عید کی ڈھیروں خوشیاں نصیب فرمائے۔
رمضان المبارک کے بابرکت روزوں، عبادتوں، دعاؤں اور نیکیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ اپنی رضا کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔
اس خوشی کے موقع پر ہم اُن پیاروں کو بھی یاد کرتے ہیں جو آج ہمارے درمیان نہیں ہیں، مگر جن کے ساتھ ہماری گزشتہ عیدیں بہت خوبصورت گزریں۔
اللہ تعالیٰ اُن تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، اُن کی قبروں کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
اللہ کرے یہ عید ہمارے لیے امن، خوشحالی، صحت اور بے شمار برکتوں کا پیغام لے کر آئے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین
🌸 عید مبارک 🌸
🌸 B HAPpY 🌸
27/12/2025
شہادتوں کے عَلَم جب بلند ہوجائیں
تو جَہاں میں رُسوا یزید ہوتے ہیں
عظیم باپ کی عظیم بیٹی بتا گئی
حُسین والے ہمیشہ شہید ہوتے ہیں
06/09/2025
آقائے دو جہاں کی آمد مرحبا۔ سرکار کی آمد مرحبا۔ لاکھوں درود و سلام ..
08/06/2025
آج سے دو سال پہلے بڑی عید کے دوسرے دن رات اسی وقت 10:30 بجے ابو جان کا بہت بہت اچانک انتقال ہوا تھا۔ اللہ پاک مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین
08/05/2025
السلام علیکم !
تمام پاکستانی اطمینان و حوصلہ رکھیں۔ یہ ڈرون اسرائیلی کمپنی کے ہیں جو کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف استعمال کئے ہیں۔ یہ جدید ترین ڈرون Heron MK-2 جدید ترین صلاحیتوں کے حامل ففتھ جنریشن ڈرون ہیں جو کہ 35000 فٹ بلندی اور 45 گھنٹے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کے سائز، ٹیکنالوجی اور بلند ترین سطح پر اڑان کے باعث فوری طور پر ریڈار سسٹم میں آنا مشکل ہوتا ہے۔تاہم جیسے ہی یہ ریڈار میں آئے تو ہمارے اداروں نے ان تمام ڈرون کو ہوا میں ہی لاک کر کےایک ایک کر کہ گرایا۔
رافیل جنگی جہاز گرانے کے بعد پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے ان جدید ترین لاتعداد ڈرون کو مار گرایا ہے۔
آخری بات۔ یہ سب ردعمل ہے جو دو دن سے چل رہا ہے۔ بدلہ لینا ابھی باقی ہے۔ جس کا وقت اور دن ادارے طے کریں گے یا طے کرچکے۔ اللہ بہتر جانے۔
مایوسی کفر ہے اور مسلمان کبھی مایوسی نہیں ہوتا۔ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں۔
جزاک اللہ خیرا
31/03/2025
السلام علیکم!
آپ کو اور تمام اہل خانہ کو دلی عید مبارک۔ جزاک اللہ خیرا
B HAPpY
30/03/2025
السلام علیکم!
اللہ پاک ہم سب کی تمام تر عبادات کو قبول و منظور فرمائے اور ہم سب کے رزق و عبادات و دیگر امور زندگی میں برکت نصیب فرمائے اور ہر قسم کی دکھ تکلیف پریشانی سے محفوظ فرمائے اور تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دے۔ ہم تمام عوام سمیت حکمرانوں کو عقل صالح عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین
رمضان المبارک کا سال 2025 کا آخری روزہ مبارک ہو۔۔
B HAPpY