08/04/2026
کراچی
مورخہ 8 اپریل 2026:
ٹاوَن میونسپل کارپوریشن ابراہیم حیدری کے چیئرمین جناب نذیر احمد بھٹو نے آج سندھ سولڈ ویسٹ مینجمینٹ بورڈ (SSWMB) کے ایم ڈی طارق نظامانی کے دفتر میں منعقد ایک اہم میٹنگ میں شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف ٹی ایم سیز کے چیئرمین بشمول جان محمد بلوچ، طارق عزیز بلوچ، لالا عبدالرحیم اور SSWMB کے سینیئر افسران ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر احسن رضا اور دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں جناب نذیر احمد بھٹو نے اپنے ٹاوَن میں درپیش مسائل اور اُن یوسیز کی نشاندھی کی جو تاحال SSWMB کے دائرہِ اختیار میں شامل نہیں کی گئیں، جس SSWMB کے ایم ڈی طارق علی نظامانی نے فوری نوٹس لیا اور متعلقہ افسران کو مذکورہ یوسیز کو بلاتاخیر بورڈ کے آپریشن ایریاز میں شامل کرنے اور چیئرمین نظیر احمد بھٹو سے کوآرڈینشن قائم کرنے کے احکامات صادر کیئے۔
15/03/2026
یوسی چشمہ، ملیر
پی پی پی PS86 ضلع ملیر کے صدر و ٹاوَن میونسپل کارپوریشن ابراہیم حیدری کے چیئرمین جناب نظیر احمد بھٹو نے کونسلر مولانا امان اللہ کی جانب سے منعقد "دوسرا آل کراچی نظیر احمد بھٹو ڈی گول فٹبال ٹورنامینٹ" کی تقریبِ تقسیم انعامات میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔
یوسی چشمہ کے پارٹی کے عہدیداران، ذمہ داران، بلدیاتی نمائندگان اور جیالے بھی چیئرمین نظیر احمد بھٹو کے ہمراہ تھے، جن میں کونسلر الطاف بوزدار، حاجی منظور، راشد بلوچ، فرید بلوچ، شبیر خاصخیلی، آصف جت، صالح خاصخیلی، یوسف گاڈھی اور آغا ضیاء شامل تھے، جبکہ اس موقع پر سرکردہ علاقہ معززین و عمائدین بھی موجود تھے جن مولانا ظفر آزاد، مولانا سعید، مولانا طیب، مولانا سعید میاں، مولانا موسیٰ خلیل، مولانا امیر حسین، مولانا طارق، قاضی امان اللہ، وزیر زادہ، نسیم بلوچ، سعید بنگالی اور دیگر شامل تھے۔
03/09/2025
ٹاوَن میونسپل کارپوریشن ابراھیم حیدری کے چیئرمین و پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 86 کے صدر جناب نظیر احمد بھٹو سے آج بھی اُن کے دفتر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقاتیں کیں۔
19/05/2025
Today, while managing official responsibilities at the Town Municipal Corporation (TMC) Ibrahim Hyderi, I also had the opportunity to meet with people from various walks of life. I listened to their concerns and took necessary steps within my authority to resolve them.
Serving the people and addressing their issues remains my top priority.
06/03/2025
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ابراھیم حیدری کے چیئرمین جناب نظیر احمد بھٹو صاحب نے آج اپنے دفتر میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران اور ٹی ایم سی ابراھیم حیدری کے منتخب ممبران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سپریٹینڈنٹ انجینیئر زاہد صاحب اپنی پوری ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔
اجلاس کے دوران کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تحت ٹی ایم سی ابراھیم حیدری میں واٹر سپلائی، سیوریج، مشینیری اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیئے ایک موثر مکینزم کو جلد تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari
Saeed Ghani Barrister Murtaza Wahab
Bhutto House Karachi Sindh Government
Pakistan Peoples Party - PPP PPP Digital
28/02/2025
ٹاوَن میونسپل کارپوریشن ابراھیم حیدری کے چیئرمین جناب نظیر احمد بھٹو صاحب نے آج یوسی مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں پایا تکمیل تک پہنچنے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، جن میں پیور بلاک سے تعمیر کردہ روڈ و گلیاں، اور سیوریج لائینوں کے منصوبے شامل ہیں۔
اس موقع پر ٹی ایم سی ابراھیم حیدری اور یوسی مظفر آباد کے منتخب ممبران و افسران، پاکستان پیپلزپارٹی کے تنظیمی عہدیداران و کارکنان اور معززین علاقہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔